کچن کے کاکروچ کا خاتمہ۔

سید رافع

محفلین
کراچی میں کہاں ملتا ہے ؟ اور تصویر لگا کر دکھائیں ذرا ۔

یہ لیجیے تصویر حاضر خدمت ہے۔ میں بھی کسی سے منگواتا ہوں۔ معلوم نہیں وہ کہاں سے لاتے ہیں۔ غالبا پرانی سبزی منڈی کے سامنے جو دکانیں ہیں وہیں سے لاتے ہوں گے۔

IMG-20200426-114725-3.jpg


IMG-20200426-114708-7.jpg
 

سین خے

محفلین
کچن میں کاکروچ پیدا ہونے کی ایک وجہ برتنوں میں بچا ہوا کھانا اور گاربیج کا رات بھر رکھا رہنا بھی ہوتا ہے۔ کوشش کریں کے رات کو گاربیج پھینک دیں اور کاونٹر ٹاپ، اسٹوو سب صاف کر لیں۔ برتنوں میں بچا ہوا کھانا پھینک دیں اور گندے برتن کوشش کریں کے پانی سے ہی صرف صاف کر کے رکھ دیں، بے شک صبح دھو لیں۔
 

Hashir Mirza

محفلین
سوکھا دودھ، ہم وزن چینی اور ہم وزن بورک پوڈر ملا لیں، گوند لیں اور گولیاں بنا لیں۔ اور گھر کے کونے کھدروں میں ڈال دیں۔ ایک دن کے بعد ہی تمام کیڑے مکوڑے، کاکروچ وغیرہ سب ختم ہو جانے شروع ہو جائیں گے۔
بچوں والے گھر میں یہ احتیاط رکھیں کہ یہ گولیاں کہیں ایسی جگہ نہ ڈالیں جہاں سے بچہ اٹھا کر منہ میں ڈال لے۔
یہ طریقہ بھی کر کے دیکھا ھے۔کوئی فائدہ نہیں ھوا۔لگتا ھے کاکروچ بہت ایڈوانس ھو گئے ھیں۔کسی دھوکے میں نہیں آنے والے۔۔
 

شمشاد خان

محفلین
ہمارے ہاں کبھی کوئی کاکروچ یا کوئی اور کیڑا مکوڑا نظر نہیں آیا، حالانکہ وہ گولیاں کب کی ختم ہو چکیں۔
 
Top