تعارف کچھ اس ناچیز کے بارے

نایاب بھائی غصہ تو نہیں کیا۔۔ اب کیا کریں زمانہ ہی ایسا آگیا ہے کہ عورتیں مردوں والے نام رکھتی ہیں اور مرد عورتوں والے۔ اردو میں ہمارے باپ دادا یہاں موجود ہیں وہ تصحیح کریں گے کہ آیا "نایاب" مذکر ہے یا مؤنث ؟
 
اتنی پیاری دعا پاکر " کنفیوز " کیا ہونا تھا میرے محترم بھائی
بس ایسے ہی لگا جسے " برین ہیک" ہوگیا اور شرف قبولیت کے لیئے آمین ثم آمین کہنا تو لازم تھا ۔
سر نام بھی اسی لیے رکھا ہے نا۔۔۔۔۔۔ ویسے اگر آپ نایاب سے پہلے کوئی لفظ لکھ دیں تو ہم جیسے ان پڑھوں کے لیے آسانی ہو۔
 
نایاب

لائبریرین
نایاب بھائی غصہ تو نہیں کیا۔۔ اب کیا کریں زمانہ ہی ایسا آگیا ہے کہ عورتیں مردوں والے نام رکھتی ہیں اور مرد عورتوں والے۔ اردو میں ہمارے باپ دادا یہاں موجود ہیں وہ تصحیح کریں گے کہ آیا "نایاب" مذکر ہے یا مؤنث ؟
میرے بھائی میں تو خود بھی ماشاءاللہ سے " نانا دادا " کی سیٹ سنبھالے ہوئے ہوں ۔
اور غصہ تو ہم سے دوستی کر ہی نہیں پایا آج تک ۔
" نایاب " اک اسم مجہول ہے ۔ جو کسی صنف سے مل کر اسی کی جنس کا روپ اختیار کر لیتا ہے ۔
 
صنف کے بغیر ہو تو کیا کہلائے گا؟ صرف نایاب؟ مذکر یا مؤنث
 
الف عین

لائبریرین
خوش آمدید سلیمان اشرف۔ عزیزم یہاں سبھی پاکستان کے ہی نہیں ہیں، کچھ عظیم ہستیاں غیر پاکستانی بھی ہیں۔ اب اپنے بارے میں کیا کہوں!!!
 
Top