کچھ حقیقی زندگی کے لطائف

فرخ منظور

لائبریرین
دو دوست آپس میں گفتگو کر رہے تھے۔ ایک نے کہا میں بوڑھا ہو گیا ہوں۔ دوسرے نے کہا کہ تمہیں اس بات کا احساس کب ہوا؟ اس نے کہا کہ پہلے لوگ کہا کرتے تھے کہ تم شادی کیوں نہیں کر لیتے۔ اب لوگ پوچھتے ہیں تم نے شادی کیوں نہیں کی؟
 

فرخ منظور

لائبریرین
کچھ دوست بیٹھے گفتگو کر رہے تھے کہ ایک دوست نے یکایک دوسرے سے مخاطب ہو کر کہا۔ خان صاحب آپ کیسے خان ہیں۔ میں نے تو دیکھا ہے کہ خان لوگ بہت گورے چٹے ہوتے ہیں لیکن آپ کا رنگ تو گہرا سانولا ہے۔ ایک تیسرا دوست بولا۔ اس کی وجہ میں بتاتا ہوں۔ دراصل یہ تقسیمِ ہند سے پہلے خانساماں* ہوتے تھے۔ جب پاکستان بنا تو انہیں پاکستان کے لئے ہجرت کرنا پڑی جس کی وجہ سے ان کا سامان تو ہندوستان میں ہی رہ گیا لیکن یہ خان بن کر پاکستان تشریف لے آئے۔
(*خانساماں، خان ساماں)
 

خورشیدآزاد

محفلین
شکریہ شریک محفل کرنے کے لیے۔۔۔ویسے آپس کی بات ہے دوسرے لطیفے کا سوال عموما مجھ سے بھی کیا جاتا ہے کیونکہ پٹھان ہونے کے باوجود میرا رنگ بھی سانولا ہے ۔ :)
 

فرخ منظور

لائبریرین
شکریہ شریک محفل کرنے کے لیے۔۔۔ویسے آپس کی بات ہے دوسرے لطیفے کا سوال عموما مجھ سے بھی کیا جاتا ہے کیونکہ پٹھان ہونے کے باوجود میرا رنگ بھی سانولا ہے ۔ :)

یہ آپ کی اعلیٰ ظرفی ہے کہ آپ نے برسرِ محفل اس بات کو طشت ازبام کر دیا۔ خوش رہیے۔ :)
 

فرخ منظور

لائبریرین
وہی دوست جو خان صاحب تھے ایک دن چیک والی شرٹ پہن کر آئے اور اسی دوست سے پوچھا (یعنی جس نے ان کے خان ہونے کے بارے میں صراحت فرمائی تھی۔) کہ میں کیسا لگ رہا ہوں۔ اس دوست نے جواب دیا کہ بہت اچھے لگ رہے ہو لیکن ایسے لگتا ہے جیسے جالی کی پیچھے کھڑے ہو کر بات کر رہے ہو۔
 

خوشی

محفلین
دو دوست آپس میں گفتگو کر رہے تھے۔ ایک نے کہا میں بوڑھا ہو گیا ہوں۔ دوسرے نے کہا کہ تمہیں اس بات کا احساس کب ہوا؟ اس نے کہا کہ پہلے لوگ کہا کرتے تھے کہ تم شادی کیوں نہیں کر لیتے۔ اب لوگ پوچھتے ہیں تم نے شادی کیوں نہیں کی؟

پھر آپ کیا جواب دیتے ھیں ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟:noxxx:
 

ھارون رشید

محفلین
میں اور میری بیوی تقریباً 20 یا 22 سال سے بہت خوش اور مطمئن زندگی گذار رہے تھے۔

اچھا !! پھر اسکے بعد کیا ہوا ؟؟


پھر اسکے بعد ہم دونوں نے شادی کر لی (ٹھنڈی آہ بھر کے)
 

فرخ منظور

لائبریرین
میرے ایک دوست نے دوسرے دوست سے کہا۔ "سنا ہے تمہارے والد صاحب کو ڈاکٹروں نے جواب دے دیا"۔ وہ دوست ہکا بکا رہ گیا کہ یہ کیا کہہ رہا ہے جبکہ میرے والد صاحب تو بھلے چنگے ہیں۔ دوسرے دوست نے کہا تم یہ کیا بات کر رہے ہو میرے والد صاحب تو اچھے بھلے ہیں۔ پہلے دوست نے کہا میرا مطلب ہے کہ تمہارے والد صاحب نے ڈاکٹروں سے سوال پوچھا تھا اور ڈاکٹروں نے انہیں جواب دے دیا۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
میرے ایک دوست جنہیں افسانے لکھنے کا بہت شوق ہے دوسرے دوست پر طنز کر رہے تھے کہ تم نے زندگی میں کچھ نہیں کیا۔ تم کچھ کرتے کیوں نہیں۔ وہ دوست چڑ کر بولا۔ قبلہ آپ نے اپنی زندگی میں کیا کیا؟ کہنے لگے میں نے افسانے لکھے۔ تو اس دوست نے کہا کہ تمہارے افسانے تو اس قابل بھی نہیں ہیں کہ کہیں چھپ سکیں ۔ پھر بھی تم افسانے کیوں لکھتے ہو۔ پہلے دوست نے جواب دیا نوبل پرائز حاصل کرنے کے لئے کیونکہ کچھ کرنے کے لئے آگے کچھ رکھنا پڑتا ہے۔ تو دوسرے دوست نے کہا ویسے آپ نے یہ کچھ زیادہ ہی آگے نہیں رکھ لیا؟
 
Top