لیاقت علی عاصم کچھ دیکھنا محال اسے دیکھ کر ہوا --------- لیاقت علی عاصم

مغزل

محفلین
غزل

کچھ دیکھنا محال اسے دیکھ کر ہوا
میں آئنہ مثال اسے دیکھ کر ہوا

سب دیکھتے رہے مجھے محفل میں رشک سے
میرا عجیب حال اسے دیکھ کر ہوا

پھر چاہتی ہے شب کہ کوئی وصل ہوطلوع
یہ سلسلہ بحال اسے دیکھ کر ہوا

شاید تمام عمر کی خوشیاں سمیٹ لے
وہ دکھ جو اب کے سال اسے دیکھ کر ہوا

جیسے کوئی اجاڑ سا منظر ہو سامنے
عاصم بہت ملال اسے دیکھ کر ہوا

لیاقت علی عاصم
 

محمداحمد

لائبریرین
شاید تمام عمر کی خوشیاں سمیٹ لے
وہ دکھ جو اب کے سال اسے دیکھ کر ہوا

جیسے کوئی اجاڑ سا منظر ہو سامنے
عاصم بہت ملال اسے دیکھ کر ہوا

خوب! بہت خوب!
 

عمر سیف

محفلین
کچھ دیکھنا محال اسے دیکھ کر ہوا
میں آئینہ مثال اسے دیکھ کر ہوا

سب دیکھتے رہے مجھے محفل میں رشک سے
میرا عجیب حال اسے دیکھ کر ہوا

پھر چاہتی ہے شب کہ کوئی وصل ہوطلوع
یہ سلسلہ بحال اسے دیکھ کر ہوا

شاید تمام عمر کی خوشیاں سمیٹ لے
وہ دکھ جو اب کے سال اسے دیکھ کر ہوا

جیسے کوئی اجاڑ سا منظر ہو سامنے
عاصم بہت ملال اسے دیکھ کر ہوا
لیاقت علی عاصم
 

طارق شاہ

محفلین
کچھ دیکھنا محال اسے دیکھ کر ہوا
میں آئینہ مثال اسے دیکھ کر ہوا
کیا کہنے صاحب !
بہت ہی عمدہ
تشکّر
بہت خوش رہیں
 
Top