کچھ اور ہیئر اسٹائلز میم میم مغل کی فرمائش پر

مغزل

محفلین
جناب تو پھر سوچ کیا رھے ہیں۔ یہاں سے لے جایئے یہ سیمپل تصویر اور بیٹھ جایئے سر جھکا کر نائی کے آگے:)


حسن صاحب۔
کرتولوں آپ کی بات پر عمل اے دوست ۔ ڈر یہ ہے بیوی سے پٹائی ہوگی، اور آمنہ ڈرے گی۔
اماں باوا۔۔ تو شاید ۔۔ گھر میں گھسنے ہی نہ دیں ۔۔ سو جب تک کوئی وگ نہیں ملتی
مجھے معاف ہی رکھیں۔:hatoff:
 

مغزل

محفلین
پیشگی سالگرہ مبارک ۔۔ یعنی میں وہ واحد ہوں جو سب سے پہلے آپ کو مبارکباد دے رہاہوں۔
سوچ رہا ہوں سالگرہ پر اسکارپیئن والا ڈیزائن اختیار کروں ۔۔ کیا کہتے ہیں آپ ِ؟؟
 

ابوشامل

محفلین
بنوائیے لیکن اسے ملاحظہ کرنے کے لیے آپ سے ملاقات کرنا پڑے گی، چلیں اس بہانے ملاقات بھی ہو جائے گی۔ ویسے مجھ سے ملاقات کے لیے اگر آپ کو ٹنڈ بھی کروانی پڑی تو گھاٹے کا سودا نہیں ہوگا :) (مذاق)
 

مغزل

محفلین
یقینا نہیں۔۔
تو کب شرفِ ملاقات بخش رہے ہیں۔۔ میں تو آج ہی حاضر ہورہا ہوں،
ذپ میں میرا فون نمبر ہے آپ بھی ۔۔ مرحمت فرمائیے۔
 

مغزل

محفلین
احوال کیا بتائیں۔
بلوچ کالونی کے پُل تلے چہرے پر خشخشی داڑھی سجائے نوجوان نے جیب سے موبائل نکالا اور مجھے کال کرنے کی کوشش کی
میں نے اسے اور اس نے مجھے فوراً پہچان لیا ۔۔ یوں ہم بغلگیر ہوئے ۔۔ یہ فہد (ابوشامل تھے) ،،پھر موصوف کی اجازت سے ہم
انہیں اغوا کرکے یوپی (اتر پردیش نہیں اتر پردیش کالونی) پہنچےجہاں حضرتِ راہبر (عمّار) ایسے خوبصورت نوجوان سے شرفِ
کلام ہوا۔۔۔ دونوں صاحبان چائے کے ایک کپ پر ہی ہمیں ملاقات کا شرف عطا کرگئے۔۔ باقی رامائے بھارت پھر سہی ۔۔
 

ابوشامل

محفلین
ویسے ایک بات بتاؤں؟ جب میں اسٹاپ پر پہنچا تو مجھے ایک لمحہ شک تو ضرور ہوا کہ موٹر سائیکل پر سوار ایک لا اُبالی سا دکھائی دینے والا "نوجوان" وہی ہے جس کی تلاش ہے لیکن پھر بھی تصدیق کی خاطر اس کے برابر میں جا کر ہی موبائل فون سے نمبر ملایا تاکہ ذرا سی حرکت بتا دے کہ "یہی ہے جس پر شک ہے" :) پھر جیسے ہی انہوں نے موبائل نکالنے کے لیے جیب کی جانب ہاتھ بڑھایا تو ساتھ ہی ان کی نظر مجھ پر پڑی اور مسکراہٹوں کے تبادلے کے بعد سوئے اتر پردیش روانہ ہو گئے۔ جہاں اگلے چند گھنٹے ساتھ گزرے جس میں اردو محفل سے لے کر شاعری اور ادب کی صورتحال اور سیاسی صورتحال سے لے کر انٹرنیٹ پر اردو کے مستقبل تک کئی موضوعات زیر بحث آئے۔ بہت یادگار ملاقات رہی۔
مغل صاحب پہلی ہی ملاقات میں تکلف نہ برتنے والی شخصیت لگے اور حلیہ بھی پورا شاعرانہ تھا یعنی نہ بالوں کی پروا نہ شیو کی اور سگریٹ ہمہ وقت لبوں سے لگی۔ اب دیکھتے ہیں دوسری ملاقات کب ہوتی ہے؟
 

جیا راؤ

محفلین
میں نے کب کہا میں حسین ہوں، یا محبتوں کا امین ہوں
مری گفتگو مرا آئینہ، مرا ذوق میری مثال ہے



ابو شامل جی میں "کا" کیسے ہو سکتا ہوں؟:grin:

ہمارا ہر گزنہیں ہے جی۔ :)
شاعر کا نام بھی نہیں پتہ:(
 

ابوشامل

محفلین
ایسا ہرگز نہیں کا آپ "کا" والا شہر نہیں کہہ سکتیں۔ شعری مجبوری یا وزن برابر کرنے کی خاطر ایسا کرنا پڑ سکتا ہے۔ بہرحال شعر بہت اعلٰی ہے۔
 
Top