کچھ اور اعداد وشمار

نبیل

تکنیکی معاون
آپ میں سے کچھ دوستوں نے شاید دیکھ لیا ہو کہ شماریات کے صفحے پر چند اور اعدادوشمار موجود ہیں۔ ان میں سے سارے صحیح کام نہیں کر رہے جیسے کہ مہینے کے اعدادوشمار۔ سب سے زیادہ استعمال ہونے والے الفاظ کے اعدادوشمار بھی غیر دلچسپ ہیں۔ شاید بعد میں کوئی طریقہ سمجھ آ جائے کہ اس طرح کے الفاظ پر کوئی ہائی پاس فلٹر سیٹ کیا جا سکے (الیکٹریکل انجینیرنگ کی اصطلاح)۔ ابھی روزانہ کے اعدادوشمار کام نہیں کر رہے البتہ موجودہ ہفتے کے اعداوشمار دیکھے جا سکتے ہیں۔
 

اجنبی

محفلین
الیکٹریکل انجنیرنگ میں ہائی پاس فلٹر سے کیا مراد ہوتی ہے ؟ (فزکس پڑھتا ہوں نا اس لیے پوچھ رہا ہوں شاید کچھ پلے پڑ جائے)
:lol:
ویسے میرے پاس جو آڈیو ایڈیٹنگ کا سافٹ ویر ہے اس میں ہائی پاس فلٹر کا مطلب ہوتا ہے کہ آواز کا بھاری پن ختم ہوجاتا ہے اور جھنکار پیدا ہوتی ہے ،
 

زیک

مسافر
قدیر مجھے حیرت ہوئی ہے کہ فزکس کے طالب علم ہوتے ہوئے آپ کو فوریر Fourier کا نہیں پتہ۔ :eek:
 

جیسبادی

محفلین
فزکس پڑھنے کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ چیزوں کو scilab میں جانچا پرکھا جائے اور آدمی کا شوق مضمون میں پیدا ہو۔ صرف پڑھنے سے تو بات نہیں بنتی۔ اس طریقے سے بندے کی تعلیم میں انفرادیت پیدا ہوتی ہے جو ہو سکتا ہے مستقبل میں کام آئے۔ ڈگری لے کر تو ہزاروں لوگ مارکیٹ میں پھرتے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میرے خیال میں ہم مضامین کو کچھ مکس کر رہے ہیں۔ فوریر سیریز اور ٹرانسفارم سگنل پراسیسنگ میں پڑھایا جاتا ہے یا یہ پھر ریاضی کے نصاب کا حصہ ہوتا ہے۔ میرے خیال میں یہ براہ راست طبیعیات کے نصاب میں شامل نہیں ہوتا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اسکے علاوہ مجھے خیال آیا ہے کہ یہاں ہائی پاس فلٹر کی اصطلاح کا استعمال غلط ہے کیونکہ میں ہائی فریکوئنسی الفاظ کو فلٹر کرنا چاہ رہا ہوں۔ اصل میں مجھے ایک لو پاس فلٹر استعمال کرنا چاہیے۔ یہ بھی لیکن تھیوری ہے۔ اسے عملی صورت دینا بھی شاید کبھی ممکن ہوجائے۔
 

زیک

مسافر
نبیل: فوریر سگنل پراسیسنگ میں ضرور شامل ہے مگر فزکس کا بھی ایک حصہ ہے۔

اور جس کام کے لئے آپ فلٹر کی بات کر رہے ہیں اس کو نہ ہائی پاس اور نہ لو پاس کہا جا سکتا ہے۔
 
Top