پانامہ لیکس والا سنجیدہ مسئلہ ہے، دوسرے ملکوں کے وزرائے اعظم استغفیٰ دے رہے ہیں جب کہ ہمارے شہنشاہ صاحب اور ان کے درباری و حواری و موالی یہی راگ الاپ رہے کہ یہ ایک عالمی سازش ہے جو اُن کے خلاف کی گئی ہے۔
یہ تو وہ بات ہوئی کہ سارا میلہ غریب کی چادر چوری کرنے کے لیے ہی لگایا گیا تھا۔یہ ایک عالمی سازش ہی ہے لیکن صرف ہمارے حکمرانوں کے خلاف نہیں۔
ٹویٹر پر کسی ٹویپ نے پاکستان میں اس کے سرخیل عمر چیمہ سے سوال کیا تها کہ یہ جو اتنے ملکوں کے 400 صحافیوں کو ایک سال سے انگیج کیا ہوا ہے، ان کا خرچہ کون دے رہا تو موصوف سے کوئی جواب بن نہیں پڑا۔
وارث صاحب آپ کے ان الفاظ سے بہتر حقیقت پر مبنی تجزیہ نہیں ہو سکتا۔ میں تو کہتا ہوں دھرنے شرنے پھر شروع ہوں، اسلام آباد کے کئی چوراہوں پر خیموں میں موجاں ای موجاں صاحب۔ مجھ جیسے بہت سے ٹھرکیوں کا بھلا ہو جائے گا۔عمران خان تو لگتا ہے کہ نواز شریف اینڈ کو کا فرینڈ ہی ہے اور اس بری طرح سے اپنا "امیج" خراب کر لیا ہے کہ اب اس کی سچی اور سنجیدہ بات بھی لوگوں کو "میلہ" اور "شغل" لگتی ہے۔ حالانکہ پانامہ لیکس والا سنجیدہ مسئلہ ہے، دوسرے ملکوں کے وزرائے اعظم استغفیٰ دے رہے ہیں جب کہ ہمارے شہنشاہ صاحب اور ان کے درباری و حواری و موالی یہی راگ الاپ رہے کہ یہ ایک عالمی سازش ہے جو اُن کے خلاف کی گئی ہے۔
مندراجات سو فیصد درست ہوں تو بھی ان لیکس کا مقصد چوروں کے چہرے بے نقاب کرنے کے علاوہ دنیا کے ایک بڑے حصے میں بے چینی(unrest) پھیلانا بھی ہے اور بے چینی بہرحال خانہ جنگیوں پر بھی منتج ہو سکتی ہے جو اسلحے کے بیوپاریوں کا کاروبار چمکانے میں کافی فائدہ مند رہیں گی لیکن فی الحال یہ مفروضہ باتیں ہیں۔چلیں سازش ہی سہی، لیکن ان لیکس کے مندرجات غلط ہیں یا صحیح ہیں؟ اگر صحیح ہیں تو کیا یہ سازش دنیا کے لوگوں کے لیے بہتر ہے یا نقصان دہ؟ اور کیا اس سے چوروں کے چہرے بے نقاب ہوتے ہیں یا نہیں؟ چاہے چوروں کے چہرے سازش ہی سے بے نقاب کیے گئے ہیں۔
وہ ان دنوں صرف سوچ ہی سکتے ہیں۔ سوچن دیو نیںاصل اہمیت اس بات کی ہے کہ "میرے عزیز ہم وطنو" صاحبان کیا سوچ رہے ہیں۔