کچھ فونٹس اور باتیں

رضوی

محفلین
دو فارسی اوپن سورس فونٹس اور نفیس ویب نسخ‌ و نفیس نستعلیق کو سرائیکی کے لیے موڈیفائی کیا۔ تمام فونٹس اردو سپورٹ‌کرتے ہیں۔ اس کام کے لیے اوبنتو، فونٹ فورج نے مدد کی۔ اس کام میں انک سکیپ کے فوائد سے بعد ازاں واقف ہوا۔
میرا یہ کام یہاں ملے گا:
http://seraikifonts.sourceforge.net/

اردو اور دیگر زبانوں کے فونٹس یہاں موجود ہیں۔ چند ایک کو چیک ہے اور تیکنیکی حوالے سے بہتر پایا ہے۔ ایکس بی رویا "سی منکی" براوزر میں عریبک سکرپٹ کے لیے کچھ عرصے سے میرا ڈیفالٹ فونٹ ہے۔
http://wiki.irmug.org/index.php/X_Series_2
ہاں، محفل میں ایسے فونٹس بھی تیر رہے ہیں جنہیں ڈوب جانا چاہیے یا لائف بوٹ فراہم کی جائے۔ میری رائے میں اچھی طرح ٹیسٹ کیے بغیر اگر فونٹ میدان میں اتارا جائے تو ساتھ الفا یا بیٹا لکھا ہو۔ یا یہ کہ ایک تحریر تیار کی جائے جس میں ا سے ے تک تمام جوڑ اور اعداد موجود ہوں۔ کوئی نئے فونٹ کو اس تحریر کے ساتھ چیک کرے اور نوٹس بھیجے کہ اس میں فلاں فلاں غلط ہے۔ کم از کم ابتدائی ٹیسٹنگ تو ہو۔ ورنہ یہاں فونٹس کی تو بھر مار ہو جائے گی مگر معیار۔۔۔ ابھی آنے والے ٹیلی فون کمپنی سے ملتے جلتے ایک فونٹ میں ون ٹو تھری موجود نہیں اس کی جگہ کچھ اور ہے، کیوں؟۔ میں پبلشنگ کے لیے یہ فونٹ دینے والا تھا کہ نظر پڑ گئی ورنہ ون ٹو کی بجائے کی گی بی تی چھپا ہوتا۔

جس سورس سے فونٹ بنایا جاتا ہے وہ فری اور اوپن سورس ہو۔ ابھی جاری ہونے والے ایک قرآنی فونٹ میں ڈیزاینر، ویلڈر اور لائسنس میں پاک ڈیٹا کا پتہ دیا ہوا ہے۔ فونٹ کے لائسنس میں شاید سب سے بہتر سِل اوپن فونٹ لائسنس OFL ہے جو آپ کے کام اور نام کی قدر بھی کرتا ہے اور تقسیم کو بھی نہیں روکتا۔ کسی بھی ریلیز کا لائسنس واضح ہونا چاہیے۔ او ایف ایل فونٹس موجود ہیں انہیں سورس بنا لیں۔

فونٹس بنانے کا کام کرنے والے مشکل کام کررہے ہیں۔ ان کی حوصلہ افزائی ضرور کی جائے مگر ذمہ داری پوری نہ کرنے پر پوچھا بھی تو جائے۔
شکریہ
رضوان
 

شاکرالقادری

لائبریرین
رضوان عطا بہت شکریہ میں نے آپ کے تینوں فونٹس کو جہاں قلم پر بھی اپلوڈ کر دیا ہے
ربط یہ ہے
اگر آپ جہان قلم کے لیے اپنا تعارف بھی مہیا کردیں تو شکر گزار ہونگا
والسلام
 
کیا آپ یہ بتاسکتے ہیں کہ یہ فونٹ کونسا ہے اورکہاں سے دستیاب ہے،
http://assets.urdulibrary.org/coverthumb/37-deevan-e-ghalib-nuskha-e-urduweb.jpg
میں نے اردوڈیجیٹل لائبریری کے بہت سی کتابوں کے سرورق بنے ہوئے دیکھے ہیں
یہ فونٹ مجھے بہت پسند آئے۔ اگر کوئی اس کا نام اور یہ فونٹ کہاں سے مل سکتے ہیں اور نیز مہرنستعلیق کا لنک عنایت کریں
اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔آمین
 

افضل حسین

محفلین
کیا آپ یہ بتاسکتے ہیں کہ یہ فونٹ کونسا ہے اورکہاں سے دستیاب ہے،
http://assets.urdulibrary.org/coverthumb/37-deevan-e-ghalib-nuskha-e-urduweb.jpg

میں نے اردوڈیجیٹل لائبریری کے بہت سی کتابوں کے سرورق بنے ہوئے دیکھے ہیں
یہ فونٹ مجھے بہت پسند آئے۔ اگر کوئی اس کا نام اور یہ فونٹ کہاں سے مل سکتے ہیں اور نیز مہرنستعلیق کا لنک عنایت کریں
اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔آمین
یہ فونٹ فارسی اور عربی کی خطاطی کے مشہور سافٹ ویئر کلک میں موجود ہے فونٹ کا نام شکستہ ہے. -مہر نستعلیق ابھی ریلیز نہیں ہوا ہے.
 
آخری تدوین:

اسد منصور

محفلین
ونڈو میں عربی ٹائپنگ میں کھڑا الف اور کھڑی زیر نہی لگ رہی۔ کوئی صاحب بتا سکتے ہیں کس فونٹ میں اور کہاں سے ملے گی
 

sayani

محفلین
اردو عماد میں جب کسی جملہ کے ساتھ "ں" اور "ے" لکھتے ہیں تو صحیح نہیں آتا ہے کیا کوئی اس سلسلے میں رہنمائی کر سکتا ہے
میں "اردو فونیٹک کیبورڈ" استعمال کرتا ہوں۔
 

sayani

محفلین
یہ مسئلہ انڈزائن میں فیس کر رہا ہوں ورڈ میں تو کوئی مسئلہ نہیں مُجھے ملا۔۔۔۔۔
 

sayani

محفلین
x20969_81144673.jpg.pagespeed.ic.hufLOAQzYl.webp
مندرجه بالا مضمون كا فونٹ كون سا هے ؟ كیا كوئی بهائی بتا سكتا هے۔ ؟
 

sayani

محفلین
تابش بھائی آپ کا خیال ہے کہ یہ جمیل نوری نستعلیق ہے ؟یا کون سا نوری نستعلیق؟؟
 
انپیج کا نوری نستعلیق اور جمیل نوری نستعلیق ایک ہی فونٹ ہے۔ بس فرق یہ ہے کہ جمیل نوری نستعلیق یونیکوڈ بیسڈ فونٹ ہے اور اس میں انپیج سے بھی زیادہ لگیچرز ہیں۔ Sayani صاحب کی تصویر میں نوری نستعلیق فونٹ ہے۔
 
Top