کوہاٹ میں مسافر گاڑی پر فائرنگ ،4 افراد جاں بحق

کوہاٹ میں مسافر گاڑی پر فائرنگ ،4 افراد جاں بحق

کوہاٹ.....کوہاٹ کے نواحی علاقے میں مسافر گاڑی پر فائرنگ سےچار افراد جاں بحق، 3 بچے اور2خواتین زخمی ہوگئیں۔ کوہاٹ سے خیبر ایجنسی جانے والی مسافر پک اپ پر کچئی زیڑہ روڈ پر 2 دہشت گرودں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے اورایک ہی گھر سے تعلق رکھنے والے تین بچے اور دو خواتن زخمی ہو گئیں۔ زخمیوں کو فوری طور پرڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹراسپتال کوہاٹ اور استرزئی منتقل کر دیا گیا ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے افراد کوہاٹ میں رمضان کی خریداری کے واپس اپنے گھروں کو جا رہے تھے،واقعہ کا مقدمہ تھانا استر زئی میں درج کرلیاگیا ہے۔

http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=152294
 
آج انسانیت کو دہشت گردی کے ہاتھوں شدید خطرات لاحق ہیں کیونکہ دہشت گردی مسلمہ طور پر ایک لعنت و ناسور ہے نیز دہشت گرد نہ تو مسلمان ہیں اور نہ ہی انسان۔ گذشتہ دس سالوں سے پاکستان دہشت گردی کے ایک گرداب میں بری طرح پھنس کر رہ گیا ہے۔دہشتگرد ملک کو اقتصادی اور دفاعی طور پر غیر مستحکم اور تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں اور ملک اور قوم کی دشمنی میں اندہے ہو گئے ہیں .طالبان دہشت گرد ،اسلام کے نام پر غیر اسلامی حرکات کے مرتکب ہورہے ہیں. طالبان پاکستان کو نقصان پہنچا کر ملک میں عدم استحکام پیدا کرناچاہتے ہیں۔طالبان کے حملوں کی وجہ سے ملک کو اب تک 102.51ارب ڈالر کا اقتصادی نقصان ہو چکا ہے اور یہ نقصان جاری ہے۔گزشتہ تین سال کے دوران معیشت کو 28 ارب 45 کروڑ 98 لاکھ ڈالرکا نقصان اٹھانا پڑا .دہشت گردی، خودکش حملے اور بم دھماکے اسلام میں جائز نہیں یہ اقدام کفر ہے.
اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے اور اس میں انتہا پسندی، فرقہ واریت اور دہشت گردی جیسی برائیوں کی کوئی گنجائش نہیں۔اسلام میں ایک بے گناہ فرد کا قتل ، پوری انسانیت کا قتل ہوتا ہے.معصوم شہریوں، عورتوں اور بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا، قتل و غارت کرنا، بم دہماکے کرنا،خود کش حملوں کا ارتکاب کرنا دہشتگردی ہے ،جہاد نہ ہے،جہاد تو اللہ کی راہ میں ،اللہ تعالی کی خشنودی کے لئےکیا جاتا ہے۔
..........................................................................
دہشت گردوں کی من مانیاں
https://awazepakistan.wordpress.com
 
Top