کو کو رینا - احمد رشدی

نبیل

تکنیکی معاون
ماخذ : پاکستانیت ڈاٹ کام: پاکستان میں پاپ میوزک کا آغاز

[youtube]http://www.youtube.com/watch?v=H4MgYaBIvU0&eurl=[/youtube]

میرے خیالوں پہ چھائی ہے اک صورت متوالی
نازک سی شرمیلی سی معصوم سی بھولی بھالی سی
رہتی ہے وہ دور کہیں اتا پتا معلوم نہیں
کوکو رینا ۔۔ کوکو رینا

چھیل سی گہری آنکھی جسکی پھول سا جس کا چہرہ
کالی زلفیں ناگن بن کر دیتی ہیں جس پہ پہرہ
تم پوچھو گے مجھ سے دنیا بھر میں کون ہے ایسا حسیں
میرے خیالوں پہ چھائی ہے اک صورت متوالی
نازک سی شرمیلی سی معصوم سی بھولی بھالی سی
رہتی ہے وہ دور کہیں اتا پتا معلوم نہیں
کوکو رینا ۔۔ کوکو رینا

ہو سکتا ہے کل کو جو مجھکو وقت وہاں لیجائے
میں گھبراؤں دیکھ کے اس کو وہ مجھ سے شرمائے
کہہ دوں دوں گا دلبر ۔۔ میں نے شاید۔۔ دیکھا ہے تم کو کہیں
میرے خیالوں پہ چھائی ہے اک صورت متوالی
نازک سی شرمیلی سی معصوم سی بھولی بھالی سی
رہتی ہے وہ دور کہیں اتا پتا معلوم نہیں
کوکو رینا ۔۔ کوکو رینا
 

عمر سیف

محفلین
اچھی شئیرنگ ہے۔
یہ گانا ایم پی 3 یا آر ایم فارمیٹ میں ہو کسی کے پاس تو ضرور بتائے۔
 

اظہرالحق

محفلین
پاکستانیت ڈاٹ کام پر اس گیت کے بارے میں لکھا کہ یہ پاکستان میں پاپ میوزک کا آغاز تھا مگر ایسا نہیں ہے ، احمد رشدی بے شک پاکستان کے پہلے پاپ سنگر تھے ، مگر انہوں نے اس گیت سے بہت پہلے ایک گیت “ہم کو تو عشق نے بدھو بنا دیا“ اور “یہ سموسہ بڑا بڑا“ جیسے پاپ گانے گائے تھے ، البتہ فلم “ارمان“ کا یہ گیت جو وحید مراد کی اپنی فلم تھی یعنی اسکے پروڈیوسر ، رائیٹر اور ڈائریکٹر بھی وہ خود ہی تھے ، نہ صرف وحید مراد کے لئے بلکے سہیل رانا (موسیقار) کے لئے بھی ایک بڑی ہٹ تھی ، اور یہاں سے ہی وہ مشہور تکون بنی جس نے پاکستان فلم انڈسٹری کو کئی بہترین فلمیں دیں ، یعنی ہیرو وحید مراد، نغمہ نگار مسرور انور اور موسیقار سہیل رانا ۔ ۔۔
 
Top