arifkarim
معطل
جی اردو کیساتھ فارسی اور عربی کو بھی اسپورٹ کرتا ہےکیا یہ اردو کو بھی سپورٹ کرتا ہے؟
جی اردو کیساتھ فارسی اور عربی کو بھی اسپورٹ کرتا ہےکیا یہ اردو کو بھی سپورٹ کرتا ہے؟
کچھ خاص نہیں اگر برا نہ مانیں تو ایسے ہزاروں فونٹس موجود ہیں۔۔۔ اصل چیز خطاطی کو ملحوظِ خاطر رکھ کر فونٹ بنانا ہے ۔۔۔ ایسے 4 کریکٹرز بیسڈ فونٹس کا میرے پاس دفتر لگا ہوا ہے
اردو سپورٹ ڈالنا کونسا مشکل کام ہے ؟؟؟؟ 4 کریکٹر بیسڈ عربک فونٹ میں ۔۔۔ ؟؟؟؟؟ اور میرے پاس اردو سپورٹ والے فونٹس بھی کئی موجود ہیں
برادر محترم، ہم عموماً کسی کی شخصی رائے پر تبصرے نہیں کرتے لیکن اس دفعہ خود کو باز نہیں رکھ پا رہے ہیں کیونکہ ہماری نظر میں آپ کے یہ تبصرے افسوسناک حد تک تکلیف دہ ہیں۔ ٹائپوگرافی کے لیے آپ کی کوششوں اور صلاحیتوں سے انکار قطعی نہیں البتہ کسی اور کے کام کی ایسی ناقدری کاروباری عناد کا تاثر رکھتی ہے، جبکہ اوپن سورس کمیونٹی میں یہ چیز اتنی عام نہیں۔ البتہ آپ نے کسی کے کام کی تحقیر اور اپنی صلاحیتوں کی برتری جتانے کے بجائے اس خط میں خامیوں کی نشاندہی کی ہوتی اور ان کے ممکنہ حل تجویز کیے ہوتے تو یہ بات مخلصانہ تعمیری تنقید کے زمرے میں آتی۔ گو کہ آپ ہمیشہ ٹائپوگرافی کے اصولوں کی بات کرتے نظر آتے ہیں ایسے میں مونو اسپیس فونٹ فیملی اور اس کی افادیت کا علم نہ ہونا حیرتناک بات ضرور ہے لیکن کسی کا علم کامل نہیں ہوتا لہٰذا ہمیں اس پر کچھ کہنے کی ضرورت نہیں، البتہ برادرم سعادت کی وضاحتوں کے بعد بھی آپ کے رویے میں اس مونو اسپیس خط کے لیے تحقیر اور اپنے کام کے لیے تفاخر کے تناسب میں کوئی تبدیلی محسوس نہیں ہوئی جو کہ افسوسناک ہے۔ نیز یہ کہ کوئی کام کر سکنا، کر پانا، اور کرنا میں بہت فرق ہوتا ہے۔ اردو اور ٹیکنولوجی کے حوالے سے کوئی ایسا مسئلہ نہیں ہے جس پر ہم گھنٹوں گفتگو نہ کر سکیں، انھیں حل کرنے کے لیے درجنوں تجاویز نہ رکھتے ہوں، یا حل کرنے کے لیے مناسب تکینی صلاحیت نہ رکھتے ہوں لیکن برسوں میں ہم کسی ایک مسئلے کا حل لے کر بھی حاضر نہیں ہوتے، تو اس کا یہ مطلب تو نہیں کہ ہم ہر کام کرنے والے کے سامنے آ کر اپنی برتری جتانے میں لگ جائیں کہ کہیں کوئی اولین کریڈٹ کسی اور کے ہاتھ نہ لگ جائے۔محترمی بے شک انہوں نے اچھا کام کیا ہے مگر ہمارا مطمحِ نظر کوائنٹٹی نہیں کوالٹی ہے ۔۔۔ ایسے سیکڑوں فونٹ میں بنا کر مفت میں ریلیز کر سکتا ہوں
کل کلاں کو کیوں؟ آج کل میں بھی استعمال ہو سکتاہے۔ اینڈروئیڈ اور آئی او ایس دونوں موبائل پلیٹ فارمز ڈیفالٹ سسٹم فانٹ کی تبدیلی کو اسپورٹ کرتے ہیںیہ خط کل کو موبائل پلیٹ فارم پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
کیا ان میں بائی ڈیفالٹ اردو حروف کی اسپورٹ ہے؟
ابنِ سعید بھائی معذرت کہ آپ کو برا لگا۔۔۔ اصل میں مجھے مونو سپیس ٹرم کا پتہ نہ تھا جس کا میں نے پہلے بھی اظہار کیا ہے ، اس لیے میں فونٹ کو اس نگاہ سے نہیں دیکھ رہا تھا ۔۔۔ اس لیے مجھے یہ فونٹ بالکل عام سا لگ رہا تھا جبکہ اسے بہت خاص کہا جا رہا تھا ۔۔۔ اس لیے مجھے حیرانی ہوئی کہ نہ تو اس فونٹ میں کیلی گرافی کے اصولوں کو مد نظر رکھا گیا ہے پھر بھی اسی اتنا خاص قرار دیا جا رہا ہے ۔۔۔ باقی مجھے ٹائپو گرافی سے زیادہ کیلی گرافک نالج ہے ۔۔۔ جب سعادت بھائی نے مونو سپیس کا بتایا ۔۔ اس کے بعد سے آپ نے یقینا میری ایسی کوئی پوسٹ نہیں دیکھی ہو گی ۔۔ اصل میں اوپر کسی بھائی نے طنز کیا تھا ۔۔۔ میں نے اس کا جواب دیا تھا۔۔۔ !برادر محترم، ہم عموماً کسی کی شخصی رائے پر تبصرے نہیں کرتے لیکن اس دفعہ خود کو باز نہیں رکھ پا رہے ہیں کیونکہ ہماری نظر میں آپ کے یہ تبصرے افسوسناک حد تک تکلیف دہ ہیں۔ ٹائپوگرافی کے لیے آپ کی کوششوں اور صلاحیتوں سے انکار قطعی نہیں البتہ کسی اور کے کام کی ایسی ناقدری کاروباری عناد کا تاثر رکھتی ہے، جبکہ اوپن سورس کمیونٹی میں یہ چیز اتنی عام نہیں۔ البتہ آپ نے کسی کے کام کی تحقیر اور اپنی صلاحیتوں کی برتری جتانے کے بجائے اس خط میں خامیوں کی نشاندہی کی ہوتی اور ان کے ممکنہ حل تجویز کیے ہوتے تو یہ بات مخلصانہ تعمیری تنقید کے زمرے میں آتی۔ گو کہ آپ ہمیشہ ٹائپوگرافی کے اصولوں کی بات کرتے نظر آتے ہیں ایسے میں مونو اسپیس فونٹ فیملی اور اس کی افادیت کا علم نہ ہونا حیرتناک بات ضرور ہے لیکن کسی کا علم کامل نہیں ہوتا لہٰذا ہمیں اس پر کچھ کہنے کی ضرورت نہیں، البتہ برادرم سعادت کی وضاحتوں کے بعد بھی آپ کے رویے میں اس مونو اسپیس خط کے لیے تحقیر اور اپنے کام کے لیے تفاخر کے تناسب میں کوئی تبدیلی محسوس نہیں ہوئی جو کہ افسوسناک ہے۔ نیز یہ کہ کوئی کام کر سکنا، کر پانا، اور کرنا میں بہت فرق ہوتا ہے۔ اردو اور ٹیکنولوجی کے حوالے سے کوئی ایسا مسئلہ نہیں ہے جس پر ہم گھنٹوں گفتگو نہ کر سکیں، انھیں حل کرنے کے لیے درجنوں تجاویز نہ رکھتے ہوں، یا حل کرنے کے لیے مناسب تکینی صلاحیت نہ رکھتے ہوں لیکن برسوں میں ہم کسی ایک مسئلے کا حل لے کر بھی حاضر نہیں ہوتے، تو اس کا یہ مطلب تو نہیں کہ ہم ہر کام کرنے والے کے سامنے آ کر اپنی برتری جتانے میں لگ جائیں کہ کہیں کوئی اولین کریڈٹ کسی اور کے ہاتھ نہ لگ جائے۔
جہاں تک مونو اسپیس فونٹ کی بات ہے تو ہم نے محفل کی رکنیت اختیار کرنے کے اگلے برس یعنی سن 2009 میں اردو مونو اسپیس فونٹ کی محفل میں فرمائش کی تھی جس پر اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ بطور ریسرچر اور پروگرامر ہمارا بیشتر وقت جس کمپیوٹر کو گھورتے ہوئے گزرتا ہے اس کے ایک مانیٹر پر تو براوزر کھلا ہوتا ہے جہاں عموماً محفل یا دوسری سائٹیں سامنے ہوتی ہیں، جبکہ دوسرا مانیٹر پروگرامنگ ٹیکسٹ ایڈیٹر اور کئی کمانڈ لائن ونڈوز سے بھرا ہوتا ہے اور دوسرے مونیٹر پر موجود دونوں ہی چیزیں فکسڈ وڈتھ فونٹ میں ہوتی ہیں، یعنی مونو اسپیس فونٹ سے ہمارا کل وقتی واسطہ رہتا ہے۔ فی الوقت ہم زیادہ تر موناکو یا مونائڈ فونٹ استعما کرتے ہیں۔
مونو اسپیس ٹائپوگرافی کی تاریخ موجود ڈیجیٹل ٹائپوگرافی کی تاریخ سے بھی زیادہ پرانی ہے۔ اس کی ضرورت سب سے پہلے میکانیکل ٹائپ رائٹروں میں محسوس کی گئی جس میں کرسر کے لیے یکساں دوری والی دانتیاں بنی ہوتی تھیں جس پر ہر کی اسٹروک کے بعد ٹائپ رائٹر صفحے کو آگے دھکیلتا ہے۔ ایسے میں ہر کلید کی چوڑائی یکساں نہ رکھی جاتی تو یہ مشین انتہائی پیچیدہ ہو جاتی۔
اگر یہ مشکل کام بھی خود ہی کرنا ہوتا تو یہاں پوچھنے کی زحمت کیوں کرتےجناب شروع میں اردو ہی تولکھا ہے۔ آپ ڈاؤنلوڈ کرکے ورڈ وغیرہ میں خود بھی چیک کرسکتے ہیں۔
یہ درحقیقت ایک ہی فیلڈ کے مختلف نام ہیں۔ کیلیگرافی (فن خطاطی) کو لیٹرنگ (فن کتابت) میں ڈھالنے کے فن کو ٹائپوگرافی (فن ٹائپ سازی) کہا جاتا ہے:باقی مجھے ٹائپو گرافی سے زیادہ کیلی گرافک نالج ہے
کیلیگرافی (فن خطاطی) کو لیٹرنگ (فن کتابت) میں ڈھالنے کے فن کو ٹائپوگرافی (فن ٹائپ سازی) کہا جاتا ہے
شکریہ سعادت! دراصل فانٹوگرافی کی انگریزی اصطلاحات کا مستند اردو ترجمہ نہ ہونے کی وجہ سے مندرجہ بالا اغلاط سرزد ہوئی ہیں۔ تصحیح کا بہت شکریہ!ٹائپوگرافی کو فنِ ٹائپ سازی کہنا غلط ہے:
ٹائپ سازی، ٹائپ بنانے کا فن ہے؛
جبکہ ٹائپوگرافی، ٹائپ استعمال کرنے (یا ٹائپ ’سیٹ کرنے‘) کا فن ہے۔
واضح رہے کہ ٹائپ ایسے حروف کو کہا جاتا ہے جن کی اشکال ایک مرتبہ تیار کر کے محفوظ کر لی جائیں اور پھر ان اشکال کو بار بار، کسی بھی کمبینیشن میں، استعمال کیا جائے۔
ٹائپ اور لیٹرنگ میں واضح فرق یہی ہوتا ہے کہ ٹائپ کو بارہا استعمال ہونے کے لیے ڈیزائن کیا جاتا ہے، جبکہ لیٹرنگ اکثر کسی مخصوص فن پارے تک محدود ہوتی ہے (اور اسے بنانے کے لیے ڈرائنگ، پینٹنگ، خطاطی، نقاشی، کسی بھی فن کا سہارا لیا جا سکتا ہے)۔
اسی طرح کتابت کو لیٹرنگ کہنا کچھ عجیب سا لگتا ہے۔ ہاتھ سے کی گئی کتابت کو تو شاید کھینچ تان کر لیٹرنگ قرار دیا جا سکتا ہو، لیکن آجکل کمپیوٹرز کے ذریعے کی گئی کتابت میری ناقص رائے میں ٹائپوگرافی کے ذیل میں آئے گی۔
یعنی کس طرح؟مندرجہ بالا متن میں گلابی رنگ کے جو اعراب لگے ہوئے ہیں وہ میرے علم کے مطابق انتہائی غلط ہیں۔
اس کہانی میں اعراب اس طرح ہو نے چاہئیں ۔۔۔۔۔۔۔ رَجُلُُ نشیطُُ اسمُہُ ۔۔۔۔فی مدینۃِِ ۔۔۔۔وحُبِّہ۔۔۔طابقُُ علویُُ وطابقُ سفلیُُ۔۔۔۔یعنی کس طرح؟
موناکو اور مونائڈ دونوں میں ہی تا حال عربک اسکرپٹ والی زبانوں کی سپورٹ موجود نہیں ہے۔ موناکو تو خیر ایپل کا پروپرائٹری فونٹ ہے، البتہ مونائڈ اوپن سورس فونٹ ہے جس میں اردو کی سپورٹ شامل کی جا سکتی ہے۔کیا ان میں بائی ڈیفالٹ اردو حروف کی اسپورٹ ہے؟
Monoid comes in regular, bold, oblique and retina versions with >750 latin, greek, cyrillic, ligature, alternate and Powerline glyphs.