کپڑوں پر زنگ کے داغ کس طرح ختم کیئے جائیں

ذیشان حیدر

محفلین
محترم ساتھیو!
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
میں نے حال ہی میں عید کے کپڑے سلوائے ۔ لیکن بدقسمتی سے بیگم صاحبہ کی غلطی کی وجہ سے اس پر زنگ کے داغ لگ گئے ہیں‌جو ایریل ، سرف ، بلیچ ، پٹھکری وغیرہ سے بھی نہیں‌گئے۔ کسی صاحب کے پاس زنگ کے داغ مٹانے کا کوئی بہترین ٹوٹکا ہو جس سے کپڑے بھی خراب نہ ہو ں تو بتا دیں ۔ شکر گزار رہوں‌گا۔ ورنہ یہ داغ عیدوالے دن مجھے منہ چڑھاتے رہیں‌گے۔ والسلام
 
جیہ

لائبریرین
آپ ایسا کریں کہ بیگم صاحبہ کے خرچے پر نئے کپڑے سلوا لیں :grin: اور جب تک نئے کپڑے نہ بنے بیغم سے بات نہ کریں;)
 
ذیشان حیدر

محفلین
محترم دوستو!
میں نے بڑی تلاش کے بعد ایک ٹوٹکہ حاصل کیا ہے۔ وہ یہ ہے کہ اگر کسی کے کپڑوں کو زنگ کے داغ لگ جائیں تو وہ ایک عدد لیموں لے اور جہاں داغ لگے ہیں‌وہ اس کے رس کو لگائے اور تیز (کڑکتی) دھوپ میں کپڑوں کو پھیلا دے انشإ اللہ داغ غائب ہو جائیں گے۔ میں‌نے یہ تجربہ خود اپنے کپڑوں پر آزمایا ہے۔ جزاکم اللہ خیرا و حسن الجزا
 
تلمیذ

لائبریرین
نیا دھاگہ کھولنے کی بجائے اس پر گزارش ہے کہ اگر کسی کے پاس کاٹن کے کپڑوں پر چائے کے داغ مٹانے کی کوئی ترکیب ہو تو براہ مہربانی پوسٹ کریں،
نوازش ہوگی۔
 
علی خان

محفلین
محترم دوستو!
میں نے بڑی تلاش کے بعد ایک ٹوٹکہ حاصل کیا ہے۔ وہ یہ ہے کہ اگر کسی کے کپڑوں کو زنگ کے داغ لگ جائیں تو وہ ایک عدد لیموں لے اور جہاں داغ لگے ہیں‌وہ اس کے رس کو لگائے اور تیز (کڑکتی) دھوپ میں کپڑوں کو پھیلا دے انشإ اللہ داغ غائب ہو جائیں گے۔ میں‌نے یہ تجربہ خود اپنے کپڑوں پر آزمایا ہے۔ جزاکم اللہ خیرا و حسن الجزا

میرے خیال سے یہ ترکیب بھی بھابی جی کی معلوم کردہ ہوگی۔ کیونکہ آپ نے انکو یہ دھمکی دی ہوگی۔ کہ ہم نئے کپڑے اپکے خرچے پر بنانے جا رہیں ہیں۔ بس پھر کیا انہوں نے اپنے پیسوں کو بچانے کی لئے یہ ترکیب ڈھونڈ لی ہوگی۔
 
Top