کچن اور دیگر جگہوں سے لال بیگوں کایقینی خاتمہ کیجئے۔

لال بیگ ایک انتہائی ڈھیٹ حشرات الارض کی قسم ہے۔ اسکی افزائش نسل بڑی تیزی سے ہوتی ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ تمام گھر کو جہنم زار بنادیتا ہے۔ اس کی تمام گندگیوں میں سے سب سے خطرناک بات اسکا بچوں میں دمہ کا سبب بتایا گیا ہے۔ اسکے سکن سے جو باقیات جھڑتے ہیں وہ ہوا کو آلودہ کرکے بچوں کو خاص کر دمہ کا مریض بناسکتے ہیں۔ اسکے علاوہ دمہ کے مرض میں مبتلا لوگوں کی تکلیف میں اٍضافہ کا باعث بن سکتے ہیں۔​
یہ ایک ہفتہ سے زیادہ بغیر کھائے پیئے زندہ رہ سکتا ہے۔ اور تو اور یہ لکڑی، کاغذ، کھانے پینے کی اشیاء اور کپڑے وغیرہ سب ہی نوش کرنا پسند کرتا ہے۔​
کیڑے مار دوائیاں اسکو ختم کرنے میں ناکام نظر آتی ہیں۔​
لیکن ایک چیز ہے جو اس کی جان کا دشمن ہے۔ اور مزے کی بات کہ یہ چیز کیڑے مار دواؤں کی بنسبت انسان کے لئے کم نقصان دے ہے۔ اور وہ چیز ہے بورک پوڈر۔​
جی یہ وہی بورک پوڈر ہے جو اکثر کیرم بورڈ پر ڈالا جاتا ہے۔ اور سپوڑٹس کی دکان یا عام کریانہ کی دکان میں بھی مل سکتا ہے۔​
ترکیب: (یہ ترکیب آپکے کھانے کے لئے نہیں لال بیگ صاحب کی دعوت کیلئے ہے(​
اجزاء:​
بورک پوڈر ایک کپ​
میدہ ایک کپ​
چینی چار ٹیبل سپون​
دودھ آٹا گوندھنے کے لئے۔​
طریقہ:​
میدہ، بورک پوڈر، چینی ایک باؤل میں ڈال کر دودھ ڈالکر اچھی طرح گُوندھ لیں۔ عام آٹے کے مقابلے میں سخت گوندھنا ہے۔ اب اسکی چھوٹی چھوٹی ٹکیاں بنالیں (شامی کی طرح( اور ان ٹکیوں کو ایسے مقامات پر رکھیں جہاں لال بیگوں کا گزر ہو۔ لال بیگ عموماً چھپی ہوئی تنگ اور غیر روشن جگہیں پسند کرتا ہے۔ لہذا اسکو رکھنے کے لئےالماریوں کے پیچھے، کیچن سینک کے نیچے کسی خشک جگہ، باتھ روم میں واش بیسن اور کموڈ کے پیچھے، دیواروں کی دراڑوں میں۔ وغیرہ۔ کوشش کریں کہ خشک جگہ پر رکھیں تاکہ زیادہ عرصہ پڑے رہیں۔ البتہ بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔​
بورک پوڈر کھاکر لال بیگ اپنی جائے سکونت پر جاکر ہلاک ہوجاتے ہیں۔ اور مزے کی بات یہ ہے کہ لال بیگ اپنے مردہ بیگ صاحبان کے باقیات بھی کھاتے ہیں اور اسطرح یہ انکے لئے بھی لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔ یوں لال بیگوں کا ہنستا بنستا گھرانہ موت کی آغوش میں چلا جاتا ہے۔​
اگر آپ کو کوئی لال بیگ مردہ حالت میں ملے یا آپ لال بیگ کے قتل کے مرتکب ہوں تو اسکی لاش کو اُٹھانے کے لئے گیلے کپڑے کا استعمال کریں۔ جھارو کا استعمال سے اس کی جسم پر نہ نظر آنے والے چھوٹے چھوٹے ذرے اور مردہ لال بیگ کا تو سارہ جسم ہی ہوا میں شامل ہوکر سانس کی بیماریاں پیدا کرسکتا ہے۔​
چونکہ لال بیگ اپنے کنبہ کو قرب و جوار میں پھیلانے کا ماہر ہے۔ اسلئے ہوسکے تو ہمسایوں کو بھی یہ طریقہ بتادیں۔ اور اگر کوئی کنجوس ہمسایہ ہو تو لال بیگ شامی انکو تحفے میں عنایت کردیں۔ تاکہ بیرونی لال بیگ مشن پوسیبل کا مکمل سدّباب ہو۔​
اس فارمولے کے سبب تقریباً آپ چار سے چھہ مہینے سکون کی نیند سو سکتے ہیں۔​
چلیں اب خوشیاں منائیں۔​
 
عبد الرحمن

لائبریرین
جزاک اللہ خیرا ابرار بھائی! زبردست اور معلوماتی تحریر ہے۔
گزارش ہے کہ وقت ملنے پرچھپکلی کی نسل کشی کا بھی کوئی تیر بہدف نسخہ تحریر فرمادیجے گا۔
 
سرفروش

محفلین
چھپکلی مارنے کا تیر بہدف نسخہ ایک عدد ایئر گن ہے۔ اس نسخے سے آپ چھپکلیوں سے بھی چھٹکارا پا لیں گے اور ماہر نشانہ باز بھی بن جائیں گے۔
ایئر گن کی عدم دستیابی کی صورت میں جھاڑو سے بھی کام چل سکتا ہے مگر اس کے لئے دل گردہ چاہئے۔
 
شمشاد

لائبریرین
جزاک اللہ خیرا ابرار بھائی! زبردست اور معلوماتی تحریر ہے۔
گزارش ہے کہ وقت ملنے پرچھپکلی کی نسل کشی کا بھی کوئی تیر بہدف نسخہ تحریر فرمادیجے گا۔
کسی خان صاحب سے تھوڑی سی نسوار لیں۔ اسکو ذرا سا نم کر لیں اور جہاں چھپکلی دیوار پر بیٹھی نظر آئے، اس کے سامنے ایسے پھینک دیں کہ نسوار نمی کی وجہ سے دیوار سے چپک جائے۔ چھپکلی اس پر جھپٹ کر اسے کھا جائے گی۔ اس کے بعد دیکھیں چپکلی سے کتنی جلدی چھٹکارا ملتا ہے۔
 
یہ دکان سے بھی لی جاسکتی ہے
 
شمشاد

لائبریرین
خان صاحب آپ کو میرے مراسلے میں کیا چیز ناپسندیدہ لگی جو ناپسندیدہ ریٹنگ سے نواز دیا؟
 
عبد الرحمن

لائبریرین
کسی خان صاحب سے تھوڑی سی نسوار لیں۔ اسکو ذرا سا نم کر لیں اور جہاں چھپکلی دیوار پر بیٹھی نظر آئے، اس کے سامنے ایسے پھینک دیں کہ نسوار نمی کی وجہ سے دیوار سے چپک جائے۔ چھپکلی اس پر جھپٹ کر اسے کھا جائے گی۔ اس کے بعد دیکھیں چپکلی سے کتنی جلدی چھٹکارا ملتا ہے۔
نسخہ تو بڑا شان دار ہے، لیکن نسوار کو ہاتھ میں پکڑے گا کونننننن؟؟؟؟
 
عبد الرحمن

لائبریرین
چھپکلی مارنے کا تیر بہدف نسخہ ایک عدد ایئر گن ہے۔ اس نسخے سے آپ چھپکلیوں سے بھی چھٹکارا پا لیں گے اور ماہر نشانہ باز بھی بن جائیں گے۔
ایئر گن کی عدم دستیابی کی صورت میں جھاڑو سے بھی کام چل سکتا ہے مگر اس کے لئے دل گردہ چاہئے۔
یار اچھا خاصا گھر میدانِ جنگ بن جائے گا۔
 
S. H. Naqvi

محفلین
کارآمد نسخہ ہے میں گھر میں آزما چکا ہوں۔ اور واقعی چھپکلی والا نسخہ بھی اگر مل جائے تو کیا کہنے۔۔۔۔۔۔! ٹوٹکا نہیں نسخہ:)
 
S. H. Naqvi

محفلین
بلیاں تو معصوم ہوتی ہیں ان سے بھلا کون تنگ ہو گا۔۔۔۔!
b-393725-cute_white_cat.jpg
 
میر انیس

لائبریرین
بلیاں تو معصوم ہوتی ہیں ان سے بھلا کون تنگ ہو گا۔۔۔ ۔!
b-393725-cute_white_cat.jpg
بالکل بلیاں ہوتی تو معصوم ہیں اور اتنی معصوم ہوتی ہیں کہ انکو یہ بھی نہیں پتہ ہوتا کہ فارغ کہاں ہونا ہے دو سال سے ایک بلی خاص کر ہمارے ہی گھر بچے دیتی ہے کبھی اسٹور میں تو کبھی زینے کے نیچے کبھی کہیں کبھی کہیں ان بچوں کو ترس کھا کر پالنا پڑتا ہے کیوں کہ وہ بہت چھوٹے ہوتے ہیں اور ہمارے گھر کو اپنا ہی گھر سمجھتے ہیں وہ پورے گھر میں گند پھیلاتے پھر رہے ہوتے ہیں اور شور مچاتے پھر رہے ہوتے ہیں انکو پھر کہیں چھوڑ کر آنا پڑتا ہے۔
ویسے جب میں بلی کی جمع لکھتا ہوں بلی+اں تو بلیاں بن جاتا ہے اسکی وجہ سمجھ نہیں آرہی
 
عینی مروت

محفلین
عرصہ پہلے لال بیگ کو مارنے کا"آسان ترین" اور دلچسپ طریقہ نظر سے گزرا تھا آپ بھی آزمائیں
:tongue:

چینی اور لال مرچوں کا مکسچر لال بیگ کو دیں
مکسچر سے پوری طرح 'لطف اندوز " ہونے کے بعد وہ پانی کی تلاش میں نکلے گا
جیسے ہی وہ پانی کی ٹنکی کے قریب آئے،اسے اس میں دھکا دے دیں
اس طرح وہ بھیگ جائے گا ..... اور خود کو ڈرائے کرنے کے لیے آگ کے پاس جائے
گا،سو اسی وقت آپ آگ میں بم پھینک دیں
اس سے وہ بری طرح زخمی ہو جائے گا اور ہسپتال میں ایڈمٹ ہو گا

بس جلدی سے جا کر اس کا آ کسیجن ماسک اتار دیں .........امید ہے اس دفعہ وہ زندہ نہیں بچے گا
:biggrin:
 
ساقی۔

محفلین
کسی خان صاحب سے تھوڑی سی نسوار لیں۔ اسکو ذرا سا نم کر لیں اور جہاں چھپکلی دیوار پر بیٹھی نظر آئے، اس کے سامنے ایسے پھینک دیں کہ نسوار نمی کی وجہ سے دیوار سے چپک جائے۔ چھپکلی اس پر جھپٹ کر اسے کھا جائے گی۔ اس کے بعد دیکھیں چپکلی سے کتنی جلدی چھٹکارا ملتا ہے۔

دیوار پر پڑنے والے "نسواری داغوں" چھٹکارا کیسے ملے گا ؟
 
Top