ماوراء
محفلین
لسٹ کو لمبا اس لیے کیا کیونکہ کئی دلچسپ ایوارڈ اس میں نہیں تھے اور ان کا ہونا نہ ہونے سے بہتر تھا۔
اتنی لمبی لسٹ کو سنبھالنے کی فکر نہ کریں کیونکہ جو ایوارڈ دلچسپ ہوگا اس پر ممبران دھیان دیں گے اور پورا ماہ چلنی ہے ووٹنگ تو کوئی ایسا خاصمسئلہ نہیں ہے۔ آخر میں دو تین لوگ مل کر اعلان کر سکتے ہیں اتنا مشکل کام نہیں۔ ویسے کچھ اور لوگوں کی بھی خواہش تھی کہ لسٹ لمبی ہو۔
اور کوئی اعتراض ہے تو پیش کیا جائے
دلچسپ ایوارڈ سے آپ کی کیا مراد ہے؟؟
آپ نے کہا کہ اتنی لمبی لسٹ کو سنبھالنے کی فکر نہ کریں۔شاید آپ کچھ ایسے کہنا چاہ رہے تھے کہ "مجھے تو سنبھالنے کی کوئی فکر نہیں ہے باقی لوگ ہیں نہ فکر کرنے کے لیے" ہے ناں؟
اعلان تو ایک بندہ بھی کر سکتا ہے دو تین کی کیا ضرورت ہے۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ کچھ عجیب سے ایوارڈ آپ شامل کر رہے ہیں۔ ابھی تو مجھے مزید خبریں بھی مل رہی ہیں کہ آپ نے چند ایک ارکان کو کہا ہے کہ وہ جتنے مرضی چاہیں ایوارڈ کے جلدی سے تھریڈ کھول دیں۔ اس خبر میں کتنی صداقت ہے؟ یہ تو آپ بہتر بتا سکتے ہیں۔
کچھ اور لوگوں میں کون کون لوگ شامل ہیں؟ ایسا کرتے ہیں نا۔ ہر رکن اپنی ایوارڈ لسٹ پیش کرے۔ پھر سارے اراکین کی لسٹ کو ترتیب دے لیں گے۔ لیکن اس طرح جس کا جو دل چاہے کوئی بھی تھریڈ کھول دے میرا خیال میں یہ بےوقوفی ہی ہے۔ ہاں اگر کسی کی تجویز میں دم ہے تو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
لیکن جب لسٹ بنانے کے لیے اتنا بڑا تھریڈ کھولا گیا تھا۔ اس وقت یہ تجویز دینے والے کہاں تھے۔ اب جبکہ فائنل ہو چکی ہے تو۔۔۔۔۔۔