کون ہے جو محفل میں آیا (22)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
کون ہے جو محفل میں آیا کی بائیسویں قسط حاضر ہے۔

جیہ اور حسن اس دفعہ نیا دھاگہ کھولنے میں ناکام رہے اور یہ بھاری ذمہ داری مجھے ہی نبھانی پڑی۔
 

محسن حجازی

محفلین
بات تو بہت بڑی ہو گئی
خیر۔
شمشاد بھائی ہماری قسمت کے رنگ کے بادل چھائے ہیں آئیے دونوں بھائی لان میں گھاس پر بیٹھ کر کوک پیتے ہیں۔ :grin:
کیا موسم ہے جی کیا ہی بات ہے۔۔۔ سبحان اللہ! دو دن کی گرمی کے بعد خوب سماں بندھا ہے۔
 

محسن حجازی

محفلین
آس پاس سے منگوا لیجئے ناں :grin:
گرج برس ساون۔۔۔
لگتا ہے افتخار بھائی کے پھر کلائنٹ آگئے ہیں دھاگے پر ہم دو کے علاوہ کوئی نہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
بہت کوشش کی ہے منگوانے کی لیکن کوئی بھیجنے کو راضی بھی تو ہو، آپ ہی کیوں نہیں بھجوا دیتے؟
 
کلائینٹ نہیں کھانے کا وقفہ۔
اور ب یہاں۔ ادھر تو کل ادھا دن کام اور پھر چھٹی، اگر طبیعت اچھی ہوئی تو جھیل پر جائیں گے نہیں تو گھر میں بستر پر۔
 

شمشاد

لائبریرین
مزے ہیں پھر تو آپ کے۔ یہاں تو چھٹی کیا اور کام کیا، گھر سے دفتر اور دفتر سے گھر، بہت مجبوری ہوئی تو سودا سلف لانے چلے گئے، وگرنہ گرمی کہتی ہے کہیں بھی باہر نہ جاؤ۔
 
نہیں جی ادھر تو چھٹی کا مطلب یہ ہے کہ جمعہ کی شام کو مارکیٹ کےلئے نکلو رات دس بجے کھانا کھاؤ پھر بارہ بجے تک ہوا خوری، ہفتہ کو ادھا دن کام اور ایک سے 3 بجے تک معاملات سیدھے کرنے۔ پھر یہ جا وہ جا۔ بہت خوب خوب قسم کی جگہوں پر جانے کو حد سے حد دو گھنٹوں کی ڈرائیو ہے مطلب 2 سو کلومیٹر، نہیں تو ہفتہ ریسٹ اور اتوار کو کوئی نہ کوئی پروگرام، کچھ نہیں تو کچھ کھانے کا سامان لیکر پہاڑ پر ہی چڑھ جاؤ کہ پکنک ہوگئی۔ جھیل پر چلے جاؤ۔ البتہ دوستوں کے گھروں میں جانے سے میری جان جاتی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں تو کوئی جگہ ہی نہیں ہے گھومنے پھرنے کی سوائے اپنے گھر میں بند بیٹھے رہو یا کسی کے گھر چلے جاؤ۔ ہاں بہت ہوا تو کسی بھی بڑے شاپنگ مال میں جا کر گھوم پھر کر آ جاؤ۔ باغ، جھیل، باغیچہ یہاں نہیں ہیں۔
 

حسن علوی

محفلین
السلام علیکم

یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ وصال یار ہوتا:(

اب کی بار بھی شمشاد بھائی آپ نے ہم غریبوں کا حق مار لیا:(
 

شمشاد

لائبریرین
کیا کرتا پھر، تمہارا اتنا تو انتظار کیا، معلوم بھی ہے اس دھاگے کے اتنے زیادہ صفحے ہو گئے تھے کہ انتظامیہ کی طرف سے نوٹس ملنے والا تھا۔
 
یہاں شمشاد بھائی شاپنگ میں تب جاؤ جب شاپنگ کرنی ہے۔ نہیں تو کسی دوسرے شہر کے سینٹر میں گھوم آؤ، پارک باغیچے عام ہیں۔ ہمارے اپنے ڈسٹرکٹ میں 3 بڑی اور 6 چھوٹی پہاڑی جھیلیں قدرتی ہیں، اور جو مصنوعی ہیں جنکے ساتھ پارک بھی ہوتا ہے انکےلئے ٹکٹ لے کے جانا ہوتاہے۔ وقت کاٹنے کے سو بہانے، نہیں‌سنماؤں کی بھرمار ہے۔ جائیں 9 ہال ہیں‌ایک فلم تو پسند آئے گی ہی۔
ہمارے گھر سے نکلیں تو 2 خوب پارک ہیں بلکہ باغ کہیئے کو پھولوں اور سبزہ سے بھرے پڑے ہیں۔ کوشش کرتا ہوں تھوڑی ٹھوڑی کرکے ادھر ادھر کی کچھ تصاویر بھجواتا ہوں کسی جگہ، ویسے اگر آپ اورکٹ استعمال کرتے ہیں تو میری پروفائیل میں دیکھ سکتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ڈاکٹر صاحب یہاں تو سب کچھ خشک خشک ہے۔ نہ کوئی باغ نہ پھول پھلواری۔ گرمی کی وجہ سے دن میں تو جا نہیں سکتے، رات میں دو یا تین باغ ہیں، جہاں ٹکٹ لے کر جا سکتے ہیں۔ وہ بھی گیارہ بجے بند ہو جاتے ہیں۔ ہاں ان میں ایک اور بھی شرط ہے کہ خواتین اور حضرات اکٹھے نہیں جا سکتے۔ خواتین کے لیے الگ اور حضرات کے لیے الگ، اب ایسی جگہ پر خاک تفریح ہو گی۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top