فاروق راشد نے کہا:
ڈاکٹر عباس نے کہا:
کوے صاحب،آج کل کچھ لوگ کہ رہے ہیں کہ کوا سفید ھے،(میرااشارہ پرویز مشرف اور ان کی کچن کیبنیٹ کی طرف نہیں ہے) آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے؟
ایسا نہ توپہلی بارہواہے اورنہ یہ آخری بارہورہا ہے
کوے کو اپنے عمل سے سفید کہنے والے دنیا میں نہ رہیں تو عقل مندی کی تعریف کرنا مشکل ہوجاے گا۔۔۔۔۔ان لوگوں کی وجہ سے عقل کی ایک پہچان ہے
ساتھیوں کی اطلاع کے لئے !
وادی سون ضلع خوشاب صوبہ پنجاب میں سفید کوے بھی پائےجاتے ہیں اس لئے یہ کہنا توبالکل غلط ہو گا کہ کوے کو سفید کہنا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
بہر حال میں کیا کہہ سکتا ہوں ڈاکٹر عباس جانیں اور جناب فاروق راشد
ہاں اتنا ضرور کہوں گا کہ جناب نے کوے کا انٹرویو ادھورا لیا تھا شاید تبھی اس قبیلے کے بارے میں علم نہیں ہو سکا سرکار کو
ویسے جناب فاروق راشد صاحب یہ لفظ اتیکار ہے یا ادھیکار مجھے اس میں کچھ شک سا ہے ویسے میرے خیال میں تو ادھیکار ہے ذرا وضاحت فرمائیے گا
اور ہاں بلاوجہ ہی مداخلت پر معذرت ویسے آپ کا انٹرویو بے حد خوب اور شاندار ہے میرا خیال ہے اس کے بعد آپ کی مشہوری تو لازم ہے ہو سکتا اور دوسرے لوگ بھی انٹرویو کے لئے عرض کریں مثلا شیر چیتا ہاتھی زرافہ وغیرہ ہو سکتا ہے طوطا بھی لیکن طوطہ چشمی سے بچ کر رہیے گا اگر کبھی ایسا موقع بن جائے تو