تجمل حسین
محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ!
منتظمین صاحبان کو ایک مسئلے کی طرف متوجہ کرنا چاہتا ہوں۔
محفل پر اگر کسی صفحہ میں کوئی کوڈ لکھا ہو جس کی چوڑائی زیادہ ہو تو ایسے صفحہ کی جب گوگل کروم کی مدد سے پی۔ڈی۔ایف فائل بناتا ہوں تو جتنا کوڈ ظاہر ہورہا ہوتا ہے صرف اتنا ہی کوڈ پی۔ڈی۔ایف فائل میں ظاہر ہوتا ہے۔ بقیہ حصہ ختم ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے بعد میں جب کوڈ استعمال کرنا ہو تو مشکل ہوتی ہے۔
اس سلسلے میں عرض ہے کہ اگر کوڈ کے لیے ظاہر ہونے والے خانے کی چوڑائی مخصوص کردی جائے تو چوڑائی مخصوص ہونے کی وجہ سے اگر کسی لائن کا کوڈ زیادہ لمبائی میں ہوگا تو اس کا بقیہ حصہ بالترتیب دوسری،تیسری سطر میں آجائے گا۔ اس طرح جب صفحہ کی پی۔ڈی۔ایف فائل بنائی جائے گی یا سکرین شاٹ لیا جائے گا تو کوڈ مکمل ہی آئے گا سائیڈوں سے کٹنگ نہیں ہوگی۔
ویسے تو اس کا متبادل طریقہ یہ ہے کہ صفحہ کو بطور ویب صفحہ محفوظ کرلیا جائے۔ لیکن اس صورت میں محفوظ کرنے کے بعد جب دوبارہ صفحہ کھولا جاتا ہے تو تصاویر اور گرافکس ختم ہوجانے کی وجہ سے صفحہ عجیب سا لگتا ہے۔ سچی بات تو یہ ہے کہ اردو محفل پر اصل صفحہ پڑھنے کے بعد محفوظ کیا گیا ایسا صفحہ دیکھنے کو بھی دل نہیں کرتا۔
لہٰذا اگر اس کا کوئی حل ہوسکے تو ضرور کریں۔
والسلام!
ابن سعید زیک الف عین محمد وارث محمداحمد arifkarim