کچھ اور ابھی ناز اٹھانے ہیں تمہارے ۔۔۔۔ ظفر اقبال

مغزل

محفلین
میں کیا کہوں ۔ آپ نے اختلا ف کرنا ہے سو ٹھیک ہے ۔
میں اپنی بات پر قائم ہوں ۔ یا شاید آپ کی بات مجھ پر واضح نہ ہوسکی۔
 

عین عین

لائبریرین
مغل بھائی ۔۔۔۔۔۔ میں نہیں‌ سمجھ رہا کہ آپ کیوں‌نہیں‌سمجھے۔۔۔۔۔ خیر ایسا ہوتا ہے کبھی دماغ الجھ جاتا ہے۔۔۔ آپ بعد میں‌ غور کیجیے گا۔ الف عین صاحب نے بھی تو وضاحت کی ہے۔۔۔۔ میں‌بہت شرمندہ ہوں‌کہ میں‌ نے تلخ‌لہجے میں‌جواب دیا ہے۔ بہرحال آپ کی دعوت گروپ کی قبول کر لی ہے۔
 

عین عین

لائبریرین
میں تو ہوں آواز کرنے کے لئے
تم نظر انداز کرنے کے لئے

کیا کوئی ہمزاد کرنا ہے ضرور
کیا کوئی دمساز کرنے کے لئے

سوچنے ہی کے لئے ہوتے ہیں کچھ
کام، لیکن بعض کرنے کے لئے

خود تو وہ رکتا کسی صورت نہیں
چلئے اس کو باز کرنے کے لئے


یہ بھی پوسٹ کی گئی تھی۔۔۔۔۔۔ اس پر بھی میں‌نے اعتراض‌کیا تھا۔۔۔۔۔
’باز کرنے‘
باز رکھنا درست ہے اور بس۔۔۔۔۔۔۔۔ چیل کرنے کے لیے، کوا کرنے کے لیے، مرغا کرنے کے لیے ،،،،،،،،، اسی طرح باز کرنے کے لیے والی بات ہے۔۔۔۔۔۔ مطلب محاورے کا غلط استعمال۔۔۔۔۔۔۔ تو اس کی بھی اجازت نہیں‌دی جا سکتی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شاید آپ لوگ درست کہتے ہیں ہم ان میں‌سے ہیں‌جو اس بڑے شاعر کو نہں‌ پہنچ پائے۔۔۔ واقعی بہت بڑے شاعر ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

الف عین

لائبریرین
عارف ساحب۔۔ آپ بھی مجھ سے متفق ہی نکلے۔۔ خوشی ہوئی۔ نوید تم سے بھی بحث ہو چکی ہے کہ یہ ’نے‘ کا استعمال غلط ہے۔ مجرد فعل کے ساتھ۔۔ کرنا، جانا، کھانا پینا وغیرہ کے ساتھ۔۔ چاہر وہ ظفر اقبال کریں یا افتخار عارف یا ناصر کاظمی۔ غلطی تو غلطی ہی رہے گی۔۔
لیکن اس وجہ سے ظفر اقبال کی اہمیت کم نہیں ہوتی۔۔۔ ظفر اقبال کا حال بھی میر کا سا ہے، اس کے اچھے شعر بہت اچھے اور خراب شعر بہت خراب ہیں۔ لیکن اس کی اہمیت مسلم۔۔ چاہے ڈفر اقبال کہیں ممکنہ ڈفر لوگ۔
 

محمد وارث

لائبریرین
ظفر اقبال کا حال بھی میر کا سا ہے، اس کے اچھے شعر بہت اچھے اور خراب شعر بہت خراب ہیں۔ لیکن اس کی اہمیت مسلم۔۔

مجھے آپ کی اس بات سے مکمل اتفاق ہے اعجاز صاحب، اسکے علاوہ دونوں انتہا کے بسیار گو بھی ہیں۔

ہاں میر اور ظفر میں فرق یہ ہے کہ میر کے ہاں ظفر کی طرح "خراب اشعار" کافی ہیں لیکن ظفر کے ہاں میر کی طرح اچھے اشعار ہر گز بھی کافی نہیں ہیں :)
 

عین عین

لائبریرین
نوید بھائی کا انتظار ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں‌ ان کا موقف جاننا چاہتا ہوں۔ جانے / نہ جانے کب آنا ہو ان کا
 

نوید صادق

محفلین
بھائی۔
میں کیا کہوں، زبان کے معاملات ادق ہیں۔ بڑی توجہ اور علم چاہتے ہیں۔اور میں ٹھہرا نوید صادق- بہت سی آراء آ چکی ہیں۔
آپ سب ٹھیک کہتے ہیں۔

بقولِ احمد مشتاق صرف اتنا کہوں،

گزرتے موسمو! غافل نہیں ہیں
ہم اپنا کام کرتے جا رہے ہیں
-----------------
 

عین عین

لائبریرین
جواب کے لیے شکر گزار
اب اس باب کو بند ہونا چاہیے۔ بہت ہوا
اتنا ضرور کہوں‌گا کہ یہ کوئی پیچیدہ مسئلہ نہیں‌تھا سامنے کی بات ہے۔ ہمیں‌اعتراف کرنا چاہیے۔
 

محمد محبوب

محفلین
احباب کی گفتگو سے میں نے اخذ کیا ہے کہ ماضی کی بات ہو تو میں/ہم کے ساتھ نے کا استعمال ہوتا ہے لیکن اگر مستقبل کی بات کی گئی ہو تو میں/ہم کے ساتھ نے کا استعمال درست نہیں ہے۔
مثلاً
اس جملے "میں نے اخذ کیا ہے" میں، میں کے ساتھ نے کا استعمال ٹھیک ہے اور اگر اخذ کرنے کا ارادہ ظاہر کرنا ہو تو "میں نے اخذ کرنا ہے" غلط ہوگا۔۔۔
کیا بندہ نے ٹھیک اخذ کیا ؟؟؟
محترم الف عین ، محترم مغزل ، محترم عین عین ، محترم نوید صادق ، محترم محمد وارث
 
Top