کون ہے جو محفل میں آیا -- 46

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جیہ

لائبریرین
السلام علیکم۔ سوات منگورہ کے سیلاب زدہ بلکہ آفت زدہ شہر سے مخاطب ہوں۔ یہاں سب کچھ برباد ہو چکا ہے۔ تقریبا 200 افرداد جان بحق ہو چکے ہیں۔ سینکڑوں گھر، درجنوں سکول، مسجد گریڈسٹیشن ، مدین ہسپتال مٹ چکے ہیں۔ سوات کے سارے رابطے ختم ہوچکے ہیں۔تقریبا 46 چھوٹے بڑے پل بہہ چکے ہیں بجلی، گیس پانی کچھ بھی نہیں ہیں۔ خوراک ختم ہونے والا ہے۔ میں نے چند بالٹیوں میں بارش کا پانی جمع کیا تھا۔ ابھی تک اس سے کام چلا رہے ہیں۔ اس وقت صرف پی ٹی سی ایل ٹیلی فوم لائن کام کر رہے ہیں ۔ موبائل نیٹ ورک کام نہیں کر رہے۔ ابھی کمپیوٹر چلایا تو دیکھ کر خوش گوار حیرت ہوئی کہ ڈی ایس ایل کام کر رہا ہے۔ غنیمت جان کر یہاں اپنی خیریت سے آگاہ کر رہی ہوں​
 
فرخ منظور

لائبریرین
بہت ہی افسوسناک حالات ہیں اور میرے خیال میں اس طرح کے سیلاب سے سوات والوں کو شاید پہلے سابقہ نہیں پڑا۔
خدا تمام پاکستانیوں کو اس عذاب سے جلد نجات دے۔ آمین! پنجابی میں کہتے ہیں کہ پاکستان پر کوئی ساڑ ستی آئی ہوئی ہے۔ ایک عذاب ختم نہیں ہوتا تو دوسرا شروع ہو جاتا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ جیہ، بہت دنوں سے مس کر رہا تھا۔ بہت اچھا کیا جو خیریت کی اطلاع تو دی۔
 
زین

لائبریرین
پہلے آپریشن ، نقل مکانی اور اب پھر یہ آزمائش۔۔۔۔۔۔۔:( :(
اللہ پاک آپ سب کو اپنی حفاظت میں رکھے۔ آمین
 
زین

لائبریرین
اور وہ چار صفحے بھی ابھی تک ٹائپ کرنے ہیں آجکل آجکل میں بھول جاتا ہوں
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
السلام علیکم۔ سوات منگورہ کے سیلاب زدہ بلکہ آفت زدہ شہر سے مخاطب ہوں۔ یہاں سب کچھ برباد ہو چکا ہے۔ تقریبا 200 افرداد جان بحق ہو چکے ہیں۔ سینکڑوں گھر، درجنوں سکول، مسجد گریڈسٹیشن ، مدین ہسپتال مٹ چکے ہیں۔ سوات کے سارے رابطے ختم ہوچکے ہیں۔تقریبا 46 چھوٹے بڑے پل بہہ چکے ہیں بجلی، گیس پانی کچھ بھی نہیں ہیں۔ خوراک ختم ہونے والا ہے۔ میں نے چند بالٹیوں میں بارش کا پانی جمع کیا تھا۔ ابھی تک اس سے کام چلا رہے ہیں۔ اس وقت صرف پی ٹی سی ایل ٹیلی فوم لائن کام کر رہے ہیں ۔ موبائل نیٹ ورک کام نہیں کر رہے۔ ابھی کمپیوٹر چلایا تو دیکھ کر خوش گوار حیرت ہوئی کہ ڈی ایس ایل کام کر رہا ہے۔ غنیمت جان کر یہاں اپنی خیریت سے آگاہ کر رہی ہوں​
جیا آپی ہم سب سیلاب زدگان کے لئیے دعا گو ہیں اللہ تعا لیٰ جلد از جلد آپ سب کو اس آزمائش بخیر و عافیت نکالے۔آمین۔
 
زین

لائبریرین
اوہ! :noxxx: خیر پھر کسی دوسرے کتاب کی کپموزنگ میں مدد کروں گا

بہت شکریہ آپکا
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top