کچھ کتابیں جو میرے پاس ہیں

تیشہ

محفلین
شاعری کی بہت سی کتابیں جو آپکے پاس نظر آرہی ہیں ۔، میرے پاس بھی ان شاعروں کی ہیں ،۔ ۔

مگر اُوپر والی کتابیں دیکھکر میرا خون خشک ہوا :worried: اُفففف خرم اتنی موُٹی موٹی :worried: یہ پڑھ کیسے لیتے ہو :confused:
 

شمشاد

لائبریرین
میں بھی یہی کہنا چاہ رہا تھا اعجاز بھائی۔

خرم آپ کا کتب خانہ بہت اچھا ہے۔ اس کی تعریف نہ کرنا زیادتی ہو گی لیکن ایک زیادتی آپ کر گئے کہ جان چھڑانے والا کام کیا کہ کون فہرست بنائے؟ ہیں ناں۔
 

عین عین

لائبریرین
بہت خوب۔ عمدہ کتابیں ہیں۔۔۔۔۔ عشق کا عین، شین تک تو مجھے معلوم تھا اب قاف بھی دست یاب ہے۔ کیا بنے گا یارو اس عشق کا ۔۔۔۔جس طرح مس تق بل کے ٹکڑے ہوئے اسی طرح عشق بھی ٹوٹ پھوٹ‌ کا شکار ہے۔ خیر۔۔۔۔۔۔۔ بھائی جون کی ایک ہی۔۔۔۔۔۔۔۔۔شاید۔۔۔۔۔۔اب تو مزید آچکی ہیں۔۔۔۔۔۔
 

جاموٹ

محفلین
السلام علیکم

السلام علیکم دوستو۔

دوستو۔ کیا آپ کے پاس ایساکوئی سوفٹ ویئر ہے ۔ جب ہم اردو کوئی کتاب یا خط "اسکین " کریں وہ ہمیں ٹیکسٹ فارمیٹ میں ملے۔ اگر ایسا ہے تو برائے کرم مجھے ایمیل کرکے بتائو۔

اور آپ کے پاس جتنے دینے یا کمپیوٹر کے کتاب ہوں وہ بھی مجھے ایمیل کریں۔

آپ کے تعاون کا متمنی

غلام حیدر جاموٹ
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام جناب

پہلی بات تو یہ کہ اردو محفل میں خوش آمدید۔
دوسری بات یہ کہ ابھی تک ایسے کسی سوفٹویئر کا علم نہیں ہو سکا۔
تیسری بات یہ کہ یہ کیا ہے "جتنے دینے یا کمپیوٹر کے کتاب ہوں "

امید ہے اردو محفل میں آتے رہیں گے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
لاشریک از مظفر وارثی
امی لقبی از مظفر وارثی
آیاتِ وفا از انور عابد بٹ
دیں ہمہ اوست از سید نصیر الدین نصیر
نیر اعظم از اعظم چشتی
سخن رضا ۔۔ حدائق بخشش از مولانا صوفی محمد اول قادری رضوی
کشف المحجوب از سید علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ
شہاب نامہ از قدرت اللہ شہاب
جاء الحق از مولانا احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ
فاعلات از محمد یعقوب آسی
 

اسد

محفلین
اچھی کتابیں ہیں۔ خاص طور پر دوسری تصویر میں تیسری اور دسویں، تیسری تصویر میں نویں کتاب اور پانچویں تصویر میں تیسری کتاب۔
 
Top