کُفریہ کلمات (میری کرسمس)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سید ذیشان

محفلین
ان كى ولادت كى يہ تاريخ مستند ہے ؟ :?:
حضور صلى الله عليہ وسلم نے جزيرة العرب كے نصارى كو كتنى بار يہ مبارك باد دى ؟
حسن اخلاق كے ليے يہ ضرورى ہے؟
خود سوچيے ۔:!:
مستند نہیں ہے۔ لیکن اس سے کیا فرق پڑتا ہے۔ حضور(ص) کی ولادت کی تاریخ کونسی مستند ہے۔ لیکن لوگ میلاد مناتے ہیں۔ چاہے 12 کو منائیں یا 17 کو یا کسی اور تاریخ کو۔
مبارک باد دینے کا تو مجھے معلوم نہیں لیکن منع کرنے کا بھی کہیں زکر نہیں ہے۔
ضروری نہیں ہے لیکن اس میں برا ہی کیا ہے۔ زیادہ سے زیادہ یہی ہوگا کہ ان کی نظروں میں مسلمانوں کی عزت بڑھ جائے گی اور وہ سوچیں گے کہ یہ خوش اخلاق ہیں۔
 
ام نور العين نے کہا ہے:
1-ان كى ولادت كى يہ تاريخ مستند ہے ؟ :?:
2-حضور صلى الله عليہ وسلم نے جزيرة العرب كے نصارى كو كتنى بار يہ مبارك باد دى ؟
3-حسن اخلاق كے ليے يہ ضرورى ہے؟
خود سوچيے ۔:!:
1-مستند نہیں ہے۔ لیکن اس سے کیا فرق پڑتا ہے۔ حضور(ص) کی ولادت کی تاریخ کونسی مستند ہے۔ لیکن لوگ میلاد مناتے ہیں۔ چاہے 12 کو منائیں یا 17 کو یا کسی اور تاریخ کو۔
2-مبارک باد دینے کا تو مجھے معلوم نہیں لیکن منع کرنے کا بھی کہیں زکر نہیں ہے۔
3-ضروری نہیں ہے لیکن اس میں برا ہی کیا ہے۔ زیادہ سے زیادہ یہی ہوگا کہ ان کی نظروں میں مسلمانوں کی عزت بڑھ جائے گی اور وہ سوچیں گے کہ یہ خوش اخلاق ہیں۔
1-فرق تو پڑتا ہے۔ الحمدللہ ميں نہيں مناتى كيوں كہ ہمارے حبيب رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم اپنى محبت كے طريقے خود بتا كر گئے ہيں وہ كافى ہيں اور ان ميں يہ نہيں۔ آپ نے خود ہی اپريل ميں كرسمس كے ذكر پر اعتراض كيا تھا اب خود ہی ۔۔۔
PS اپریل میں کرسمس کی گفتگو کہاں سے آ گئی؟
2- بھائى تصديق كر ليجيے۔ ميرے علم كے مطابق تو ممانعت ہے ۔
2-مبارک باد دینے کا تو مجھے معلوم نہیں لیکن منع کرنے کا بھی کہیں زکر نہیں ہے۔
3-يہ آپ كے نزديك خوش اخلاقى ہوئى نا ، كيا شريعت نے اس بات كو خوش اخلاقى سمجھا ہے ؟ اور كيا نيت كى وجہ سے كسى جرم كو بھی درست ثابت كيا جا سكتا ہے؟ بعض لوگ عورت سے ہاتھ نہ ملانے كو بد اخلاقى سمجھتے ہيں ليكن اسلام كے نزديك وہ بداخلاقى نہيں ہے حرام ہے۔ اگر كوئى حسن نيت سے كسى مسيحى عورت سے ہاتھ ملائے كہ وہ اس كے حسن اخلاق سے متاثر ہو تو كيا يہ فعل درست ہو گا ۔
3-ضروری نہیں ہے لیکن اس میں برا ہی کیا ہے۔ زیادہ سے زیادہ یہی ہوگا کہ ان کی نظروں میں مسلمانوں کی عزت بڑھ جائے گی اور وہ سوچیں گے کہ یہ خوش اخلاق ہیں۔
ساری بات نیت پر آ جاتی ہے۔ اگر آپ کی نیت یہ ہے کہ آپ عیسائیوں کے عقیدے سے متفق ہیں اور اس لئے ان کو وش کر رہے ہیں (جو کہ مسلمان کی نیت نہیں ہو سکتی) تو یہ الگ بات ہے لیکن اگر آپ کی نیت یہ ہے کہ انسان ہونے کے ناطے آپ دوسرے انسان سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں (اور حضور(ص) کو اخلاق کی تکمیل کے لئے بھیجا گیا)۔ اور یہ ہر اس شخص کی نیت ہوتی ہے جو کہ وش کرتا ہے۔ اس میں شرک وغیرہ کو گھسانا کچھ عجیب سا معلوم ہوتا ہے۔
بھائى يہ سوالات صرف سوچنے كے ليے تھے آپ اپنى رائے كے ليے آزاد ہيں۔
 

ساجدتاج

محفلین
کسی کو وش کرنے میں اور تہوار میں جانے میں ذمین آسمان کا فرق ہے۔ اور یہ عیسائی اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ مسلمان عیسیٰ(ع) کو خدا کا بیٹا نہیں سمجھتے۔ اور اللہ کو بھی معلوم ہے آپ کس نیت سے وش کر رہے ہیں۔

شرک کی اقسام کا میری کرسمس کہنے سے ہرگز کوئی تعلق نہیں۔ ان کا آپس میں تعلق جوڑنا خیلات کے منفی اور غیر عقلی استعمال کی دلیل ہے۔

آپ کہنا چاہتے ہیں کہ کسی کو وِش کرنا کوئی بُری بات نہیں تو بھائی جان ہندوئوں کے تہواروں کو بھی کیوں نا وِش کرنا شروع کر دیں آخر انسان جو ہیں ہم؟ کیسا خیال ہے یہ؟
آپ صرف اتنا بتائیں کہ آپ کی نظر میں شرک ہے کیا ؟
 

ساجدتاج

محفلین
آپ کی سب باتوں سے اتفاق ہے لیکن سرخ کئے ہوئے جملے ہضم نہیں ہو رہے کیا ان کی وضاحت کرنا پسند کریں گے۔ کیا آپ کسی خاص مسلک کی نمائندگی نہیں کر رہے ؟ شرک کے نام پر اپنے کسی خاص مسلک کا پرچار تو مقصود نہیں۔ ورنہ بات کرسمس سے چلا کر پیروں فقیروں پر لے جانے کی منطق کیا ہے؟؟
میرا تعلق کسی مسلک سے نہیں صرف قرآن اور اُن احادیث کو مانتا ہوں جو قرآن سے ٹکراتی نہ ہوں۔ کوئی بات کرنے کے لیے کسی مسلک کا ہونا ضروری ہے؟ پیروں فقیروں کی بات کو لے کر جناب اتنا غصہ کیوں کر رہے ہیں ؟ کیا پیروں فقیروں سے جا کر مانگنا یا آُنکی قبروں پر جا کر میلاد عرس میلے کروانا یا سجدے کرنا آپ کو ٹھیک لگتا ہے؟
 

ساجدتاج

محفلین
مستند نہیں ہے۔ لیکن اس سے کیا فرق پڑتا ہے۔ حضور(ص) کی ولادت کی تاریخ کونسی مستند ہے۔ لیکن لوگ میلاد مناتے ہیں۔ چاہے 12 کو منائیں یا 17 کو یا کسی اور تاریخ کو۔
مبارک باد دینے کا تو مجھے معلوم نہیں لیکن منع کرنے کا بھی کہیں زکر نہیں ہے۔
ضروری نہیں ہے لیکن اس میں برا ہی کیا ہے۔ زیادہ سے زیادہ یہی ہوگا کہ ان کی نظروں میں مسلمانوں کی عزت بڑھ جائے گی اور وہ سوچیں گے کہ یہ خوش اخلاق ہیں۔

جب آپ کو مبارکباد دینے کا پتہ نہیں تو آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ منع کرنے کا بھی کہیں نہیں لکھا؟
مسلمانوں کی عزت اُن کے تہواروں پر اُن کو وِش کرنےسے بڑھتی ہے؟
نہ نماز ، نہ روز، نہ زکوتہ،دھوکہ فریب جھوٹ، غیبت، چوری ، قتل و غارت یہ تمام چیزیں مسلمانوں میں پائی جاتی ہیں یہ ختم کر کے اپنی عزت کیوں نہیں بڑھاتے ہم؟
بھائی افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہم آج کل صرف شارٹ کٹ کے چکر میں رہتے ہیں سچی بات کو ماننے کے لیے تیار ہی نہیں جانتے ہوئے بھی کہ ہم گمراہی کی طرف ہیں لیکن ہم مانیں گے نہیں کیونکہ ہمیں دنیاوی چیزوں میں لطف آنے لگ گیا ہے
 

سید ذیشان

محفلین
1-فرق تو پڑتا ہے۔ الحمدللہ ميں نہيں مناتى كيوں كہ ہمارے حبيب رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم اپنى محبت كے طريقے خود بتا كر گئے ہيں وہ كافى ہيں اور ان ميں يہ نہيں۔ آپ نے خود ہی اپريل ميں كرسمس كے ذكر پر اعتراض كيا تھا اب خود ہی ۔۔۔
اعتراض نہیں کیا تھا وجہ پوچھی تھی۔ کیونکہ کرسمس کی باتیں عام طور پر دسمبر میں ہوتی ہیں۔
2- بھائى تصديق كر ليجيے۔ ميرے علم كے مطابق تو ممانعت ہے ۔
آپ کے خیال میں اگر ایسا ہے تو آپ بیشک نہ کیجئے گا۔
3-يہ آپ كے نزديك خوش اخلاقى ہوئى نا ، كيا شريعت نے اس بات كو خوش اخلاقى سمجھا ہے ؟
یہاں پر سب اپنے خیالات کا اظہار ہی کر رہے ہیں۔ ورنہ قرآن میں ایسی کون سی نص ہے جس کے مطابق ایسا کرنا شرک ہے۔
اور كيا نيت كى وجہ سے كسى جرم كو بھی درست ثابت كيا جا سكتا ہے؟ بعض لوگ عورت سے ہاتھ نہ ملانے كو بد اخلاقى سمجھتے ہيں ليكن اسلام كے نزديك وہ بداخلاقى نہيں ہے حرام ہے۔ اگر كوئى حسن نيت سے كسى مسيحى عورت سے ہاتھ ملائے كہ وہ اس كے حسن اخلاق سے متاثر ہو تو كيا يہ فعل درست ہو گا ۔
اعمال کا دارومدار نیت پر ہے۔ اور اس میں وہی اعمال آتے ہیں جو مباح ہیں۔ حرام کام کا اس بحث سے کوئی تعلق ہی نہیں۔
 

ساجد

محفلین
برادرم ساجد تاج صاحب ، اب آپ ہی بتائیے کہ آپ کی تحریر سے کسی کو کچھ فائدہ ہوا؟۔ عالی جاہ ، ایسی تحاریر ان سائٹس پر مناسب ہوتی ہیں جو ایسے مقاصد کے لئے بنائی جاتی ہیں۔ یہاں آپ سیدھی اور آسان بات کہئیے جس پر سب کا اتفاق ہو۔ اختلافی باتوں کو چھیڑنے سے فائدہ؟۔
اراکین کا بہت شکریہ۔ ابھی بھی موافقت اور مخالفت پر مبنی کچھ مراسلات ادارت کی قطار میں پڑے ہیں۔ چونکہ وہ سب جواب آں غزل کے زمرے میں آتے ہیں جو معاملے کو مزید خراب کریں گے۔ اس لئے ان کو پیش کرنے سے دِلی معذرت کے ساتھ اس دھاگے کو مقفل کرتا ہوں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top