یقین اور اعتماد
ایک دفعہ ایک پارٹی میں
ماہی نے کپ میں چمچہ ہلاتے ہوئے چائے کی چسکی لی اور بُرا سا منہ بناتے ہوئے کپ نیچے رکھا اور دوبارہ چمچ ہلانے لگی۔ پھر کپ اٹھا کر چسکی لی پھر وہی بُرا سا منہ بنا کر کپ نیچے رکھا اور پھر چمچ ہلانا شروع کر دیا۔ پھر وہی ۔۔۔۔۔ پھر وہی ۔۔۔۔۔ چھ سات مرتبہ دہرا چکنے کے بعد چمچ ٹرے میں پھینک کر پارٹی میں موجود لوگوں سے کہنے لگی "لو بھئی ایک بات تو طے ہو گئی"
حاضرین نے چونک پوچھا "وہ کیا؟"
ماہی نے بڑے یقین اور اعتماد سے کہا "یہی کہ اگر چائے میں چینی نہ ہو تو چاہے لاکھ بار چمچہ ہلائیں، چائے میٹھی نہیں ہو سکتی۔"