کيجريوال نے دہلى کے وزيراعلىٰ کے عہدے کا حلف ليا

نئى دہلى: گورنر نجيب جنگ نے عام آدمى پارٹى کے ليڈر اروند کيجريوال کو آج دہلى کے وزيراعلىٰ کے عہدے کا حلف دلايا۔
لفٹننٹ گورنر نے مسٹر منيش سسوديا ، سومناتھ بھارتى، ستيندر کمارجين، راکھى برلا، گريش سونى اور سوربھ بھاردواج کو وزير کى حيثيت سے عہدے اور راز دارى کا حلف دلايا ۔
حلف بردارى کى تقريب راجدھانى کے تاريخى رام ليلا ميدان ميں دن ميں 12 بجے شروع ہوئى اور تقريباً 15 منٹ چلى۔

کیجری وال اس وقت اپنے دفتر میں اپنے وزراء کے ساتھ میٹنگ کر رہے ہیں ، جلد ہی کچھ اہم فیصلوں کا اعلان کریں گے ، ان کے ایجنڈے میں بجلی ، پانی سر فہرست ہیں ۔
 

حسینی

محفلین
لیکن ظاہرا ان کے پارٹی منشور میں یہ بات شامل تھی کہ وہ کبھی حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے۔۔۔ اور حکومت سے باہر رہتے ہوئے اس کو رہ راست پر لانے کی کوشش کریں گے۔۔۔
بہر حال اک عام آدمی کی جیت ہے۔۔۔ اور سچی لگن اگر ہو تو کوئی کام نا ممکن نہیں۔
 
Top