ایک محب وطن کو ان ساری باتوں پر عمل کرنا چاہئے مگر
میرا خیال ہے کہ کرپشن کی حالت، قانون کا احترام، فرائض کی ادائیگی اور نظام سے سنجیدگی کی علامات انسان کے مہذب ہونے کو ظاہر کرتی ہیں۔
کیونکہ جو بندہ ان سب باتوں کا عادی ہے وہ کسی بھی ملک میں جا کر ان باتوں پر عمل کرے گا۔ لیکن ضروری نہیں کہ وہ بندہ ان ساری باتوں پر عمل کرتے ہوئے اس غیر ملک پر جان دینے کے لئے بھی تیار ہو
اور امریکہ کی مثال موجود ہے کہ امریکی جو یقیناً کرپشن کی حالت، قانون کا احترام، فرائض کی ادائیگی اور نظام سے سنجیدگی میں پاکستانیوں سے بہتر ہیں لیکن ان میں سے 57 فی صد ہی امریکہ پر جان دینے کی حامی بھرنے کو تیار ہیں ۔