کچھ محفل کے بارے میں

اتنا ہی کافی ہے ناں کہ سب طرف نظر رکھے ہوئے ہوں۔

اردو محفل کا پرانا رکن ہوں۔ فالتو وقت بہت ہوتا ہے تو محفل میں ہی رہتا ہوں۔ مراسلے زیادہ ہونے کی وجہ سے انتظامیہ نے ناظم بنا دیا، ورنہ اور کوئی خصوصیت نہیں ہے۔

خوش رہیں۔
ٹھیک ہے پھر
مجھے عمر تعلیم وغیرہ میں بھی دل چسپی ہے
 
جی ضرور قرۃالعین اعوان جی جس دن سمجھ آئے گا کے مجھے کچھ شروع کرنا ہے اوسی دن آپ کے سامنے ایک نیا سلسلے شروع ہوگا

ماشاء اللہ تو آپ کے بارے میں ابھی اوپر پڑھا ہے آپ ہندی پیڈیٹ ہو
جی آپ کا شکریہ۔ بلکہ ہندی سکھانے کا ایک دھاگا کھول رکھا ہے۔ کئی ماہ سے تھوڑا سا لکھا ہے وہاں
 
نایاب

لائبریرین
دیگر احباب کا بھی سطحی سا تصور ہے۔ اگر ذرا کھل کھلا کر گپ شپ ہو جائے تو میں بھی کھل کر کھل پاؤں۔ کہاں ہر ایک کے تعارف کا دھاگہ ڈھونڈتا پھروں گا۔ ہر کسی سے عرض ہے کہ اپنے تعارف کے دھاگے ادھر پوسٹ فرماتے جائیں۔
محترم قادری صاحب
میرا نام نایاب حسین سید محمد نقوی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ "اور بہت کچھ شامل " ہے
راولپنڈی لاہور ڈسکہ سے اک جیسا تعلق ہے ۔
عمر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بڈھا نہیں ہوں اور نہ ہی ہونا چاہتا ہوں ۔
ابھی جوان ہوں اور سدا ہی جوان رہنا چاہتا ہوں ۔
اس لیئے عمر کو اک طرف رکھتا ہوں ۔
ویسے میرا بڑا بیٹا آپ سے کوئی پانچ سال بڑا ہے ماشاءاللہ
پاکستان میں آوارگی کرتے اکتا کر 1991سعودی عرب کا رخ کیا ۔
اور بائیس سال گزار دیئے یہاں ۔ ابھی جانے اور کتنے گزرنے ہیں ۔
تعلیم واجبی پرائمری سمجھ لیں وہ بھی اک نمبر " بھگوڑے " کے لقب کے ساتھ ۔
مزید کچھ جاننا چاہیں تو تعارف کی صفحات کھنگالیں ۔
کنواں کم ہی چل کر پیاسے تک آتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
مہ جبین

محفلین
تعارف اور انٹرویو کے زمرے میں "انٹرویو ود مہ جبین آنی" کے نام سے یہ دھاگہ عائشہ نے کھولا تھا وہاں سے اوپن کرکے دیکھ لیں
 
محترم قادری صاحب
میرا نام نایاب حسین سید محمد نقوی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ "اور بہت کچھ شامل " ہے
راولپنڈی لاہور ڈسکہ سے اک جیسا تعلق ہے ۔
عمر ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ بڈھا نہیں ہوں اور نہ ہی ہونا چاہتا ہوں ۔
ابھی جوان ہوں اور سدا ہی جوان رہنا چاہتا ہوں ۔
اس لیئے عمر کو اک طرف رکھتا ہوں ۔
ویسے میرا بڑا بیٹا آپ سے کوئی پانچ سال بڑا ہے ماشاءاللہ
پاکستان میں آوارگی کرتے اکتا کر 1991سعودی عرب کا رخ کیا ۔
اور بائیس سال گزار دیئے یہاں ۔ ابھی جانے اور کتنے گزرنے ہیں ۔
تعلیم واجبی پرائمری سمجھ لیں وہ بھی اک نمبر " بھگوڑے " کے لقب کے ساتھ ۔
مزید کچھ جاننا چاہیں تو تعارف کی صفحات کھنگالیں ۔
کنواں کم ہی چل کر پیاسے تک آتا ہے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
جزاک اللہ۔ محترم آپ کا بے حد شکریہ سر
 
۔ حسیب نذیر گِل مجھ سے چھوٹا ہے لیکن سکائپ پر مجھے بچوں کی طرح ڈانٹتا ہے کہ جناب علم زیادہ رکھتے ہیں۔

میں نےکب کہا کہ میں تم سے زیادہ علم رکھتا ہوں؟:rolleyes:

پیدائش وہاڑی ضلع میں 20 مارچ 1986ء کو ہوئی۔

اسکا مطلب یہ ہوا میں تم سے چھوٹا نہیں کافی چھوٹا ہوں;)

محمد بلال اعظم شاید سب سے چھوٹا محفلین ہے لیکن اقبال شناس بنتا ہے

اس سے بھی چھوٹے ایک رکن ہیں

اور وہ ہیں محمد وارث بھائی کے بیٹے
 
میں نےکب کہا کہ میں تم سے زیادہ علم رکھتا ہوں؟:rolleyes:

اسکا مطلب یہ ہوا میں تم سے چھوٹا نہیں کافی چھوٹا ہوں;)

اس سے بھی چھوٹے ایک رکن ہیں

اور وہ ہیں محمد وارث بھائی کے بیٹے
آپ کہیں یا نہ کہیں۔ ہیں تو صاحبِ علم جی
شکریہ
محمد بلال اعظم کا ریکارڈ بھی ٹوٹا
 
قیصرانی

لائبریرین
محمد امین لفظِ محمد کے بعد وقفہ ہونے کی وجہ سے ٹیگ ظاہر نہیں ہوتا
جب آپ نام کا پہلا حصہ لکھ لیں تو وہیں رک جائیں، سارے نام جو اس سے ملتے جلتے ہوں گے، دکھائی دیں گے۔ وہاں سے چن لیا کریں۔ یا پھر دل کو مضبوط کر کے بس پورا نام ٹھیک ٹھیک لکھ دیا کریں :)
 
جب آپ نام کا پہلا حصہ لکھ لیں تو وہیں رک جائیں، سارے نام جو اس سے ملتے جلتے ہوں گے، دکھائی دیں گے۔ وہاں سے چن لیا کریں۔ یا پھر دل کو مضبوط کر کے بس پورا نام ٹھیک ٹھیک لکھ دیا کریں :)
دراصل لفظِ محمد زیادہ ناموں کا حصہ ہے۔ لیکن اب سمجھ آچکی۔ لیکن انگریزی ناموں کا ابھی تک کچھ اتہ پتہ نہیں کیسے ٹیگ کروں؟
 
قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی نام ہے۔ اسی سے ہی مخاطب کریں تاکہ یاد رہے کہ مجھے ہی بلایا جا رہا ہے

عمر 34 سال سے کچھ زیادہ، 35 سے کم
فن لینڈ میں رہائش ہے ساڑھے سات سال سے۔ ویسے پاکستان میں ڈیرہ غازی خان سے تعلق ہے
کمپیوٹر سائنسز میں گریجوائشن کی ہے

اور جو چاہیں پوچھ لیں
 
Top