محسن حجازی نے کہا:
موجودہ صورت حال میںلفظ
آئے
کچھ اس طرح لکھا جا رہا ہے
آئے
جو کہ مجموعہ ہے
آ + ئ + ے
اس کو مزید توڑیے تو یہ بنتا ہے
آ + ء + ی + ے
جو کہ یقینا لفظ آئے کی املا نہیں ہے۔ اور یہ بات توڑنے والی من گھڑت نہیں ہے۔ عربک کوڈ بلاک یونیکوڈ 0۔4 میں دیکھیے ان حروف کی Canonical Decomposition اسی طرح سے دی گئی ہے۔ اور جو فارم میں یا آپ لکھتے ہیں (آئے یا ئے) اسے Composed Form کہتے ہیں۔ مثلا جو حرف میں کہہ رہا ہوں
ئے
اس کی Canonical Decomposition کچھ یوں ہے
ئے = ء + ے
تو اب آپ خود دیکھ سکتے ہیںکہ کون سی املا ٹھیک ہے۔ اس طرح لفظ گئی جو ہم لکھتے آرہے ہیں وہ بھی غلط ہے۔ ہم اس طرح لکھتے ہیں
گ + ئ + ی
اب اسے مزید توڑیے
گ + ء + ی + ی
تو کیا گئی اس طرح لکھا جاتا ہے؟ کیا گئی کی یہ املا درست ہے؟ بالکل نہیں۔ اصل املا یہ ہے
گ + ء + ی
اگر آپ ان تینوں حروف کو ساتھ میں ٹائپ کریں تو کچھ یوں ہوگا
گءی
یعنی ٹیکسٹ رینڈرنگ انجن نے انہیں نہیں جوڑا۔ اس کی وجہ یہ کہ یونیکوڈ والے ء کے معاملے میں غلطی پر ہیں۔
جو کچھ ناچیز نے عرض کیا وہ قیاس آرائی پر مبنی نہیں بلکہ اس وجہ سے کہ خادم یونیکوڈ سٹینڈرڈ کا بغور مطالعہ کر چکا ہے اور وجہ مطالعہ یہ کہ مرکز فضیلت برائے اردو اطلاعیات کو یونیکوڈ میںکچھ حروف مزید اضافہ کروانا ہیں جن کی تمام لکھت پڑھت اور دستاویزات کی تیاری فدوی ڈاکٹر عطش درانی کی زیر ہدایت کر رہا ہے۔
السلام علیکم
آپ نے یہاں جو نکتہ بیان کیا ہے اس حوالے سے سوال کی اجازت چاہوں گی۔ مجھے یونیکوڈ باریکیوں کا علم نہیں ہے تاہم قواعد کی رُو سے یہی املاء درست کہلائی گئی ہے ۔ یعنی گئی ، آئے
قواعدِ املاء کے مطابق ہمزہ (
ء) کی تحریر میں عام طور پر موجودگی یا اظہار کے لئے کسی ایک حرف کو بطور کُرسی استعمال کیا جاتا ہے ۔ (اگر میں غلطی پر نہیں ہوں تو اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ ہمزہ کو کسی دوسرے حرف کے ساتھ ملا کر نہیں لکھا جاسکتا کیونکہ ایک تو یہ کہ ہمزہ کی اپنی صورت یا وجود بہت مختصر ہے اور اسے مزید مختصر کر کے اس کی مزید مختصر یا آدھی شکل حاصل نہیں کی جا سکتی دوسری وجہ یہ کہ دوسرے حروفِ تہجی سے ملا کر لکھنے کی صورت میں اس کی اپنی شکل دوسرے حرفِ تہجی جیسے عین (ع) کی مختصر یا آدھی شکل سے مماثل ہو جاتی ہے )
تحریر میں ہمزہ کی املاء کے لئے کُرسی بھی حروفِ تہجی سے ہی لی جاتی ہے عام طور پر
و اور
ی کی صورتوں میں سے کوئی ایک استعمال ہوتی ہے ۔ کُرسی سے مُراد یہ کہ ہمزہ کو اس حرف (جو بطور کُرسی لیا گیا ہے) پر لکھا جاتا ہے اس طرح سے :
ؤ ۔
ئ ۔
کسی لفظ میں ہمزہ کے لئے
و اور
ی کی کرسی کا انتخاب ہمزہ پر موجود حرکت (اعراب) کی مناسبت سے ہوتا ہے یعنی
پیش کی صورت میں
و اور
زیر کی صورت میں
ی ۔
اگر ہمزہ کسی لفظ کے آخر میں ہو اور اس سے پچھلا حرف الف ہو تو ہمزہ کو بغیر کُرسی کے آخر میں لکھ دیا جاتا ہے مثال : اشیاء
و اور
ی جب ہمزہ کی کُرسی کے طور پر موجود ہوں تو ان کی اپنی حیثیت باقی نہیں رہتی یعنی ایسی صورت میں وہ صرف تحریری طور پر نظر تو آئیں گے لیکن بطور حروفِ تہجی اس وقت ان کی جُداگانہ شناخت باقی نہیں رہی۔ اس لحاظ سے ان کا حروف(تہجی) کی حیثیت سے شُمار نہیں کیا جائے گا ۔ پس جب گئی کو اس کے اجزاء میں توڑیں:
گ
ئی = گ
ئ ی
یہاں پر
ئ کو دیکھیں تو ی کی اپنی الگ حیثیت یہاں نہیں ہے سوائے اس کے کہ وہ ہمزہ کی کرسی کے طور پر موجود ہے، لہذا اس کا شمار بھی بطور جُداگانہ حرف یہاں نہیں ہوسکتا ۔
اگر ڈی کمپوزیشن اس طرح دکھائیں کہ
گ +
ء +
ی + ی
تو اِن حروف کو جوڑتے وقت جو شکل بنے گی وہ اس طرح ہوگی:
گئیی یعنی
گ +
ئی + ی = گ
ئیی (واضح رہے کہ اجزاء میں تقسیم دکھاتے وقت صرف ہمزہ کو دکھایا جاتا ہے اور ہمزہ کی کرسی حذف ہو جاتی ہے ۔ اسی طرح جوڑتے وقت طے شدہ ہے کہ ہمزہ کی کُرسی املاء (تحریر) میں ظاہر ہو جائے گی ۔)
مجھے تیکنیکی باریکیوں کا علم نہیں لیکن کیا یونیکوڈ میں اس نکتے کا اہتمام نہیں کیا گیا یا نہیں کیا جا سکتا ؟
ایک اور بات یہ کہ
یونیکوڈ میں (
ی اور
ئ ) ، ان دونوں اشکال کو کس فرق کے تحت بیان یا مشخص کیا گیا ہے ؟
شکریہ