تعارف کچھ خاص نہیں

محمد وارث

لائبریرین
یہ آدھا جملہ ہے، جملے کا بقیہ حصہ اس طرح ہے:
"۔۔۔ اور لاہور سے تنگ ہوں۔" :)
بالکل صحیح کہا آپ نے سیدہ بہن۔

اور قبلہ عائد صاحب آپ نے شاید نئے ہونے اور اس جملے کے پس منظر سے ناواقف ہونے کی وجہ سے مضحکہ خیز کی ریٹنگ دے کرشاید اپنی حیرت کا اظہار کیا ہے۔ سیدہ شگفتہ بہن کا مطلب اس جملے سے لاہور شہر مقصود نہیں بلکہ لاہور کے بارے میں ہماری ایک کیفیت کا اظہار ہے، بھلا کون قسمت کا دلارا شوہر ہوگا جو اپنے سسرال سے تنگ نہ ہوگا :)
 
عائد

محفلین
خوش آمدید. آپ کیا پسرور کے کسی ڈاکٹر کو جانتے ہیں. میں ایک دوست کی تلاش میں ہوں. اس کا نام جنید ہے. وہ میرے ساتھ اسلام آباد کالج فار بوائز میں 1992 میں پاس ہوا تھا. اس کے بعد سے خبر نہیں ہے. میں کراچی آگیا اور وہ پنجاب کے کسی میڈیکل کالج. تھا وہ پسرور سے اور جب بھی جاتا تھا میرے لئے ریوڑیاں لاتا تھا. آج بھی جب ریوڑیاں کھاتا ہوں تو وہ ضرور یاد آتا ہے
شکریہ جناب
سر جانتا تو نہیں اسکی کوئی تصویر ہو تو ڈھونڈ نکالوں گا یا پھر آپ کوئی اور ایسی بات جس سے انکو ڈھونڈنے میں مدد ملے جیسے انکے والد کا نام کسی بھائی کا نام
سلامت رہیں⚘⚘⚘
 
عائد

محفلین
بالکل صحیح کہا آپ نے سیدہ بہن۔

اور قبلہ عائد صاحب آپ نے شاید نئے ہونے اور اس جملے کے پس منظر سے ناواقف ہونے کی وجہ سے مضحکہ خیز کی ریٹنگ دے کرشاید اپنی حیرت کا اظہار کیا ہے۔ سیدہ شگفتہ بہن کا مطلب اس جملے سے لاہور شہر مقصود نہیں بلکہ لاہور کے بارے میں ہماری ایک کیفیت کا اظہار ہے، بھلا کون قسمت کا دلارا شوہر ہوگا جو اپنے سسرال سے تنگ نہ ہوگا :)
سر یہ تو اندازہ تھا مجھے کہ کوئی تو بات پس پردہ ضرور ہے :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بالکل صحیح کہا آپ نے سیدہ بہن۔

اور قبلہ عائد صاحب آپ نے شاید نئے ہونے اور اس جملے کے پس منظر سے ناواقف ہونے کی وجہ سے مضحکہ خیز کی ریٹنگ دے کرشاید اپنی حیرت کا اظہار کیا ہے۔ سیدہ شگفتہ بہن کا مطلب اس جملے سے لاہور شہر مقصود نہیں بلکہ لاہور کے بارے میں ہماری ایک کیفیت کا اظہار ہے، بھلا کون قسمت کا دلارا شوہر ہوگا جو اپنے سسرال سے تنگ نہ ہوگا :)
معرفت کی تپش آپ تک بھی آ پہنچی ہے وارث بھائی۔
 
Top