کٹے عُمر صلی علیٰ کہتے کہتے (نعت: جلیل مانک پوری)

علی وقار

محفلین
کٹے عُمر صلی علیٰ کہتے کہتے
اُٹھوں حشر میں مصطفےٰ کہتے کہتے
۔۔۔
محمّد کو پایا خدا کہتے کہتے
خدا مل گیا مصطفےٰ کہتے کہتے
۔۔۔
بڑا کام نکلے اگر جان نکلے
زباں سے حبیبِ خدا کہتے کہتے
۔۔۔
پیام تمنا نہ پوچھو ہمارا
کہ تھک تھک گئی ہے صبا کہتے کہتے
۔۔۔
سراپا زباں شمع ساں بن گیا ہوں
غمِ ہجر کا ماجرا کہتے کہتے
۔۔۔
عجب حال ہو گا جو روضہ پہ ان کے
میں پہونچوں گا روحی فدا کہتے کہتے
۔۔۔
کچھ ایسا ہوا رُعب وقتِ حضوری
زباں رُک گئی مدعا کہتے کہتے
۔۔۔
جلیل آ گئے وجد میں سب فرشتے
تِرے شعر پر مرحبا کہتے کہتے
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
کچھ ایسا ہوا رُعب وقتِ حضوری
زباں رُک گئی مدعا کہتے کہتے

میں تیرے قربان محمد مﷺمیں تیرے قربان
کہیں مزمل کہیں مدثر طٰہٰ اور قرآن

میں تیرے قربان محمد میں تیرے قربان

جب بھی لب پہ میرے یہ نام محمد آئے
مجھ کو مرتے ہوئے جینے کا سلیقہ آئے
 
Top