کوڈکس کا مسلہ

دوست

محفلین
اچھی بات ہے مبارک ہو۔
میرے ساتھ کل ٹریجڈی ہوگئی یار۔
کل دوست کی ہارڈ ساتھ لگائی اور کچھ ڈیٹے کا تبادلہ کیا۔ سسٹم میں‌ وائرس تھے جس کی وجہ سے بار بار ہیلڈ ہوجاتا۔
میں نے ری سٹارٹ کردیا پاور آف کرکے تو بوٹ لوڈر اڑ گیا لینکس کا۔ اسے دوبارہ انسٹال کیا تو لینکس بوٹ نہیں ہوتا ہو تو رستے میں ہی رک جاتا ہے۔ اب صبح ونڈوز دوبارہ کی ہے۔ لینکس کا اب سوچتا ہوں کیا کرنا ہے اگر تو چل گیا ٹھیک ورنہ فارمیٹ پھیر کر اب کبنٹو ٹرائی کرتا ہوں۔
گیمز کا حال یہ ہے کہ تمام نہیں‌چلیں‌گی لینکس پر۔ چند ایک ہی ہونگی۔ وہ تم فورم پر جاکر گیمزر کے ذیلی فورم سے پتا کرلو۔ اب یہ نہ سمجھ لینا کہ گانے چل گئے تو کمانڈوز 4 اور آئی جی آئی بھی چلیں گی لینکس پر۔
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت افسوس ہوا دوست بھائی یہ سن کر۔ میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا تھا، اپ ڈیٹس چل رہی تھیں کہ سسٹم ری سٹارٹ کر دیا دوست کی بیٹی نے۔ اس کے بعد انٹرنیٹ گم ہو گیا تھا، کہ ڈائل اپ کی انسٹالیشن چل رہی تھی اور لین کر ختم کر دیا تھا۔ پھر انسٹال کیا تھا

ویسے مزے کی بات، نینٹینڈو، اٹاری، پلے سٹیشن1 کے سیمولیٹر پروگرام تو موجود ہیں اپ ڈیٹس کی شکل میں :)
 

دوست

محفلین
اس ربط نے تو اوبنٹو فورم ہی کھول دیے ہیں سیدے۔
بہرحال جہاں تک گرب کے دوبارہ انسٹال کی بات ہے تو اس کا کام خراب ہی لگتا ہے مجھے۔ دوبارہ انسٹال کرنے کے بعد لگتا ہے لینکس جاتا ہے کام سے۔ اول تو بوٹ ہی نہیں ہوتا ہوجائے تو چلتا نہیں۔
ابھی تک فورم سے کسی نے جواب بھی نہیں دیا میری پوسٹ کا۔ لگت اہے فارمیٹ ہی مارنا پڑے گا لینکس کو۔
 
ٹار فائل

یار شاکر میں کوڈکس انٹرنیٹ کے بغیر انسٹال کرنا چاہتا ھوں
میں نے کوڈکس ڈاؤن لوڈ کیے ہیں
لیکن وہ سب TAR فائلز ہیں
ان کے ساتھھ کیا سلوک کیا جائے کہ یہ انسٹال ھو جائیں
 

دوست

محفلین
ٹار فائلیں کمانڈ لائن کے بغیر نصب نہیں ہونگی۔
ڈیبین پیکج ہی ماؤس کلک سے نصب ہوجاتی ہیں۔
جو کوڈک تمہارے پاس نصب شدہ ہیں وہ سسٹم میں غیر نصب شدہ حالت میں ڈیبین کی صورت میں‌ بھی موجود ہوتے ہیں۔ اس کا ربط میں دے رہا ہوں۔
/var/cache/apt/archives/
یہاں تمام پیکج موجود ہوتے ہیں جو پروگرام بھی پیکج مینجر سے اتار کر نصب کیے جاتے ہیں۔ تم یہاں‌ سے حاصل کرسکتے ہو انھیں۔
 
TAR File

شاکر انھیں حاصل کرنا میرا مقصد نھیں ہے
میںTAR فائل چلانا چاہتا ھوں
جو تم نے طریقہ بتایا ہے کیا اس سے DEB فائل حاصل ھو گی
اگر اس کو کاپی کر لیا جائے تو یہ بعد میں کیا کام آئیں گی
مطلب اگر اوبنٹو دوبارہ انسٹال کی جائے
 

دوست

محفلین
ڈیبین فائل کا تو فائدہ ہے۔ یہ خودکار انداز میں نصب ہوجاتی ہیں۔ ٹار فائل کے لیے کمانڈ لائن کو استعمال کرنا پڑے گا۔ اوبنٹو دوبارہ کرنے سے بالکل ڈیبین فائلیں کام کریں گی۔
 
Top