کچھ ناؤلوں کے خلاصے

Ryan Khan

محفلین
السلام علیکم ۔۔اہل اردومحفل
مجھے کچھ ناؤلزاورداستانوں کے خلاصے چاہئے۔۔۔۔۔اگریہاں۔۔یاکسی اورویب پر کوئی ایسی کتاب موجودہو،،،یا
کہیں ۔۔۔پرایسی پوسٹنگ کی گئی ہو، جس سے کم وقت میں پوراناؤل سمجھ میں آئے۔۔میرامطلب یہ ہے کہ پوراناؤل
پڑھنے کے لئے کافی وقت درکارہوتاہے۔۔۔تومیرے لئے کافی مددگارثابت ہوگا۔۔۔
ناؤلوں اورداستانوں کے نام یہ ہیں۔۔
راجاگدھ
فردوس بریں
فسانہ آزاد
فسانہ عجائب
جنت کی تلاش
توبۃ النصوح
ابن الوقت
آگ کادریا
مراۃ العروس
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ایک ایک سطر کا خلاصہ تو اہل محفل بیان کر دیں گے۔۔۔ مثال کے طور پر۔۔۔ "فردوس بریں فرقہ باطنیہ کے اوپر لکھا گیا ناول ہے۔ مرکزی کردار حسین اور زمرد ہیں۔" اب جس کو فرقہ باطنیہ کا نہیں پتا پہلے وہ فرقہ باطنیہ کے خلاصے کو تلاش کر لے۔۔ :)
بقیہ تفصیلی کہانی کے کردار کو جانچنے کے لیے ان ناول یا داستانوں پر لکھے گئے تنقیدی یا توصیفی کالم یا مکالمات ہی پڑھنے پڑیں گے۔ یہی ایک طریقہ ہے ناول پڑھے بغیر کہانی کا مزا لینے کا۔
ایک تیسرا طریقہ بھی ہے۔ اور وہ یہ اپنے کسی دوست کو کہیں یار تو نے فلاں ناول پڑھا ہے۔۔۔ وہ خود ہی آپ کو کہانی سنا دے گا ساری۔۔۔ لیکن یہ طریقہ زیادہ کارآمد تب ہوگا جب دوست صنف مخالف سے ہو۔ آگے آپ کی قسمت۔ :)
 
نیرنگ خیال ۔۔۔آپ نے تومزے کاطریقہ بتادیا۔۔۔۔خاص طورپر تیسراطریقہ۔۔۔لیکن وہ کو ن ہوگا۔۔جو ہمیں خوب مزے سے ۔۔۔
داستان یاناؤل سنادے۔۔۔اوروہ بھی اپنی زبانی۔۔۔۔
بہرحال۔۔۔۔۔آپکی پہلی تجویز میں کچھ اورہی مزہ آیا۔۔۔ان ناؤلوں پرلکھے گئے تنقیدی یا توصیفی کالم یا مکالمات پڑھنے سے کافی استفادہ ہوسکتاہے۔۔۔
اس سلسلے میں اگر۔۔۔انٹرنیٹ پر کچھ موجودہواورآپکے دسترس میں ہو۔تومددکریں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
راجاگدھ
حلال اور حرام کا فلسفہ بتایا گیا ہے کہ مصنفہ کے خیال میں حرام کھانے سے جینیاتی تغیر یعنی جینیٹک میوٹیشن پیدا ہوتی ہے

فردوس بریں
نین بھائی بتا چکے

آگ کادریا
قرۃ العین حیدر کا ناول ہے، تقسیم برصغیر کے حالات پر لکھا گیا ہے

مراۃ العروس
پرانے دور کے خیالات کے مطابق ایک بہترین اور ایک بدترین زنانہ کردار دکھائے گئے ہیں :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
نیرنگ خیال ۔۔۔آپ نے تومزے کاطریقہ بتادیا۔۔۔۔خاص طورپر تیسراطریقہ۔۔۔لیکن وہ کو ن ہوگا۔۔جو ہمیں خوب مزے سے ۔۔۔
داستان یاناؤل سنادے۔۔۔اوروہ بھی اپنی زبانی۔۔۔۔
بہرحال۔۔۔۔۔آپکی پہلی تجویز میں کچھ اورہی مزہ آیا۔۔۔ان ناؤلوں پرلکھے گئے تنقیدی یا توصیفی کالم یا مکالمات پڑھنے سے کافی استفادہ ہوسکتاہے۔۔۔
اس سلسلے میں اگر۔۔۔انٹرنیٹ پر کچھ موجودہواورآپکے دسترس میں ہو۔تومددکریں۔
اس کے لئے آپ کو خود محنت کرنا ہوگی۔ اب ظاہر ہے کوئی تو آپ کو نہیں کہے گا کہ میری دوست ہے لیکن قصہ تم سن لو۔۔۔ :p

باقی آپ اپنے مطلوبہ ناول کو گوگل پر لکھ کر تلاشیں۔ وکی پیڈیا، کردار نگاری، مکالمی نگاری الغرض ہر پہلو سے ربط سامنے آن کھڑے ہوں گے۔ :) شاد رہیں۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
راجاگدھ
حلال اور حرام کا فلسفہ بتایا گیا ہے کہ مصنفہ کے خیال میں حرام کھانے سے جینیاتی تغیر یعنی جینیٹک میوٹیشن پیدا ہوتی ہے
اچھا ہے۔

فردوس بریں
نین بھائی بتا چکے
جی۔۔۔ ایک شیخ کا بھی کردار تھا اس میں۔۔۔ اب یاد نہیں۔

آگ کادریا
قرۃ العین حیدر کا ناول ہے، تقسیم برصغیر کے حالات پر لکھا گیا ہے
آدھا پڑھنے والا ہے۔ بقیہ پڑھے بغیر بھی گزارہ ہوجاتا ہے۔

مراۃ العروس
پرانے دور کے خیالات کے مطابق ایک بہترین اور ایک بدترین زنانہ کردار دکھائے گئے ہیں
جو کہ بدقسمتی سے عہد حاضر پر بھی منطبق ہوجاتے ہیں۔
 
رانا

محفلین
ایک تیسرا طریقہ بھی ہے۔ اور وہ یہ اپنے کسی دوست کو کہیں یار تو نے فلاں ناول پڑھا ہے۔۔۔ وہ خود ہی آپ کو کہانی سنا دے گا ساری۔۔۔ لیکن یہ طریقہ زیادہ کارآمد تب ہوگا جب دوست صنف مخالف سے ہو۔ آگے آپ کی قسمت۔ :)
صنف مخالف سے ہو اور پطرس کی ’’میبل‘‘ سے متاثرہ بھی ہو تو ان ناولوں کا خلاصہ بھی مل جائے گا جو ابھی منصہ شہود پر آنے کے لئے پر تول رہے ہوں۔
راجہ گدھ کا خلاصہ کچھ اس انداز سے ملے گا۔ ’’پڑھنے کے لحاظ سے برا نہیں ہے۔ کہانی اچھی ہے لیکن پلاٹ کہیں کہیں سے ڈھیلا ہے۔ مرکزی خیال وہی خیر و شر پر مبنی ہے۔۔۔‘‘:)
یا فردوس بریں ’’برا نہیں ہے۔ مصنف کی خیالات پر گرفت کہیں کہیں سے کمزور پڑتی نظر آتی ہے۔ لیکن ناول کا اختتام توقع کے مطابق لگتا ہے لیکن بعض تنقید نگاروں کے نزدیک غیر متوقع انجام کی کہانی ہے۔‘‘:)
 
آخری تدوین:

نیرنگ خیال

لائبریرین
صنف مخالف سے ہو اور پطرس کی ’’میبل‘‘ سے متاثرہ بھی ہو تو ان ناولوں کا خلاصہ بھی مل جائے گا جو ابھی منصہ شہود پر آنے کے لئے پر تول رہے ہوں۔ مثلا راجہ گدھ کا خلاصہ کچھ اس انداز سے ملے گا۔ ’’پڑھنے کے لحاظ سے برا نہیں ہے۔ کہانی اچھی ہے لیکن پلاٹ کہیں کہیں سے ڈھیلا ہے۔ مرکزی خیال وہی خیر و شر پر مبنی ہے۔۔۔‘‘:)
یا فردوس بریں ’’برا نہیں ہے۔ مصنف کی خیالات پر گرفت کہیں کہیں سے کمزور پڑتی نظر آتی ہے۔ لیکن ناول کا اختتام توقع کے مطابق لگتا ہے لیکن بعض تنقید نگاروں کے نزدیک غیر متوقع انجام کی کہانی ہے۔‘‘:)
آگ کا دریا دیکھا ہے کبھی۔۔۔ ناول کا نام ہی تخیلاتی کہانیوں سے جڑا ہے۔ لگتا ہے ساری زندگی طلسم ہوشربا کی داستانیں پڑھتے گزار دی ہے۔ دنیا میں جب بھی تقسیم ہوئی ہے۔ خون بہا ہے۔ لیکن مصنفہ سے کافی جگہ واضح لغزشیں ہوئی ہیں۔ ردہم نہیں برقرار رکھ پائیں۔ میرا خیال ہے ان کو افسانے لکھنے چاہییں۔۔۔۔ :p
 
Top