کچھ خاص - اسلام آباد کی فارمر مارکیٹ

زبیر مرزا

محفلین
995492_10152203898884622_1924123478_n.jpg


602371_10152203898909622_1804745499_n.jpg


1240117_10152203899144622_229678333_n.jpg
 
"کچھ خاص "اسلام آباد کی ایک تنظیم ہے جو لوگوں کو ایونٹ مینیجمنٹ کے مواقع فراہم کرتی ہے اور کچھ کر دکھانے والوں کو نمائش اور پروموشن کا پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔ اور اس کے علاوہ کچھ ایونٹس ان کے اپنے ہوتے ہیں جن میں کوئی بھی ایک فیس دے کر شریک ہو سکتا ہے۔ (میں بھی سوچ رہا ہوں اپنے گانوں کی پروموشن یہیں سے شروع کروں :battingeyelashes:)
یہ بھی "کچھ خاص" میں منعقد ایک ایونٹ تھا جس میں اسلام آباد کے وہ رہائشی جو تازہ سبزیاں اور مصنوعات کھانا چاہتے ہیں مضر کھادوں ، کیمیکلز اور گندے پانی سے پاک وہ خود گھر کی تیار کردہ کھاد سے سبزیاں اگا کر اور دیگر اشیاء کی فارمنگ کر کے انہوں نے اسے مزید فروغ دینے اور اپنے اس طریقے اور اشیاء کی پروموشن کے لیے اس ایونٹ کا انعقاد کیا۔
 

زبیر مرزا

محفلین
یہ تصاویر فیس بُک پر بابائے ماحولیاتِ کراچی رضوان اللہ خان نے شئیر کیں تھیں اور اُمید ہے کہ
ایسی مارکٹیں جن میں خالص اشیاء خوردنی دستیاب ہو شہر کے دیگرعلاقوں میں بھی شروع ہوں گی
بابائے ماحولیاتِ کراچی رضوان اللہ خان کی ایک تصویر - تعارف ان شاءاللہ جلد ہی
541291_10152664509890401_1440299783_n.jpg
 
آخری تدوین:

نیلم

محفلین
بہت خُوب اس طرح کے ایونٹ ہر شہر میں ہونے چایئے۔جس میں ہر چیز خالص ملے ۔:)
اب تو انسان بھی خالص مشکل سے ملتے ہیں :cry: تو کم از کم خوردونوش ہی خالص مل جائیں :p
 

زبیر مرزا

محفلین
بہت خُوب اس طرح کے ایونٹ ہر شہر میں ہونے چایئے۔جس میں ہر چیز خالص ملے ۔:)
اب تو انسان بھی خالص مشکل سے ملتے ہیں :cry: تو کم از کم خوردونوش ہی خالص مل جائیں :p
اس سلسلے میں بابائے مستی (مست نین) نیرنگ خیال کافی کوششیں کررہے ہیں - اُمید ہے کہ پاکستان میں
فارمر مارکیٹ کا انعقاد ہر شہر میں ہوگا
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
اس سلسلے میں بابائے مستی (مست نین) نیرنگ خیال کافی کوششیں کررہے ہیں - اُمید ہے کہ پاکستان میں
فارمر مارکیٹ کا انعقاد ہر شہر میں ہوگا
سرکار۔۔۔ ہم کیا اور ہماری کوشش کیا۔۔۔۔۔ :) ویسے بچپن میں مجھے اپنے گھر میں سبزیاں بیجنے کا شوق تھا۔۔۔۔ جو بہت سارے دیگر شوقوں کے ساتھ قبر میں اتر گیا۔۔۔۔ :)
 

زبیر مرزا

محفلین
سرکار۔۔۔ ہم کیا اور ہماری کوشش کیا۔۔۔ ۔۔ :) ویسے بچپن میں مجھے اپنے گھر میں سبزیاں بیجنے کا شوق تھا۔۔۔ ۔ جو بہت سارے دیگر شوقوں کے ساتھ قبر میں اتر گیا۔۔۔ ۔ :)
کسر نفسی سے کام نہ لیں - کچھ خاص والے سنا ہے گئے تھے آپ کے پاس موسیقی کا مقابلہ آپ کے اور امجد میانداد کے درمیان
اس کے انعقاد کےلیے لیکن آپ نے اپنی اُستاد نصیبولال کی علالت کی باعث انکار کردیا
 
آخری تدوین:

نیرنگ خیال

لائبریرین
کسر نفسی سے کام نہ لیں - کچھ خاص والے سنا گئے تھے آپ کے پاس موسیقی کا مقابلہ آپ کے اور امجد میانداد کے درمیان
اس کے انعقاد کےلیے لیکن آپ نے اپنی اُستاد نصیبولال کی علالت کی باعث انکار کردیا
سر فخر پاکستان۔۔۔ محترمہ نصیبو لال کی علالت۔۔۔۔ آپ کو کیا معلوم دل پر کیا گزرتی ہے۔۔۔ یہاں اشرافیہ طبقہ ایم-این-ایم کے واہیات بولوں والے گانے سن کر تو سر دھن سکتا ہے۔۔۔ لیکن اگر نصیبو "عرفانِ بدن" کی بابت کوئی دو بول گا دے تو لوگ کیا کیا باتیں بناتے ہیں۔۔۔ ہائے۔۔۔ ہائے۔۔۔۔
 
Top