کَپّن تَچّھن آن وَپاری

الف نظامی

لائبریرین
کَپّن تَچّھن آن وَپاری
ویچی کالی ٹاہلی ساری

لوٹ مار کر رہے ہیں آ کر سوداگر
بیچ دی کالی شیشم(درخت) ساری

اَدّھی جِبّھوں یار بُلایا
اَساں وی نَپّی دیہہ تیاری

نیم دلی سے یار نے استقبال کیا
ہم نے بھی صبح واپسی کی

چا کے دور وَگائیے دنیا
سَٹ گَھتیے ایہہ گَڈھڑی بھاری

اٹھا کر دور پھینکیے دنیا
اتار پھینکیے یہ گٹھڑی بھاری

کُوڑ کہانی سارا وَرتن
اَوکھی گھاٹی اُتلی یاری

جھوٹا ہے سب برتاو
مشکل گھاٹی ہے عشق حقیقی

ساہ دا تانا پیٹا سامھو
ویکھو، چَل تے نئیں پئی آری

سانس کا تانا بانا سنبھالو
دیکھو ، چل تو نہیں پڑی آری

سرپر وَینا پَونا سانوں
جِویں کِویں وی، وارو واری

بالآخر جانا پڑنا ہم کو
جیسے تیسے بھی ، باری باری

سارے بُوہے بند چا کیتے
کھول کے بیٹھے ہِکو باری

سب دروازے بند کیے
کھول کر بیٹھے ایک ہی کھڑکی

معین نظامی۲۴- مئی ۲۰۲۴ء
 
آخری تدوین:

ابو ہاشم

محفلین
جی
سرپر ایک ہی لفظ ہے اسے اکٹھا لکھنا چاہیے ۔ اس کا مطلب ہوتا ہے کسی کام کا قطعی طور پر ہونا طے ہونا۔ ابھی ہونا ہے یا بعد میں یہ عموماً طے نہیں ہوتا۔
 
ابو ہاشم

محفلین
کپنا=آری یا چھری سے کاٹنا
کَترنا=قینچی سے کاٹنا
کُترنا=باریک ٹکڑوں میں کاٹنا
دَلنا=کلھاڑی سے لکڑی پھاڑنا
ٹُکنا=لمبی قدرے باریک چیز کا حصہ کاٹ کر الگ کرنا
کَٹنا= لکھے ہوئے لفظ/الفاظ کو قلم/پین سے کاٹنا

تچھ پتھروں کو گھڑنے کے لیے استعمال ہونے والا اوزار ہے۔ تو اس سے تچھنا کا مطلب بنتا ہے پتھروں کو توڑنا۔ تچھ سے بالکل ملتا جلتا اوزار ہے وَدان۔ وَدان سے لکڑیوں کے دلنے کا کام لیا جاتا ہے ۔ تَچھ اور وَدان میں صرف تکونی شکل کے حصے کی سمت کا فرق ہوتا ہے ۔
یہاں تچھنا دَلنے کے معنی میں استعمال ہوا ہے ۔ ہو سکتا ہے ان کے علاقے میں وَدان کو تَچھ کہتے ہوں ۔
 
بہت شکریہ ابو ہاشم صاحب ! اس طرح پہلے شعر کا ترجمہ کیا ہوگا؟
 
Top