کچھ تراجم درکار ہیں!

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے کئی مرتبہ اردو میں پروگرامنگ سے متعلقہ ٹیوٹوریلز لکھنے پر سوچا ہے۔ اب محب نے بھی اس سلسلے میں بات کی ہے۔ اردو میں اس طرح کے آرٹیکل لکھنا قدرے مشکل ہے کیونکہ ابھی تک متبادل اردو اصطلاحات زبان زد عام نہیں ہوئی ہیں۔

میرے ذہن میں سی پلس پلس یا ڈاٹ‌ نیٹ‌ پروگرامنگ سے متعلقہ ٹیوٹوریل لکھنے کا پروگرام تھا۔ یہ object oriented languages ہیں۔ ایک طریقہ تو یہ ہو سکتا ہے کہ آرٹیکل میں انگریزی اصطلاحات ہی استعمال کی جائیں۔ اس کے علاوہ اگر ذیل کی اصطلاحات کا اردو ترجمہ مل جائے تو وہ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے:

Object Oriented Programming
Inheritance
Polymorphism

باقی جیسے اصطلاحات میرے ذہن میں آتی جائیں گی، میں یہاں لکھتا جاؤں گا۔
 
قیصرانی

لائبریرین
نبیل نے کہا:

نبیل بھائی، خیال تو بہت نیک ہے۔ مگر اردو میں زیادہ تر فارسی اور عربی کے الفاظ استعمال ہوتے ہیں جو اس طرح‌کی اصطلاحات کو پیچیدہ بنا دیتے ہیں۔مثلاً پولی مارفزم کو ہم کثیر الاشکال کہ سکتے ہیں، انہیریٹینس کو وراثت کہا جا سکتا ہے، آبجیکٹ اورینٹیڈ کو پروگرام برائے مقصد کہا جا سکتا ہے۔ آپ جیسے سوچیں‌ویسے ٹھیک ہے۔ آپ مضمون لکھ دیں، اس میں انگریزی الفاظ کو لکھ دیں، اس میں اردو ترجمے وقت کے ساتھ ساتھ ہوتے رہیں گے۔
بے بی ہاتھی
 
میرا اپنا خیال بھی یہی ہے کہ انگریزی اصطلاحات کو جوں کا توں رہنے دیتے ہیں ، وقت کے ساتھ ساتھ ان کا ترجمہ کرتے چلے جائیں گے۔ ابھی ہمیں یہ سلسلہ شروع کردیتے ہیں۔

تو پھر نبیل شروع کریں یہ نیک کام ۔۔
 
سیفی

محفلین
ایک کام اور بھی ہو سکتا ہے کہ انگریزی اصطلاحات کے سامنے قوسین میں (اردو ترجمہ) لکھ دیا جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس طرح انگریزی اور اردو دونوں اصطلاحات ذہن نشین ہو جائیں گی
 
دوست

محفلین
ایسے بھی تو ہوسکتا ہے اردو تراجم کے ساتھ قوسین میں انگریزی متبادل انگریزی میں‌ ہی لکھ دیے جائیں۔اس طرح اردو کو ترجیح ملے گی۔
 
Top