تعارف کچھ ہمارے بارے میں

KwULv.png
 
اردو محفل میں وارد ہوئے چند دن ہو چکے ہیں۔ابھی تک تعارف نہ کرانے میں کچھ حصہ بجلی کی ہمہ وقت جاری آنکھ مچولی کا ہے تو باقی سراسر ہماری اپنی کاہلی کا۔
آپ کے جملے، "بجلی کی ہمہ وقت جاری آنکھ مچولی۔۔۔" نے غمگین کر دیا۔ ابھی تک یہی حال ہے۔
بہرحال، امید ہے بجلی کی یہ روش تبدیل ہو یا نہ ہو مگر آپ کی کاہلی کی عادت ضرور بدل ہو چکی ہو گی۔
ایک سالہ خوش آمدید! :)
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
اردو محفل میں وارد ہوئے چند دن ہو چکے ہیں۔ابھی تک تعارف نہ کرانے میں کچھ حصہ بجلی کی ہمہ وقت جاری آنکھ مچولی کا ہے تو باقی سراسر ہماری اپنی کاہلی کا۔
جواب: وجہ معقول معلوم ہوتی ہے لہٰذا درگزر کیا جاتا ہے۔
بہرحال، دیر آید درست آید کے تحت ابھی بھی ہمارے پاس وقت موجود ہے۔
جواب: آپ کے پاس جو وقت یا فرصت ہے اس کو غنیمت جانیے اور اس کی قدر کیجیے۔
دراصل جب ہمیں علم ہوا کہ شاعری میں قافیہ اور ردیف کے علاوہ بھی ایک وزن نامی چیز پاِئ پائی جاتی ہے تو ہم نے اس سے دو دو ہاتھ کرنے کی ٹھان لی۔
جواب : اچھا عزم کیا ہے۔ ہم آپ کے حوصلے کی داد دیتے ہیں اور اُمید کرتے ہیں کہ عزمِ صمیم اور مستقل مزاجی کے ساتھ ردیف، قافیہ، وزن، بحروں اور زِحافات کے ساتھ دو دو ہاتھ کرتی رہیں گی۔
پھر تنافر کے بارے میں ڈھونڈتے ڈھونڈتے ہمیں ادھر کا رستہ، یعنی کہ لنک مل گیا۔ ہمیں اندازہ ہوا کہ یہ کرہِ ارض پر واقع ان گِنی چُنی جگہوں میں سے ایک ہے جہاں ہم سا 'شاعرانہ قد و قامت' رکھنے والی مخلوق کو نہ صرف خندہ پیشانی سے برداشت کیا جائے گا بلکہ سدھار کر معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کی سعی بھی کی جائے گی۔
جواب: بجا فرمایا محترمہ آپ نے۔
ویسے قرطاس و قلم پر ظلم کرنے کے علاوہ ہم ادب (پڑھے جانے والے)سے کچھ شغف رکھتے ہیں اور فارغ اوقات میں کبھی کبھار ویب سائٹیں بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔
جواب: کاش کے پڑھے جانے والے ادب کے ساتھ ساتھ برتے جانے والے یعنی سلوک و برتاؤ والے ادب سے بھی آپ کو کچھ شغف ہوتا!خیر کوئی بات نہیں ۔ محفلین کی صحبت میں آپ وہ بھی پا لیں گی۔
اگر روائتی تعارف کی بات کی جائے تو فی الحال انجینئرنگ میں بیچلرز کر رہے ہیں اورفرنگیوں کی بنائ ہوئ آئ سیز جوڑ جوڑ کر اپنا دل بہلاتے ہیں۔
:AOA::welcome:
 

نمرہ

محفلین
آپ کے جملے، "بجلی کی ہمہ وقت جاری آنکھ مچولی۔۔۔ " نے غمگین کر دیا۔ ابھی تک یہی حال ہے۔
بہرحال، امید ہے بجلی کی یہ روش تبدیل ہو یا نہ ہو مگر آپ کی کاہلی کی عادت ضرور بدل ہو چکی ہو گی۔
ایک سالہ خوش آمدید! :)
اب تو ڈر ہے کہ اگلی صدی میں بھی اسے دیکھ کر غمگین ہوا جائے گا۔ رہی بات عادتوں کی، تو وہ کہاں بدلتی ہیں، نہ عوام کی، نہ اربابِ بست و کشاد کی۔
خوش آمدید کہنے کا شکریہ۔
 
Top