کون ہے جو محفل میں‌ آیا 2

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

رضوان

محفلین
اور جانا پہلے درویش اس سمت کہ جہاں پریوں کا ڈیرہ تھا اور دوسرے درویش کا اس سمت جہاں فوجوں کا گھیرا تھا اور تیسرے درویش کا نیند کے خمارِ بیکراں میں غرق رہنا مگر نیند کی دیوی کا روٹھ جانا۔۔


اور چوتھے درویش کی ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ملی
 

رضوان

محفلین
ایک نئے درویش کا کرنا ضد اپنی شادی خانہ آبادی کے لیے اور منیر شامی اور حاتم طائی کا منع کرنا مگر کچھ پریوں کا بضد رہنا کہ اسی بہانے جشن منانے کی روایت زندہ رہے گی۔۔
بھائیو یہ سب داستانیں ہیں اور وقت ہے کہ بیت چکا ہے اس لیے باوجود دلِ ناشاد کے اب تقدیر یہاں سے روانگی کی طلبگار ہے۔ ویسے تو اسے اکیلے بھیج دیتا مگر زمانہ خراب ہے خود ساتھ جانا ہی ہوگا۔۔۔
 

ظفری

لائبریرین
وہ نیا درویش ابھی نوآموز ہے کہ اس کی تپسیا ابھی اس مقام تک نہیں پہنچی کہ اس کو اس بات ادراک ہوتا کہ پریوں کی باتوں میں کیا شرپسندی ہوتی ہے ۔ وہ تو صرف اس بات پر اپنی خانہ آبادی پہ بضد ہے کہ وہ منیر شامی اور حاتم طائی کے پریوں کے گرد ڈیرے کو غیر قانونی تجاویزات سمجھتا ہے ۔۔ مگر اُس عظیم سانحے کے بعد دیکھنا اسکا اپنا پان کا کھوکھا اٹھ جائے گا ۔۔۔۔ :wink:
 

قیصرانی

لائبریرین
واہ بہت دن بعد رضوان بھائی اور ظفری ایک ساتھ فارم میں‌ آئے ہوئے ہیں۔ چوتھا درویش جو گھریلو با مشقت بھگت رہا ہے، وہ بھی آجاتا تو مزہ آجاتا :D
 

رضوان

محفلین
اچھا دوست
اب شاکر اگر کام نمٹا چکے ہوں تو اور قیصرانی سے پہلے کوئی اور اچھا سا
(قیصرانی کی شادی بھی نہیں ہوئی اس لیے مشکوک ہے)
 

شمشاد

لائبریرین
صبح میرے گدی چھوڑنے کی دیر تھی کہ دونوں درویشوں نے میری گدی پر آ قبضہ جمایا، مجھے معلوم ہوتا تو ان سے دو دو ہاتھ کر کے ہی جاتا۔
 

شمشاد

لائبریرین
رضوان نے کہا:
اچھا دوست
اب شاکر اگر کام نمٹا چکے ہوں تو اور قیصرانی سے پہلے کوئی اور اچھا سا
(قیصرانی کی شادی بھی نہیں ہوئی اس لیے مشکوک ہے)

شادی تو شاکر کی بھی نہیں ہوئی، اور پیشتر اس کے وہ بھی مشکوک ہو جائیں، میں ہی اچھا بن کے آ جاتا ہوں۔
 

دوست

محفلین
قیصرانی اس لیے مشکوک ہیں نہ ادھر کے رہے نہ ادھر کے(کم از کم فی الحال)
میں مشکوک نہیں اس لیے میں بھی آجاتا ہوں اچھا سا بن کر۔ :wink:
 

ماوراء

محفلین
سارہ پتہ نہیں کہاں رہ گئی۔ اب آ بھی جائے۔ :cry: :cry:

اب حجاب۔۔۔جو ایم ایس این پر نہیں ہے۔ میرا باتیں کرنے کا موڈ ہو رہا ہے۔ :(
 

شمشاد

لائبریرین
سارا تو نظر نہیں آئیں، تمہاری طرح مخفی ہوں تو اور بات ہے۔ ہاں حجاب صاحبہ کو دیکھا ہے آنلائن۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top