کچھ یادگار ویڈیو گیمز

محمدصابر

محفلین
آج پیک مین کی تیسویں سالگرہ کے موقع پر میں نے سوچا کہ اپنی پسندیدہ گیمز شیئر کی جائیں اور مجھے اپنی یاداشت کے مطابق جو پہلی گیم یاد ہے وہ ہے Car Action
burning_rubber.JPG

اس کو Burning Rubber اور Bumps 'n' Jumps کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ آٹھ مراحل ،جو بعد میں بار بار دہرائے جاتے ہیں، پر مشتمل اس گیم کو ایک ٹوکن کی مدد سے دو دو گھنٹے کھیلنا اور وقت کا پتا ہی نہ چلنا مجھے یاد ہے۔ تقریباً ساٹھ سٹیجز تک اس گیم کو کھیل چکا ہوں۔اس گیم نے جو نشہ لگایا وہ پھر مسلسل دس سال تک چلا۔ مجھے نہیں یاد پڑتا کہ دس سالوں میں میں نے کسی دن ویڈیوگیمز والی دکان سے ناغہ کیا ہو۔ :)
دوسری گیم جس پر میں اتھارٹی تھا وہ تھی Chelnov
chelnov.JPG

سات اسٹیجز پر مشتمل اس گیم کو شروع کرنے کے کچھ عرصہ بعد یہ حالت تھی کہ ایک ہی چانس میں ساری گیم ختم۔ دکاندار نے لکھ کر لگا دیا کہ آئندہ اس گیم کا ٹوکن صابر کو نہیں ملے گا۔ :)
Bubble Bobble
bublbobl.JPG

وہ پہلی گیم تھی جس سے پتہ چلا کہ گیمز میں Cheat Codes بھی ہوتے ہیں۔ سو اسٹیجز پر اس گیم پر میرے بنے ہوئے ریکارڈز میرے علاقے میں کوئی نہ توڑ سکا۔
Pang
pang.JPG

وہ پہلی گیم جس پر مجھے صحیح مدمقابل ملے۔ پھر بھی خوش قسمتی سے ایک دن ایسا ریکارڈ بنا جو میں بھی توڑ نہ سکا۔
Bombjack
bombjac2.JPG

اس گیم پر میری اتنی گرفت نہیں تھی جتنا میں اس میں آگے چلا گیا۔ میں نے کسی کو اس کی پچاس اسٹیجز سے آگے جاتا نہیں دیکھا لیکن میں خود سو سے زائد اسٹیجز کھیلا اور خود بھی حیران ہوا کہ واقعی جو گیم ختم ہوئی ہے میں نے کھیلی ہے دوبارہ وہاں جانے کی کوشش میں یہ گیم بہت کھیلی لیکن کامیابی نہ ملی۔
Rygar
rygar2.JPG

ستائیس مراحل پر مشتمل اس گیم پر اتنی گرفت تو نہیں تھی جتنی میرا گرفت ہوا کرتی تھی لیکن پھر میں مکمل گیم کھیل چکا ہوں اور آج بھی یہ اتنا ہی مزا دیتی ہے جتنا اس وقت کھیلنے میں آتا تھا۔
Silkwarm
silkwrm2.JPG

جیپ اور ہیلی کاپٹر پر مشتمل اس گیم میں جیپ کی مدد سے بہت کھیلا لیکن اس کی بارہویں اسٹیج اتنی لمبی تھی کہ حسرت ہی رہی اس کو مکمل کرنے کی۔
Sidepocket
sidepckt.JPG

یہ گیم بھی ان گیمز میں سے جن پر میری گرفت اتنی تھی کہ میں تین تین گھنٹے کھیل کر بھی اپنا ٹوکن بیچ دیا کرتا تھا۔
icon10.gif

بجلی جانے کے ڈر سے مجھے ابھی اس پوسٹ کو ختم کرنا ہے۔ اس لئے باقی گیمز میں کچھ کے سکرین شارٹس
bombrman.JPG

contra.JPG

gng.JPG

nrallyx.png

pbaction.JPG

snowbros.JPG
 
طالوت

محفلین
Bubble Bubble / Bobble Bobble میری بھی پسندیدہ گیم رہی ہے ۔ 100 راونڈز کے بعد اسویں راؤنڈ سے گیم دوبارہ شروع ہو جاتی تھی ۔ بڑے شاندار ریکارڈز بنائے تھے ۔
Snow Bros. میں البتہ اچھے ریکارڈ نہ بن سکے ۔ اسے ہم چیچوں چیچوں بھی کہتے ہیں ۔

The Newzealand Story پسندیدہ ترین گیم رہی ہے ۔ اس میں ایک کوڈ کے ذریعے آپ اسے مسلسل جب تک چاہے کھیل سکتے ہیں ۔
url

url

Puzzle Bubble میں تو مقابلے کے دو چار ہی کھلاڑی تھے ۔ اور گیم کی دکان کے مالک کو بس ہم دو چار کا انتظار ہی رہتا تھا۔ اور ٹوکن ٹوکن کی صدائیں سنائی دیتی تھیں ۔
url

اس کے علاوہ اسٹریٹ فائٹر ، ننجا ، جیٹ طیاروں کی گیم اور خاص طور پر میٹل سلگ ۔۔۔۔ پسندیدہ گیمز رہی ہیں ۔
وسلام
 
سویدا

محفلین
ان سب میں میری پسندیدہ گیم سنو براس کو آپ نے سب سے آخر میں رکھا

ویسے آپ کی اس پوسٹ نے بہت سی یادیں تازہ کردیں
شکریہ صابر بھائی
 
محمدصابر

محفلین
ان سب میں میری پسندیدہ گیم سنو براس کو آپ نے سب سے آخر میں رکھا

ویسے آپ کی اس پوسٹ نے بہت سی یادیں تازہ کردیں
شکریہ صابر بھائی
سنو براس یعنی چیچی میچی بہت سے لوگوں کی پسندیدہ گیم رہی ہے۔ پچاس مراحل پر مشتمل اس گیم پر بچوں کا بہت رش ہوا کرتا تھا۔

دنیا کی سب سے مشہور گیم سوپر ماریو بروز کو کیسے بھول گئے؟
super_mario_bros_javascript.gif
اصل میں میں اپنی پسندیدہ گیمز کی لسٹ بنارہا تھا۔ لسٹ تو ابھی مکمل نہیں ہوئی اور لوگ بھی جب اپنی پسندیدہ گیمز شامل کریں گے تو بہت سی اورگیمز یاد بھی آئیں گی۔ کمپیوٹر گیمز کو میں نے اس لسٹ میں شامل نہیں کیا
اور یہ گیم میں نے صرف کمپیوٹر پر کھیلی ہے :)

گیمز کی لسٹ اور سکرین شاٹس کے لئے یہاں رجوع کر سکتے ہیں۔
 
سویدا

محفلین
ٹیٹرس گیم کے ساتھ بھی ایک اہم یاد وابستہ ہے
سب سے پہلے جب کمپیوٹر کو میں نے ہاتھ لگایا تو وہ ٹیٹرس گیم ہی تھا اور یہ غالبا 1989 کی بات ہے
یاد ماضی ثواب ہے یا رب !
 
مدرس

محفلین
جی ہاں کچھ یادیں ہماری بھی وابستہ ہیں
استاذ سے چھپ کر گیم کھیلنا
کلاس کا ٹلہ مار کر پڑھائی کا سارا وقت ویڈیو گیم کی دوکان پر ضائع کرنا
اپنی جیب کٹوانا
اپنی آنکھوں پر چشمہ لگوانا
وغیرہ وغیرہ
 
محمدصابر

محفلین
ایک بہت مشہور گیم جو مجھے اچھی طرح کھیلنا نہ آسکی جس نے میرا وقت اور پیسہ بہت ضائع کیا وہ تھی سٹریٹ فائٹر
sf1.gif
 
فخرنوید

محفلین
میں نے زیادہ گیم کھیلی تھی جس میں تصویر کو مکمل کرنا ہوتا تھا۔ اس میں بچت تھی کیوں کہ گیم ختم ہونے کے بعد پھر سے شروع ہو جاتی تھی۔
اس کے علاوہ پانچویں جماعت مین تو سکول سے بھاگ کر گیمز کھیلا کرتا تھا۔
مار بھی بہت پڑتی تھی۔ جب پکڑا جاتا تھا۔
 
mfdarvesh

محفلین
بہت شکریہ صابر صاحب کیا زمانہ یاد کروا دیا اب تو ویڈیو گیمز ختم ہی ہو گئی ہیں۔ rygerتو میں نے بھی بہت کھیلی ہے۔ اس پر ٹوکن لے کر انتظار کرنا پڑتا تھا اور 15 سٹیج کے بعد ایک اور ٹوکن، میں نے بعد میں جب کمپیوٹر کیا تو اس گیم کو بھی ڈھونڈ لیا اب بھی کبھی کبھی شغل لگتا ہے۔ بہت کلاسک گیم ہے۔
 
طالوت

محفلین
پچھلی صدی کی ایک اور مشہور گیم “کاؤ بوائز“ کی ہے ۔ نام یاد نہیں پڑتا ، اس میں چار ہیرو ہیں ۔ اور سارے مناظر پرانے امریکہ کے ہیں ۔ پرانی طرز کے شراب خانے ، ریل گاڑی ، گھوڑوں پر سواری اور وحشی بیلوں کا آنا جانا ۔۔۔۔ کچھ یاد پڑا ؟؟؟؟
وسلام
 
فہیم

لائبریرین
میری مرحومہ ہارڈسک جس کو گزرے ابھی 3 دن ہی ہوئے ہیں۔ا
اس میں mame32 میں تقریباً یہ تمام گیمز موجود تھے۔
کاؤبوائز والا بھی تھا۔ اس کے کافی پارٹ ہیں۔
کسی میں دو ہیرو ہیں تو کسی میں چار۔
اگر تو وہ موجود ہوتا تو نام بتادیتا۔
ابھی بھی کبھی کبھار کھیل لیا کرتا تھا۔
اس میں وہ ڈاڑھی والا ہیرو سب سے زبردست ہوتا ہے۔
کیوں کے اس کی بندوق سے ایک وقت میں کافی گولیاں نکلتی ہیں۔

باقی میں نے تو نجانے کتنے انت گنت ویڈیو گیمز کھیل رکھے ہیں۔
کتنوں میں ہی اتھارٹی تھا کہ ایک ٹوکن میں دی اینڈ۔
یہ نیوزی لینڈ اسٹوری والا گیم بھی میں نے بہت کھیلا ہے۔
اس میں دروازے نکلتے تھے اور ایسا تھا کہ یا تو آپ مختلف اسٹیجز کھیلتے رہیں اور اینڈ ہی نہ کریں۔
اور کرنے کو چند ایک اسٹیجز کھیل کر ہی اینڈ کیا جاسکتا تھا۔
ہر گیم میں سیر پر سوا سیر ہوتا ہے۔
لیکن ایک گیم ایسا ہے کہ جس میں میں نے اپنے سے اچھا کھیلنے والا آج تک نہیں دیکھا۔
وہ ہے Shinobi Ninja اس گیم میں ایسا تھا کہ اگر بنا فائر کیے صرف لاتوں سے پوری اسٹیج پار کی جائے تو 20000 نمبر ملتے تھے۔
اور میں نے اس کی شروع سے لے کر آخر تک کے تمام راؤنڈز میں 20000 نمبر لیے تھے۔
حتٰی کے ایک بار تو پہلے باس کو بھی صرف لاتوں سے مار ڈالا تھا۔

باقی میرے گیمز کے شوق کی شروعات ہوئی تھی اسٹریٹ فائٹر پارٹ 2 سے۔
اور آخری وقتوں میں جو گیمز بہت کھیلی وہ کنگ آف فائٹر اس کے ورژن 2002 تک اچھے پیمانے پر کھیلا ہے۔
پھر انٹرنیٹ نے ویڈیو گیمز کا شوق ختم کرادیا۔
اور گمیز کی دنیا کا ایک چیمپئن بندہ کہیں گم ہوگیا:cool:
 
دوست

محفلین
اور مجھے گیمز کے اینڈ دیکھنے کا بڑا شوق تھا۔ سکول سے واپسی پر گھنٹوں کسی گیم کے پاس کھڑا دیکھتا رہتا تھا اگر کوئی اچھا پلئیر کھیل رہا ہوتا تو اینڈ دیکھ کر بڑا مزہ آتا تھا۔
شوق دا کوئی مُل نئیں۔
 
محمدصابر

محفلین
میری مرحومہ ہارڈسک جس کو گزرے ابھی 3 دن ہی ہوئے ہیں۔ا
اس میں mame32 میں تقریباً یہ تمام گیمز موجود تھے۔
کاؤبوائز والا بھی تھا۔ اس کے کافی پارٹ ہیں۔
کسی میں دو ہیرو ہیں تو کسی میں چار۔
اگر تو وہ موجود ہوتا تو نام بتادیتا۔
ابھی بھی کبھی کبھار کھیل لیا کرتا تھا۔
اس میں وہ ڈاڑھی والا ہیرو سب سے زبردست ہوتا ہے۔
کیوں کے اس کی بندوق سے ایک وقت میں کافی گولیاں نکلتی ہیں۔

باقی میں نے تو نجانے کتنے انت گنت ویڈیو گیمز کھیل رکھے ہیں۔
کتنوں میں ہی اتھارٹی تھا کہ ایک ٹوکن میں دی اینڈ۔
یہ نیوزی لینڈ اسٹوری والا گیم بھی میں نے بہت کھیلا ہے۔
اس میں دروازے نکلتے تھے اور ایسا تھا کہ یا تو آپ مختلف اسٹیجز کھیلتے رہیں اور اینڈ ہی نہ کریں۔
اور کرنے کو چند ایک اسٹیجز کھیل کر ہی اینڈ کیا جاسکتا تھا۔
ہر گیم میں سیر پر سوا سیر ہوتا ہے۔
لیکن ایک گیم ایسا ہے کہ جس میں میں نے اپنے سے اچھا کھیلنے والا آج تک نہیں دیکھا۔
وہ ہے Shinobi Ninja اس گیم میں ایسا تھا کہ اگر بنا فائر کیے صرف لاتوں سے پوری اسٹیج پار کی جائے تو 20000 نمبر ملتے تھے۔
اور میں نے اس کی شروع سے لے کر آخر تک کے تمام راؤنڈز میں 20000 نمبر لیے تھے۔
حتٰی کے ایک بار تو پہلے باس کو بھی صرف لاتوں سے مار ڈالا تھا۔

باقی میرے گیمز کے شوق کی شروعات ہوئی تھی اسٹریٹ فائٹر پارٹ 2 سے۔
اور آخری وقتوں میں جو گیمز بہت کھیلی وہ کنگ آف فائٹر اس کے ورژن 2002 تک اچھے پیمانے پر کھیلا ہے۔
پھر انٹرنیٹ نے ویڈیو گیمز کا شوق ختم کرادیا۔
اور گمیز کی دنیا کا ایک چیمپئن بندہ کہیں گم ہوگیا:cool:
Shinobi زبردست گیم تھی۔اینڈ بھی کیا ہےاور میں نے بھی کافی سارے راؤنڈز بغیر فائر کئے کھیلے ہوئے ہیں۔اور پہلا باس اس طرح مارتا تھا کہ کچھ ککس یا تلوار کی مدد سے باقی پاور کی مدد سے۔ :)
shinobi.JPG
 
میں نے گیم اسٹیشن یا جو کچھ بھی اس جناتی مشین کو کہتے ہوں اس پر کبھی کچھ نہیں کھیلا۔ کمپیوٹر پر کبھی کبھار لینکس میں موجود لاجک والے کچھ گیم کھیلے ہیں پر کبھی شوق نہیں رہا۔
 
Top