کچھ عجیب و غریب تصاویر

تعبیر

محفلین
66317261.jpg

96189229.jpg

91028696.jpg

85429652.jpg

57906856.jpg
[/CENTER]
 
تعبیر

محفلین
تصاویر کہاں‌ہیں مجھے تو نظر نہیں آرہی ہیں؟

کیوں نطر نہیں آ رہیں؟؟؟باقی تو کسی نے بھی شکایت نہیں کی

تعبیر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہمیشہ کی طرح منفرد
ارے آپ کہاں غائب ہیں زمانے سے :eek:

ویسے یہ trick نہیں ہے۔ ویسے ہی مجھے اچھی لگی تصویر۔

اتنی ساری تصویریں چھپا کر کیوں رکھی ہیں یہاں کیوں نہیں پوسٹ کرتے :confused:
 
شہزاد وحید

محفلین
اتنی ساری تصویریں چھپا کر کیوں رکھی ہیں یہاں کیوں نہیں پوسٹ کرتے۔

تصاویر تو واقعی بہت سی ہیں۔ میں نے اپنے کمپیوٹر میں باقاعدہ categories بنا کر رکھی ہیں۔ دراصل بات یہ ہے کہ میں تقریباً سات سال سے فارمز کی دنیا میں ہوں۔ کچھ فارمز ایسے ہیں جہاں میں نے بے شمار تھریڈ لگائے ہیں۔ بے شمار مضامین لکھے ہیں۔ یونی کوڈ نہیں تھا تب، تو ان پیچ میں لکھ لکھ کر اور adobe میں سنوار سنوار کر پتہ نہیں کیا کیا کچھ کیا ہے۔ لیکن کوئی خاص صلہ نہیں ملتا۔ فارم کی انتظامیہ جب چاہے کسی بھی بات پر بین کر دیتی ہے محنت کو سائیڈ پر ڈالتے ہوئے۔ اب دل نہیں کرتا۔ یہاں محفل میں میرے تھریڈز کوئی سات آٹھ ہی ہیں اور پوسٹس بھی بہت کم۔ اور باقی فارمز پر بھی جہاں جہاں میں ہوں وہاں بھی یہی حال ہے اب۔
 
واؤ آپکے شوق تو مجھ سے ملتے جلتے ہیں کچھ کچھ
یہ بات تو کسی اور فارمز کی ہے نا اور محفل پر ایسے خواہ مخواہ بین نہیں کیا جاتا ما سوائے آپ یہاں کے قوانین کی اگر خلاف ورزی کریں تو۔
اچھی پوسٹس پر یہاں ہمیشہ حوصلہ افزائی ملتی ہے ۔آپ پوسٹ کر کے تو دیکھیں یہاں تصاویر ان شاءاللہ اچھی تصاویر پر داد ضرور ملے گی
فارمز پر مختلف سیکشنز اسی لیے ہوتے ہیں کہ کوئی بھی رکن اپنی مرضی اور دلچسپی کے تحت ان میں حصہ لے ہو سکتا ہے کہ جو آپ نے تھریڈز پوسٹ کیے ہوں وہ سب کی دلچسپی جیسے نا ہوں یا وہ سیکشنز ایکٹو نا ہوں۔

ہمیں بھی کئی دفعہ وہ رسپانس نہیں ملتا جو ہم چاہتے ہیں لیکن اس کے باوجود ہم تھریڈ پوسٹ کرتے رہتے ہیں :) اگر ایسا نا کیا جائے تو فارم تو فریز ہو جائے گا نا
 
داد تو یقیناً ملتی ہے اچھے کام کی۔ لیکن آپ غور کرو کہ چند سالوں میں ہی وقت کی رفتار بہت زیادہ ہو چکی ہے۔ میں نے ایک حدیث میں پڑھا تھا کہ قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی یہ بھی ہو گی کہ لوگوں کو وقت گزرنے کا پتہ ہی نہیں چلے گا۔ یعنی لوگ ایسا کہے گے ارے ابھی کل تو جمعہ تھا اور آج پھر۔ آج دیکھ لیں ایسا ہی ہے۔ جب چھوٹے تھے تو جمعہ کی چھٹی تھی تو انتظار کیا کرتے تھے کہ کب جمعہ آئے کب چھٹی کا دن آئے۔ جن کو اتوار کی چھٹی تھی وہ اتواروں کا انتظار کرتے تھے۔ لیکن اب زندگی اتنی تیز ہو چکی ہے کہ کتنے جمعے اتوار نکل جاتے ہیں پتہ ہی نہیں چلتا۔ اور ہر بندے کی مصروفیات بھی بہت بڑھ چکی ہے۔ میں پہلے پیپر کی تیاری کر رہا تھا، پھر پیپرز میں مصروف پھر اب اینٹری ٹیسٹ کی تیاری میں لگا ہوں۔ کچھ بلاگز بنائے تھے ، بہت کم ٹائم ملتا تھا ان کے لئیے، اک ہار کے ڈیلیٹ کر دیئے۔ میں نے اور بہت سے بلاگرز کو دیکھا ہے ، شوق میں بلاگ بنا تو لیتے ہیں لیکن ہفتوں بعد اپ ڈیٹ کرتے ہیں۔ اصل میں پاکستان میں آج کل لوگوں کی سب سے بڑی مصروفیت دو وقت کی روٹی کمانا ہے جو کہ مشکل ترین ہوتا جا رہا ہے۔ پاکستانیوں بیچاروں کے لئیے تو یہ بس خواب ہے کہ وہ بھی دنیا گھومے، ریسرچ کریں، ایڈوینچر کریں۔ خیر ہمیں آخرت میں اچھے صلے کی تو آس ہے نا۔:)

یہ تو نبیل صاحب کی مہربانی ہے کہ انہوں نے یہ فارم بنایا اور اپنا قیمتی وقت نکال کر اس کی مین ٹینس بھی کرتے ہیں اور آپ کی کرم فرمائی ہے کہ آپ دلچسپ تصویریں فراہم کرتی ہیں۔ :)
 
شہزاد وحید

محفلین
یہ میرے چاچو کا بیٹا ہے۔ اسے میں نے کل کہا کہ آؤ میں تم کو دلہن بناتا ہوں۔ بڑے شوق سے بیٹھ گیا۔ اب میں کل کا اسے بلیک میل کر رہا ہوں۔ اور مفت میں سارے کام کروا رہا ہوں۔ ہاہاہاہاہا

29f702d29a.jpg

835ba2d7a5.jpg
 
Top