وہ شعر جو اکثر آپ کے لبوں پر رہتا ہے؟
بہ دیدۂ نم
من مستِ خرابات نمازے کہ گذارم
بانگے نہ قیامے نہ رکوعے نہ سجودے
(بوعلی قلندر)
وہ شعر نظم يا غزل جو آپکے پسنديدہ شاعر سے تعارف کي بنياد بنا؟
ابنِ مریم ہوا کرے کوئی (غالب)
کسي نے آپ کو ديکھ کر بے ساختہ کوئي شعر پڑھا ہو؟
آج تک تو ایسا اتفاق پیش نہیں آیا
وہ غزل جو آپ نے ٹي وي يا ريڈيو پر سني تو گائيکي کي بنا پر آپ کو اچھي لگي؟
دل میں اک لہر سی اٹھی ہے ابھی (غلام علی، ناصر کاظمی)
کلاسيکي شاعري ميں سے آپ کا انتخاب؟
رہی نہ طاقتِ گفتار اور اگر ہو بھی
تو کس امید پہ کہیے کہ آرزو کیا ہے
(غالب)