میرا قیاس ہے کہ ایک ہی غزل بار بار پوسٹ کی جاتی رہی ہے اور محمد وارث اسے ایک تھریڈ میں اکٹھا کر رہے ہیں۔تین طرح سے نظم ۔۔ کسے درست تسلیم کیا جائے ؟
وسلام
وہ لوگ بہت خوش قسمت تھے
جو عشق کو کام سمجھتے تھے
یا کام سے عاشقی کرتے تھے
ہم جیتے جی مصروف رہے
کچھ عشق کیا، کچھ کام کیا
کام عشق کے آڑے آتا رہا
اور عشق سے کام الجھتا رہا
پھر آخر تنگ آ کر ہم نے
دونوں کو ادھورا چھوڑ دیا