کون ہے جو محفل میں آیا 10

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ساجد

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون
فاتح بھائی کوشش کیجئیے گا کہ ان کا کام بن جائے۔
پردیس میں ایسا صدمہ بہت بھیانک ہوتا ہے۔
 

ظفری

لائبریرین
معذرت خواہ ہوں لیکن ایک صاحب کی والدہ کی وفات ہو گئی ہے ہندوستان میں اور ان کا فون آیا ہے ایئرپورٹ سے۔ دعا کیجیے گا کہ انہیں آج کی ٹکٹ مل جائے جانے کے لیے۔
تو میں چلتا ہوں ان کی طرف۔ باقی باتیں بعد میں۔ اللہ حافظ!

انااللہ وانا اللہ راجعون ۔
سن کر بہت افسوس ہوا ۔ اللہ ان کو صبر دے اور ان کی مشکل آسان کرے ۔ اور مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے ۔ آمین ۔
ساجد بھائی ۔۔۔ آپ نے بلکل صحیح فرمایا ہے کہ پردیس میں ایسا دکھ بہت جان لیواء ہوتا ہے ۔ میں بھی ابھی پچھلے سال دسمبر میں اپنے شفیق باپ کی شفقت سے محروم ہوا ہوں ۔ ایک قیامت تھی جس کا بیاں یا اظہار کرنا ناممکن ہے ۔ آپ سب بھی اس مقدس مہینے میں ان کی مغفرت کے لیئے دعا کریں ۔ میں ممنون رہوں گا ۔
 

ساجد

محفلین
اللہ تعالی آپ کے والد مرحوم کو جنت الفردوس عطا فرمائے۔
میرے والد صاحب بھی 6 سال قبل جب فوت ہوئے تو میں سعودیہ میں ہی تھا اور ان کی وفات کے چھ مہینے بعد ہی پاکستان جا سکا تھا۔
دکھ اور کرب کے یہ لمحات قیامت سے کم نہیں ہوتے۔​
 

محمد وارث

لائبریرین
میں بھی ابھی پچھلے سال دسمبر میں اپنے شفیق باپ کی شفقت سے محروم ہوا ہوں ۔ ایک قیامت تھی جس کا بیاں یا اظہار کرنا ناممکن ہے ۔ آپ سب بھی اس مقدس مہینے میں ان کی مغفرت کے لیئے دعا کریں ۔ میں ممنون رہوں گا ۔

انا للہ و انا الیہ راجعون

ظفری بھائی بہت دکھ ہوا یہ پڑھ کر، اللہ تعالٰی آپ کے والد صاحب کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دیں۔ آمین یا رب العالٰمین۔ میں آپ کا کرب سمجھ سکتا ہوں کہ میرے والد صاحب بھی کوئی آٹھ سال ہوئے فوت ہوگئے، وقت مرہم ضرور ہے لیکن میں انکو بھول نہیں سکا۔ آپ کا زخم تو ابھی بہت تازہ ہے، بس آگے کیا لکھوں۔
 
ظفری اور وارث، اللہ تعالی آپ کو صبر اور آپ کے والد صاحبان کو اپنے جوار رحمت میں‌جگہ دے۔ شفیق باپ ایک رحمت ہوتا ہے۔ ہم سب کی تربیت میں‌ہمارے والدین کا بہت بڑا ہاتھ ہوتا ہے۔ آج ہم میں سے اگر کسی بھی جگہ پر پہنچا، جو بھی رتبہ یا تعلیم حاصل کی وہ ہمارے والدیں کی ہی کوشش و کاوش کا نتیجہ ہے۔
 

فاتح

لائبریرین
ظفری بھائی، ساجد بھائی اور وارث بھائی! اللہ تعالیٰ آپ کے والد صاحبان کو جنت الفردوس میں جگہ اور آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین!
والدین کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا۔
ساجد بھائی! بفضلہ تعالٰی ان صاحب کو سیٹ مل گئی ہے اور انشاء اللہ نماز جنازہ میں شریک ہو سکیں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستانی ٹیم بہت بُری طرح ہاری، اچھا خاصا جیتا ہوا میچ ہار گئے۔ بیٹنگ لائن بُری طرح فلاپ۔
بہت افسوس ہوا۔
 

حسن علوی

محفلین
ہاتھ پاوں پھول جاتے ہیں انکے، اچھا بھلا جیتا جتایا میچ ہار دیا۔ انکو تو شاید اتنا فرق نہ پڑے مگر ہم پردیس میں رہنے والوں کی عزت داؤ پر لگی ہوتی ھے(شائقین کرکٹ کی بات کر رہا ہوں)۔
آفریدی بھائی نے ہمیشہ کی طرح یہاں بھی مایوس کیا
 

شمشاد

لائبریرین
اب مزید بات کر کے اپنا ہی دل دکھانے والی بات ہے۔

ارے ہے کوئی اور اللہ کا بندہ جو ادھر آئے۔
 

شمشاد

لائبریرین
پھر تو انڈیا والوں نے اچھا تحفہ دیا شاہ رخ کو۔

کیا مطلب ہے آپ کا کہ پاکستان سے بھی کسی کو جانا چاہیے تھا؟
 

فاتح

لائبریرین
نہیں۔۔۔ اب میں اور اب شمشاد بھائی یا اعجاز اختر صاحب اور پھر ضبط ہی دوبارہ:)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top