نبیل
تکنیکی معاون
السلام علیکم،
اس پوسٹ کا مقصد محفل فورم کی انتظامیہ میں شمولیت (اور برخواستگی) کے بارے میں کچھ معلومات فراہم کرنا ہے۔ محفلین اس بارے میں اپنی آراء سے بھی آگاہ کر سکتے ہیں۔ کافی عرصہ قبل میں نے فورم کی نظامت کے لیے گائیڈ لائن کے حوالے سے چند گائیڈ لائنز لکھی تھیں۔ ان گائیڈ لائنز میں ترمیم کی ضرورت ہو سکتی ہے لیکن اس کی افادیت کم و بیش پہلے جیسی ہے۔ فورم کے موڈریٹرز اور ایڈمنز کے انتخاب میں بھی یہ رہنما اصول معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔
عمومی طور پر فورمز پر موڈریٹرز کا تقرر ان کی فورم پر کسی زمرے میں فعالیت اور ان کی کمیونٹی منیجمنٹ کی صلاحیتوں کو دیکھ کر کیا جاتا ہے۔ اور اس کے لیے متعلقہ ممبر سے خود سے رابطہ کیا جاتا ہے۔ خود سے اپنی خدمات پیش کرنے یا کسی گروپ کی لابنگ کی بنیاد پر فیصلہ نہیں کیا جاتا ہے۔ مذکورہ بالا گائیڈ لائنز میں میں نے محفل فورم کے بطور علمی اور تحقیقی پلیٹ فارم کے ترقی دینے کی اہمیت کا ذکر کیا ہے۔ میں یہاں اس بات کا اعتراف کرنا چاہوں گا کہ فورم پر تفریح اور رونق کا پہلو اتنا ہی اہم ہے جتنا کہ اس کی تعلیمی اور تعمیری پہلو، اور شاید فورم کی اصل رونق اسی وجہ سے ہی ہے۔
کسی بھی فورم کی مؤثر نظامت کے لیے ضروری ہے کہ اس کے فعال زمرہ جات کے لیے موڈریٹرز کا تقرر کیا جائے۔ محفل فورم پر فی الوقت سپرموڈز (فرقان احمد اور محمد تابش صدیقی) موجود ہیں جو کہ محفل فورم کے تمام زمرہ جات میں عمومی طور پر اور سیاست اور مذہب سے متعلقہ زمرہ جات میں خصوصی طور پر نظامت کی ذمہ داری اٹھائے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ خلیل الرحمن بھائی ادبی سیکشن کے مدیر ہیں۔ ہمارا ارادہ ہے کہ فورم کے مختلف زمرہ جات کے لیے موڈریٹرز کا تقرر کیا جائے۔ ان میں ٹیکنالوجی، کھیل اور تفریح سے متعلق زمرہ جات شامل ہیں۔ موڈریٹرز کا تقرر نہ صرف نظامت کے اعتبار سے اہم ہے، بلکہ ہمارے مستقبل کے سیٹ اپ کے منصوبوں کے حوالے سے بھی اس کی کلیدی حیثیت ہوگی۔ ابھی اس بارے میں ہماری مشاورت جاری ہے، اور ہماری کوشش ہوگی کہ جلد از جلد کچھ نام فائنل کر لیے جائیں۔
فورم پر کسی ایڈمن یا موڈریٹر کی تقرری کسی خاص مدت کے لیے نہیں ہوتی ہے۔ انتظامیہ کے رکن اس وقت تک نظامت کے کام میں ہاتھ بٹاتے رہتے ہیں جب تک ان کی سہولت ہوتی ہے۔ اگر کسی وجہ سے وہ مزید اس ذمہ داری سے وابستہ نا رہنا چاہیں تو انہیں انتظامیہ سے علیحدہ کر دیا جاتا ہے۔ اگر کوئی موڈریٹر مستقل غیر حاضر رہیں یا غیر فعال رہیں تو اس صورت میں بھی ان کی ذمہ داری کا بوجھ ہلکا کر دیا جاتا ہے۔
آپ دوست اس سلسلے میں اگر کوئی سوال پوچھنا چاہیں تو پوچھ سکتے ہیں۔