کچھ اور بھٹک لوں میں، حسرت میں نہ مر جاؤں!

راہوں میں ٹھہر جاؤں، منزل سے گزر جاؤں
کچھ اور بھٹک لوں میں، حسرت میں نہ مر جاؤں

ہر راہ کا عالم اور، ہر گام پہ سو سو رنگ
سوچا کہ اِدھر جاؤں، چاہا کہ اُدھر جاؤں

کچھ اور کھٹک تھی تب، اب اور کسک سی ہے
مدت ہوئی نکلا تھا، اب جی میں ہے گھر جاؤں

ویرانئِ منزل کا افسانہ ہی کہہ ڈالوں
کوئی تو سبق سیکھے، کچھ کام تو کر جاؤں

میں گردِ سفر بہتر، میں خاک سہی راحیلؔ
وہ بھی تو اڑائے گا، خود کیوں نہ بکھر جاؤں؟

راحیلؔ فاروق
مشمولہ: زار
 
السلام علیکم ۔ ما شاء اللہ ۔ بہت خوب مگر آخری شعر۔
میں گردِ سفر بہتر، میں خاک سہی راحیلؔ​
وہ بھی تو اڑائے گا، خود کیوں نہ بکھر جاؤں؟
اس ہندؤں کی تہذیب کی بو ہے ۔ کہ مرنے کے بعد جلا کر راکھ بنا کر اُڑا دی جائے ۔ پرہیز بہتر ہے ۔​
 
لاجواب غزل راحیل بھائی. بہت خوب . بہت سی داد

مدت ہوئی نکلا تھا، اب جی میں ہے گھر جاؤں
 
مزمل حسین

محفلین
لا جواب غزل ہے راحیل بھائی!

راہوں میں ٹھہر جاؤں، منزل سے گزر جاؤں
کچھ اور بھٹک لوں میں، حسرت میں نہ مر جاؤں
مطلع کا طلسم تا دیر نہیں اترنے کا۔
ویرانئِ منزل کا افسانہ ہی کہہ ڈالوں
کوئی تو سبق سیکھے، کچھ کام تو کر جاؤں
واہ واہ، ایسے اشعار کہنے کے لئے فصاحت و بلاغت کے سوا مذکورہ کیفیات کو جان پر سہنا بھی لازم ہے۔
 
ابن رضا

لائبریرین
بہت عمدہ کہا کہنے راحیل صاحب۔

السلام علیکم ۔ ما شاء اللہ ۔ بہت خوب مگر آخری شعر۔
میں گردِ سفر بہتر، میں خاک سہی راحیلؔ
وہ بھی تو اڑائے گا، خود کیوں نہ بکھر جاؤں؟
اس ہندؤں کی تہذیب کی بو ہے ۔ کہ مرنے کے بعد جلا کر راکھ بنا کر اُڑا دی جائے ۔ پرہیز بہتر ہے ۔​
بڑی دور کی کوڑی لائے ہیں حضرت؟؟ سمجھ سے بہت بالا ہے آپ کی منطق۔
ویسے بالفرضِ محال اگر آپ کی بات مان بھی لی جائے تو بھی آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ ہندو انتن سنسکار کے بعد راکھ کو اڑاتے نہیں ہیں بلکہ گنگا میں بہاتے ہیں
 
آخری تدوین:

ابن رضا

لائبریرین
ویسے راحیل میاں آپ کی حالیہ ڈی پی مستانہ مرحوم سے بہت ملتی جلتی لگ رہی ہے۔
mastana.jpg
:sneaky: کیا معصومیت ہے
Untitledddd_zpss4druca4.jpg
:eek:
 
آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین
Top