کون ہے جو وکیپیڈیا پر آیا؟

میرا نہیں خیال کہ کسی کی دل آزاری ہوئی ہے ابو شامل۔ میں نے نکتہ نظر واضح کیا ہے تاکہ آپ کے علم میں رہے کہ ممبران کیا سوچ رہے ہیں۔

آپ نے حکمت عملی بنانے اور مواد کی نشاندہی کا سوچا کچھ
 
ابوشامل نے کہا:
محب بھائی آپ کا بہت شکریہ، یہ آپ کی ذرہ نوازی ہے۔ دیکھیں کوئی شریک ہو یا نہ ہو اردو انسائیکلو پیڈیا پر کام تو روز بروز بڑھتا ہی جائے گا، ہم نہ کریں گے تو کوئی اور کرے گا، لیکن اصل بات یہ ہے کہ اس میں ہمارا کیا حصہ رہا۔ اور میرا مقصد ہر گز محفل کے کسی رکن کی دل آزاری کرنا نہیں تھا لیکن اگر کسی کو تکلیف پہنچی ہے تو میں معذرت خواہ ہو۔ یہ حقیقت ہے کہ کوئی بھی ویب سائٹ یا فورم چند دنوں میں آباد نہیں ہوتا بلکہ اس کے پیچھے سالوں کی محنت ہوتی ہے اور محفل بلاشبہ اردو کا کامیاب ترین فورم ہے۔

ابو شامل میں نے وکیپیڈیا پر دو مضامین جنگ اخبار سے لے کر پوسٹ کیے تھے دونوں حذف کر دیے گئے ہیں ۔

اب کیا کیا جائے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
ابو شامل میں نے وکیپیڈیا پر دو مضامین جنگ اخبار سے لے کر پوسٹ کیے تھے دونوں حذف کر دیے گئے ہیں ۔

اب کیا کیا جائے۔
اپنا ذاتی کام یا پھر کاپی رائٹ فری مواد کو وکی پیڈیا پر لایا جا سکتا ہے
 
قیصرانی میں نے ابو شامل سے پوچھ کر پوسٹ کیا تھا اور میرے خیال یہی ہے کہ اخبارات کا مواد کاپی رائٹ‌ سے آزاد ہے۔
 
Top