ایک اسامہ کو ہی دیکھ لیں اس کے قتل کی کوئی ٹھوس دلیل آج تک منظر عام پر نہ آئی ہے۔ آپ ایک ملک پر رات کے اندھیرے میں حملہ کرتے ہیں جو اس ملک کی خود مختاری اور آزادی کے خلاف ایک شدید قسم کی ایگریشن ہے۔ پھر اپنا ایک ہیلی کاپٹر وہاں گرا کر واپس چلے جاتے ہیں۔ اچانک آپ کا صدر یہ اعلان کرتا ہے کہ مار دیا ماردیا اسامہ مار دیا۔ اب سارے شور مچ جاتا ہے کہ امریکہ نے اسامہ مار دیا۔ اسامہ کے ساتھی کہتے ہیں کہ اسامہ مر گیا لیکن کیا یہ بات ثابت کی جا سکتی ہے۔۔؟؟
Fawad - صاحب
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
يہ امر حيران کن ہے کہ کچھ رائے دہندگان ايک ايسے واقعے کے حوالے سے اب بھی شکوک کا اظہار کرتے ہيں جسے خود بن لادن کی اپنی تنظيم القائدہ نے بھی تسليم کيا تھا۔
علاوہ ازيں، ايبٹ آباد آپريشن کے دوران اسامہ بن لادن وہاں پر اکيلے نہيں تھے۔ اگر آپ بھول گئے ہيں تو ميں آپ کو ياد دلا دوں کہ اسامہ بن لادن کی بيويوں کو امريکيوں نے نہيں بلکہ پاکستانی حکام نے اپنی تحويل ميں ليا تھا اور انھوں نے بھی اس واقعےکی تصديق کی تھی۔ اس وقت پاکستان کی اخبارات اور ميڈيا پر دکھائے جانے والے ٹاک شوز کا بغور جائزہ لیں تو آپ پر عياں ہو گا کہ پاکستان کے پرنٹ اور اليکٹرانک ميڈيا کے تمام اہم اداروں نے واقعات کے اس تسلسل کو رپورٹ بھی کيا تھا اور ان کی تصديق بھی کی تھی جو اس موضوع کے حوالے سے امريکی موقف کو درست ثابت کرتے ہيں۔
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ