کون ہے جو محفل میں آیا (22)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
حسن میں نے اپنا اوتار آنے والی 14 اگست کی مناسبت سے بدلا ہے۔ 31 اگست تک یہی اوتار رہے گا۔ اور ویسے بھی میں نے اپنے شاھین کو ذرا سیر سپاٹے کے لیے بھیجا ہے۔
 

عندلیب

محفلین
:)آپ کی پہلےوالی دستخط ہی بہت منفرد تھی ۔مجھے اور بہت سے ساتھیوں‌کو یہاں بہت پسند تھی
یہ پیغام آپ کے نام ۔:)
 

حسن علوی

محفلین
اگر ایسی بات ھے تو دستخط پھر سے وہی رکھ لیتا ہوں اور دو ہزاری منصب پانے پر بہت بہت مبارکباد قبول کیجیئے گا میری طرف سے:)
 

حسن علوی

محفلین
حسن میں نے اپنا اوتار آنے والی 14 اگست کی مناسبت سے بدلا ہے۔ 31 اگست تک یہی اوتار رہے گا۔ اور ویسے بھی میں نے اپنے شاھین کو ذرا سیر سپاٹے کے لیے بھیجا ہے۔
اچھی بات ھے کہ ذرا شاہین کو کچھ آرام کی بھی ضرورت تھی اچھا کیا کچھ دنوں کی چھٹیوں پر بھیج کر۔ میں انشاءاللہ اگست کی یکم کو جھنڈا لگاؤں گا انشاءاللہ۔
 

شمشاد

لائبریرین
اتنے دنوں سے آرام ہی تو کر رہا تھا۔ کہنے لگا کہ پروں کو پھیلانا چاہتا ہوں اور پہاڑوں کی سیر کو جانا چاہتا ہوں۔ اس لیے جانے دیا۔
 

حسن علوی

محفلین
اتنے دنوں سے آرام ہی تو کر رہا تھا۔ کہنے لگا کہ پروں کو پھیلانا چاہتا ہوں اور پہاڑوں کی سیر کو جانا چاہتا ہوں۔ اس لیے جانے دیا۔

ویسے بھی اس کا اصل مقام تو پہاڑوں کی چٹانیں ہی ہیں نا، آخر کب تلک دور رہتا اپنے آشیانے سے:)
 

زھرا علوی

محفلین
شکریہ حسن ۔۔۔۔:):):)

اچھا کیا آپ نے پوچھ لیا۔۔۔ذہرہ تو ایک سیارے کا نام ہے نا۔۔۔جب کہ میرا نام تو جناب ِ فاطمہ زہرا والا ہے۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
ہے تو پہاڑوں کی چٹانیں ہی لیکن یہ پالتو ہے، زیادہ تو ادھر ہی رہتا ہے۔ بس کبھی کبھی خبر گیری کے لیے اسے جانا پڑتا ہے۔
 

حسن علوی

محفلین
خوش آمدید حسن کہو کیسے ہو آپ؟
بہت دیر بعد نظر آئے؟


شکریہ افتخار بھائی بس ذرا افسوس فرما رہا تھا ایک اور موقع ہاتھ سے نکل جانے کا۔ یہا دھاگہ پھر شمشاد بھائی کے ہی نام ہوا خیر کبھی تو ہاتھ لگے گا ہی نا۔ آپ کہیئے کیسے ہیں اور کیسا رہا آج کا دن؟
اس وقت اٹلی میں کیا وقت ہو رہا ھے؟
 

حسن علوی

محفلین
شکریہ حسن ۔۔۔۔:):):)

اچھا کیا آپ نے پوچھ لیا۔۔۔ذہرہ تو ایک سیارے کا نام ہے نا۔۔۔جب کہ میرا نام تو جناب ِ فاطمہ زہرا والا ہے۔۔۔۔

بہت خوب!!!

سنا ھے نام کا انسان کی شخصیت پر گہرا اثر پڑتا ھے۔ کیا آپ اس نظریے سے متفق ہیں؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top