متفق۔۔۔ بہت انجوائے کیا ہم سب نے بھی۔۔ یہ سکول کا بیک گراؤنڈ ہے۔۔پڑھائی نہیں ہونی تھی اس لیے بچوں نے فائدہ اٹھایا۔۔ چھوٹے بڑے سب بچوں نے حصہ لیا۔۔۔ میں حیران ہورہی تھی۔۔ کس طرح سے مینج کیا ہے۔۔ گھر، لاؤنج، مہمان کے لیے الگ کمرہ، کچن سب بنایا۔۔۔ اور بہت عمدہ طریقے سے۔۔۔دلچسپ۔۔واہ واہ ،
بھئی بچوں کی ہنرمندی لاجواب اور بہت عمدہ ہے ۔
پڑھائی کے ساتھ ایسی سرگرمیاں بچوں پر اچھے اثرات ڈالتی ہیں ۔
یہی اصل معاملہ ہے۔ اسکول میں بچوں کو درسی تعلیم تو دی جا سکتی ہے۔ البتہ اخلاقی و روحانی تعلیم دینا والدین کا کام ہے۔ایک مرتبہ اس کی وجہ کی ہم نے چھان بین کی۔ بہت چھوٹا سا بچہ تھا جو شاید ابھی قاعدہ پڑھتا تھا۔ اس کی ایسی شکایت آئی۔ ہم حیران تھے کہ اتنے چھوٹے بچے کی ایسی شکایت کیسے آ سکتی ہے۔ اس سے پوچھا کہ بیٹا آپ نے یہ کس سے سیکھا؟ وہ کہنے لگا بڑے بھائی سے۔ (وہ بھی کم عمر ہی تھا) بڑے بھائی سے تفتیش کی گئی تو معلوم ہوا کہ دراصل اس کے والدین ہی اس معاملے میں احتیاط نہیں کرتے تھے۔ جس سے دونوں بچوں پر برا اثر پڑا۔
آپ کوشش کریں کے آپ کے اسکول میں ایسی تعلیمی تفریحات کا اہتمام ہوتا رہے ،اس کا ایک بڑھا فائدہ یہ ہوگا کہ بچوں میں اسکول آنے کا ذوق و شوق بڑھے گا ۔متفق۔۔۔ بہت انجوائے کیا ہم سب نے بھی۔۔ یہ سکول کا بیک گراؤنڈ ہے۔۔پڑھائی نہیں ہونی تھی اس لیے بچوں نے فائدہ اٹھایا۔۔ چھوٹے بڑے سب بچوں نے حصہ لیا۔۔۔ میں حیران ہورہی تھی۔۔ کس طرح سے مینج کیا ہے۔۔ گھر، لاؤنج، مہمان کے لیے الگ کمرہ، کچن سب بنایا۔۔۔ اور بہت عمدہ طریقے سے۔۔۔دلچسپ۔۔
متفقبہت خوب ہادیہ بہن۔
بچوں کے تخلیقی ذہن کو محض مناسب رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہمارے ہاں عموماً بد قسمتی سے مناسب رہنمائی کم اور حوصلہ شکنی زیادہ کی جاتی ہے۔
ابھی پڑھائی پر توجہ دو، یہ کن کاموں میں لگ گئے ہو۔ کہہ کر اپنے کرنے کے کام سے جان چھڑائی جاتی ہے۔ جو یہ ہے کہ بچے کے اوقات کا تعین کیا جائے، اور حوصلہ شکنی کے بجائے تخلیقی کاموں کے لیے وقت مختص کیا جائے اور اس کی دلچسپی میں دلچسپی کا اظہار کیا جائے۔
متفقبہت خوب ہادیہ!! مٹی سے کھیلنا بچوں کو ویسے ہی بہت پسند ہوتا ہے۔ اور کبھی کبھی سکول میں ایسی سرگرمیاں سود مند ثابت ہوتی ہیں۔
متفق آپی۔۔۔ اور مزے کی بات بچوں نے یہ سب اکیلے کیا۔۔ تب میں نے دو پکس ہی بنائی۔۔ بچے کہتے ۔۔۔ٹیچر آپ نے ابھی نہیں دیکھنا ۔۔۔پہلے ہمیں بنانے دیں ۔۔ اور ایک کی تصویر صحیح بن نہیں سکی۔۔۔ وہ بھی بہت مزے کی تھی۔۔۔ایک لڑکی کہتی ٹیچر یہ میرا محل ہے۔۔۔واہ۔ زبردست۔
مجھے تو یہ سب دیکھ کر بچوں کی چھپی ہوئی قابلیتیں نظر آ رہی ہیں۔ جس طرح بچوں نے یہ پورا گھر ڈیزائن کیا اگر ان کی درست سمت رہنمائی کی جائے تو ان میں بڑے بڑے ڈیزائنر، انجینیئر، معمار اور فن کار چھپے بیٹھے ہوں گے۔
آپ نے بہت اچھا کیا کہ بچوں کو یہ موقع دیا۔ پرائمری جماعتوں کے بچوں میں learning through nature تعلم کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔
آپ اسی تجربے کو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ بھی جوڑ سکتی ہیں۔ بہترین نتائج ملیں گے۔
ہمیں اندازہ بھی نہیں ہوتا کہ یہی چھوٹی چھوٹی باتیں اور حوصلہ افزائی بچوں کو کہاں سے کہاں لے جاتی ہے۔متفق آپی۔۔۔ اور مزے کی بات بچوں نے یہ سب اکیلے کیا۔۔ تب میں نے دو پکس ہی بنائی۔۔ بچے کہتے ۔۔۔ٹیچر آپ نے ابھی نہیں دیکھنا ۔۔۔پہلے ہمیں بنانے دیں ۔۔ اور ایک کی تصویر صحیح بن نہیں سکی۔۔۔ وہ بھی بہت مزے کی تھی۔۔۔ایک لڑکی کہتی ٹیچر یہ میرا محل ہے۔۔۔