کوہاٹ‌ تصاویر کے آئینے میں

جہانزیب

محفلین
ساجد ویسے آج کل تمہیں کیا ہو رہا ہے؟ سرحد کو تو میں بہت عرصہ سے جانتا ہوں اور میرے بہت قریبی دوست تقریبا تمام صوبہ سرحد سے، حتی کہ وزیرستان ایجنسی سے بھی ایک مخترم میرے ہم جماعت ہیں ۔ لیکن یہ آج دوسری جگہ میں نے آپ کی طرف سے یہی سوال دیکھا ہے ۔
میں جاٹ ہوں، اور کہنے والے کہتے ہیں کہ جاٹ یا جٹ کا مطلب ہوتا ہے گنوار،جس کا تعلیم سے کوئی واسطہ نہ ہو اور حد یہ ہے کہ اردو وکی پیڈیا تک یہ چڑھا دیا ہوا ہے ۔ تو میں کیا سب کو صفائیاں دیتا پھروں کہ نہیں جٹ پنجاب میں تمام شعبوں میں موجود ہیں ۔
پتہ نہیں کیوں لیکن مجھے بہت افسوس ہو رہا ہے ۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

بہت اچھی ہیں سب تصاویر اور ساتھ میں مختصر تعارف بھی ۔

اچھا یہ آخری تصویر میں جڑواں علاقہ لکھا ہے تو اس کی وجہ کیا ہے ؟ جڑواں کس بنا پر کہا جاتا ہے اس علاقہ کو ؟
 
ساجداقبال

کہا تو نہیں‌ جاتا لیکن میں نے کہہ دیا۔ اصل میں‌ یہ شہر ایک طرف اسطرح واقع ہے کہ پتہ نہیں‌چلتا کہ کہاں‌ کوہاٹ‌ شہر ہے اور کہاں‌ جنگل خیل۔
 
ساجداقبال

محفلین
ساجد ویسے آج کل تمہیں کیا ہو رہا ہے؟ سرحد کو تو میں بہت عرصہ سے جانتا ہوں اور میرے بہت قریبی دوست تقریبا تمام صوبہ سرحد سے، حتی کہ وزیرستان ایجنسی سے بھی ایک مخترم میرے ہم جماعت ہیں ۔ لیکن یہ آج دوسری جگہ میں نے آپ کی طرف سے یہی سوال دیکھا ہے ۔
میں جاٹ ہوں، اور کہنے والے کہتے ہیں کہ جاٹ یا جٹ کا مطلب ہوتا ہے گنوار،جس کا تعلیم سے کوئی واسطہ نہ ہو اور حد یہ ہے کہ اردو وکی پیڈیا تک یہ چڑھا دیا ہوا ہے ۔ تو میں کیا سب کو صفائیاں دیتا پھروں کہ نہیں جٹ پنجاب میں تمام شعبوں میں موجود ہیں ۔
پتہ نہیں کیوں لیکن مجھے بہت افسوس ہو رہا ہے ۔
معذرت۔ جہانزیب بھائی۔
 
ماوراء

محفلین
بہت اچھی تصویریں ہیں ساجد۔ پہلی بہت اچھی لگ رہی ہے۔ مجھے ویسے بھی پھلوں اور پھولوں کی دکانیں بہت اچھی لگتی ہیں۔
 
تعبیر

محفلین
اچھی جگہ ہے ۔ یعنی اگر کوئی ہتھیار خریدنا ہو تو ادھر کا رخ کیا جائے ;)

ویسے کوہاٹ میں ہندکو بولی جاتی ہے نا :confused:
 
ماوراء

محفلین
ناروے میں‌ تو مشکل نہیں، اپنی دکان کھول لیں۔ ویسے بھی نوکری سے کاروبار اچھا ہوتا ہے۔ :grin:

لو جی۔۔۔ کاروبار ہی کرنا ہے تو ڈھنگ کا ہی کیوں نہ کروں، میں تو کاروبار کرنے کا سوچ لیا تھا۔ پاکستان کی ایک ڈریس ڈائزائنر سے بات بھی ہوئی تھی۔۔ لیکن دھوکا ہوا۔۔دوبارہ کوئی رابطہ ہی نہیں کیا گیا۔:(:grin:
پھولوں اور پھلوں کی دکانیں بس دیکھنے میں اچھی لگتی ہیں۔ ہر طرف رنگ بکھرے ہوتے ہیں۔
 
ساجداقبال

محفلین
اچھی جگہ ہے ۔ یعنی اگر کوئی ہتھیار خریدنا ہو تو ادھر کا رخ کیا جائے ;)

ویسے کوہاٹ میں ہندکو بولی جاتی ہے نا :confused:
آئرش عسکریت پسندی تو اب ختم ہو چکی۔ آپکو کیا ضرورت ہتھیاروں کی۔
جی ہاں‌ کوہاٹ میں ہندکو دوسری بڑی زبان ہے۔ کوہاٹ ضلع کی بات کریں تو اس میں کوئی تین قسم کی پشتواور دو قسم کی ہندکو بولی جاتی ہے۔
 
ابوشامل

محفلین
ساجد بہت اعلی، اس دھاگے کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ تصویروں کا انتخاب اور ان کی تفصیلات نے چار چاند لگا دیے اس تھریڈ کو۔
10 میں سے 11 نمبر :)
 
ساجد بھائی آپ کا کوہاٹ واقعی بہت خوبصورت شہر ہے۔ میرا کزن کوہاٹ گیریزن کیڈٹ کالج میں پڑھتا تھا اس لیے آپ کے شہر میں کافی آنا رہا ہے۔ مجھے وہ روڈ بہت پسند ہے جو پہلے کوہاٹ کو پشاور سے ملاتا تھا۔ بہت خطرناک اور بہت ہی خوبصورت روڈ تھا۔
 
جی وہ روڈ تو عرصہ ہوا متروک ہو چکا۔ تاہم ٹنل میں‌ کوئی گڑبڑ ہو تو استعمال میں آتا ہے۔ واقعی کافی دلچسپ روڈ‌ ہے۔
 
Top