کچھ مدد درکار ہے پلیز

السلام علیکم

ہوتا یہ ہے کہ ہم کبھی کبھی بڑی محنت سے ایک مضمون لکھتے ہیں اور اس کو بذریعہ ای میل روانہ کرتے ہیں اور یہ بھی چاہتے ہیں کہ ہماری میل کو پڑھے بغیر ڈیلیٹ نہ کیا میرا مطلب یہ ہے کہ اس کو کم از کم اوپن ضرور کیا جائے

سوال یہ ہےکہ کیا یہ ممکن ہے کہ ہم اگر کسی کو میل کریں اور وہ اس کو اوپن کرے تو ہمیں اس کی کنفرمیشن ملے ؟

اگر ایسا ممکن ہے تو یاہو اور ہاٹ میل پر اس کا طریقہ کار کیا ہوگا

پلیز جواب ضرور دیجیئے گا

والسلام علیکم
 

الف عین

لائبریرین
جواب تو ماہرین ہی دیں گے، ابھی‌آتے ہوں گے عارف کریم یا محمد صابر
لیکن سوال ہم خود ہی کریں گے۔
اپنا تعارف کب دیں گی؟ خدا کی پناہ، 67 پیغام ہو چکے اور کسی نے خوش آمدید بھی نہیں کہا؟ یا میں ہی بھول رہا ہوں؟ خوش آمدید میں تو یہاں ہی کہہ دوں!!
 
جواب تو ماہرین ہی دیں گے، ابھی‌آتے ہوں گے عارف کریم یا محمد صابر
لیکن سوال ہم خود ہی کریں گے۔
اپنا تعارف کب دیں گی؟ خدا کی پناہ، 67 پیغام ہو چکے اور کسی نے خوش آمدید بھی نہیں کہا؟ یا میں ہی بھول رہا ہوں؟ خوش آمدید میں تو یہاں ہی کہہ دوں!!

السلام علیکم

بہت بہت شکریہ جناب کہ آپ نے اس قابل جانا۔ میرا نام ثمینہ معیز ہے۔ ایک گھریلو عورت ہوں۔ نفسیات میں ماسٹرز کیا ہے۔ بس اس سے زیادہ کیا عرض کروں

ایک بار پھر ، بس میرے سوال کا جواب ضرور مرحمت فرمائیے

والسلام
 
میرے خیال میں ویب براوزر میں ایسا ممکن نہیں ہے۔
اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کی میل ضرور پڑھی جائے تو اس کیلیے ٹپ دی جا سکتی ہیں مثلاً

  • میل کا عنوان (سبجیکٹ) ایسا ہو متاثر کن ہو کہ اس کو دیکھنے والا پڑھے بغیر نہ رہ سکے
  • مضمون مفید ہو تاکہ جب آئندہ آپ کی طرف سے میل جائے تو پڑھنے والا آپ سے متاثر ہو چکا ہو اور دوبارہ آپ کی طرف سے آمدہ میل کو کھولنے پر مجبور ہو جائے
  • ہاٹ میل میں ایک آپشن ہوتا ہے High Priority اس کو میل کمپوز کرتے وقت کلک کر دیا کریں
 
Top