کچھ تحاریر کو آپ کا انتظار۔۔۔

بلال

محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم

یہاں میں اپنی چند تحاریر کا لنک دے رہا ہوں۔ جو کافی عرصہ سے اردو ویب پر ایسی پڑی ہیں کہ شاید ہی کسی نے کوئی جواب دیا ہوں یا انہیں پڑھا ہو۔ یہاں اُن تحاریر کی طرف توجہ دلانے کا مقصد یہ نہیں کہ آپ انہیں پڑھیں اور پھر واہ واہ کہیں۔ بلکہ میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ
• یہ تحاریر پڑھنے کے قابل بھی ہیں یا نہیں؟
• الفاظ اور فقروں کا صحیح استعمال کیا گیا ہے یا نہیں؟
• یہ تحاریر عام فہم بھی ہیں یا نہیں، یا پھر بالکل ہی گئی گزری ہیں؟
• بوریت سے بھر پور ہیں یا کچھ پڑھنے کے قابل بھی ہیں؟
آپ یوں ہی سمجھیں کہ میں یہ دیکھنا چاہتا ہوں کہ میں کس حد تک لکھنے کے قابل ہوں۔ موضوع سے بالا تر ہو کر تحاریر دیکھیں۔ بس یہ دیکھنا ہے کہ اردو کے لحاظ سے تحاریر کیسی ہیں۔ مجھے ان تحاریر کی تعریف نہیں بلکہ ہر طرح کی تنقید چاہئے۔
امید ہے تمام دوست میری کچھ مدد کریں گے۔

تحاریر

نظام کی خرابی اور ہم

کیا واقعی ہم سب بھکاری ہیں؟

لاوارث تہذیب و زبان

آخر کب تک یہ سب چلے گا

اب مقابلہ جم کر ہو گا

اب کوئی شور نہ مچائے
 
میرا خیال ہے کہ ایسی تحریروں پر رائے زنی کرنے سے پہلے ہزار بار سوچنا پڑتا ہے شاید اس لیے ان پر کوئی تبصرہ نہ ہوسکا۔ مجھے نظام کی خرابی والی تحریر زیادہ پسند آئی۔ کیا ہم سب بھکاری ہیں؟ یہ بھی اچھا لکھا ہے۔ آپ بلاگنگ کی طرف کیوں نہیں آتے؟
 

دوست

محفلین
آپ بلاگنگ کیجیے۔ ایسی تحاریر وہاں سجتی بھی ہیں اور پڑھی بھی زیادہ جاتی ہیں۔ یہاں اور موضوعات میں یہ دب جاتی ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں نے سب کی سب پڑھی ہوئی ہیں، اچھی ہیں، ہاں وہاں تبصرہ نہیں کیا کبھی۔
 

بلال

محفلین
بلاگ اچھی چیز ہے۔ لیکن پتہ نہیں کیوں میرا بلاگ کی طرف جانے کو دل نہیں کرتا۔ شائد میں کم عقل ہوں اسلئے۔۔۔ ایک دو بار کچھ دوستوں کے بلاگ دیکھے تھے۔ اور اب بھی کبھی موقع ملے تو دیکھتا اور پڑھتا ہوں۔۔۔ پتہ نہیں مجھے ایسا کیوں لگتا ہے کہ بلاگ سے زیادہ بہتر فورم ہے اور فورم بھی جب اردو محفل جیسی ہو تو کیا ہی بات ہے۔۔۔ سبحان اللہ۔۔۔
بلاگ کا سوچ کر ایسا لگتا ہے کہ سب نے علیحدہ علیحدہ ایک محفل لگائی ہے۔ اس کے علاوہ یہاں پنجاب میں شائد باقی پاکستان میں بھی ہو۔۔۔ایک "ورتن" ہوتی ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ شادی بیاہ پر یا کسی بھی اور تقریب پر آپ کسی کو کوئی چیز دو تو پھر آپ کی کسی تقریب پر وہ بھی آپ کودے گا اسی طرح بلاگز پر بھی کچھ ورتن جیسا ہی ماحول مجھے دیکھنے کو ملا ہے۔۔۔ بلاگرز سے معذرت کے ساتھ۔۔۔ اور ایک بات بتا دوں مجھے بلاگ سے کوئی دشمنی نہیں۔۔۔ بس جو اس کم عقل نے سمجھا وہ آپ لوگوں کو بتا دیا۔۔۔ ایک بار پھر معذرت۔۔۔
دوستو! اردو محفل اور باقی سائیٹس جن کو پڑھتا ہوں پر ہی اتنا کچھ ہوتا ہے پڑھتے پڑھتے وقت گزرنے کا احساس نہیں ہوتا۔۔۔ اور بلاگ پر جانے کا وقت ہی نہیں ملتا۔۔۔ بہر حال میں کوشش کر رہا ہوں اپنا ایک بلاگ بنانے کی۔۔۔ دیکھو کیا ہوتا ہے۔۔۔
 

بلال

محفلین
میں نے سب کی سب پڑھی ہوئی ہیں، اچھی ہیں، ہاں وہاں تبصرہ نہیں کیا کبھی۔

بہت شکریہ شمشاد بھائی۔۔۔ میں نے جب تحریر اردو محفل پر پوسٹ کی تھیں تب ہی مجھے پتہ چل گیا تھا کہ آپ نے پڑھی ہیں۔۔۔ پسند کرنے کا بہت شکریہ۔۔۔
ویسے شمشاد بھائی میں یہ دیکھنا چاہتا تھا کہ میں ایسی تحریر لکھنے کے قابل بھی ہوں یا نہیں؟ کیونکہ کبھی کبھی مجھے ایسا لگتا ہے کہ میری ساری تحاریر فضول ہیں۔۔۔ بس اس لئے پوچھ رہا تھا کہ اگر تحاریر میں کوئی مسئلہ یا مسائل ہیں تو مجھے بتایا جائے تاکہ میں آئندہ لکھنے سے پہلے اُن مسائل کو بھی ذہن میں رکھوں اور تحریر کو بہتر کرنے کی کوشش کروں۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
آپ کی تحریریں اچھی ہیں، مزید لکھتے رہنے سے اور بھی نکھر جائیں گی۔
کوشش کریں کہ رسائل و اخبارات میں بھی بھیجیں۔
 
Top