کون ہے جو محفل میں آیا -53

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مقدس

لائبریرین
وعلیکم السلام آپی

جی بابا کی طبعیت بہت خراب ہے ناں اس لیے کل کا دن بھی سارا ہاسپٹل میں گزرا
بابا کا آپریشن ہونا تھا 15 کو لیکن اب وہ کہہ رہے ہیں کہ اب کرنا ہے لیکن اس 50٪ چانسز کا کہہ رہے ہیں کیونکہ بابا بہت زیادہ ویک ہو گئے ہیں۔ اس وقت مجھے کچھ سمجھ نہیں آ رہا کہ کیا کروں
آئی جسٹ وانٹ ٹو سٹ اینڈ کرائے
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
حوصلہ رکھیں مقدس ، میرا دل ہے کہ میں آپ کے پاس آ سکتی اس وقت ۔ اللہ تعالٰی سے امید کا دامن مضبوطی سے تھامے رکھیں ، انشآاللہ سب مرحلہ خیریت سے گذر جائے گا، اللہ تعالیٰ آپ سب کا حامی و ناصر ہو اس آزمائش میں ، آمین ۔ مقدس آپ کا حوصلہ رکھنا بہت اہم ہے ورنہ بابا آپ کو اداس دیکھ کر پریشان ہوں گے۔ آپ اس وقت کہاں ہیں ؟
 

مقدس

لائبریرین
آفس میں ہوں لیکن کسی کام کو ہاتھ نہیں لگایا صبح سے
ہاسپٹل سے گھر نہیں گئی۔ سیدھا آفس آئی تھی

جزاک اللہ دعاؤں کے لیے آپی
 

شمشاد

لائبریرین
ارے یہ وقت ہنسنے مسکرانے اور ہی ہی ہی کرنے والی لڑکی اتنی کمزور کیوں ہو گئی؟

اللہ تعالٰی سے بہتری کی امید رکھنی چاہیے۔ ہم سب تمہارے بابا کے لیے دعا گو ہیں۔
 
مقدس بٹیا آپ چنداں فکر نہ کریں بس دعائیں کریں اور بہتر کی امید رکھیں۔ ان شاء اللہ سب کچھ بخیر ہوگا۔ دیکھیں نا آپ کے سارے محفلین بھائی بہن نیک تمنائیں لئے دعا گو ہیں۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
ہاں مقدس ہم سب آپ کے بابا کی صحت کے لئے خلوص دل سے دعا گو ہیں اللہ تعا لیٰ انکو شفاِ کاملہ عاجلہ عطا کرے۔ آمین
 

mfdarvesh

محفلین
مقدس
اللہ آپ کے بابا کو زندگی اور صحت دے آمین
آپ حوصلہ رکھے، اللہ بہتر کرے گا
ہم سب آپ کے بابا کی صحت کے لیے دعاگو ہیں
 
حوصلہ رکھیں بٹیا رانی۔ ان شاء اللہ سب ٹھیک ہو جائے گا۔ اور پھر آپ کو مصنوعی مسکان کی ضرورت نہیں ہوگی۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top